ابو نواس
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
( 145ھ ۔ 199ھ / 750ء ۔ 810ء)
ابو نواس الحسن بن ہانی الحكمی دمشقی عہد عباسی کا ایک ممتاز ترین شاعر جو زند مشرب تھا۔ خمریات اس کا پسندیدہ موضوع تھا جس میں کوئی ہم عصر اس سے بازی نہ لے جا سکا۔ عربی شاعری کے نقاد اسے امرؤ القیس کا ہم پلہ قرار دیتے ہیں۔
| ویکیمیڈیا العام میں ابو نواس سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |