نجیب محفوظ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نجیب محفوظ

پیدائش: 11 دسمبر 1911ء

انتقال:30 اگست 2006ء

مصر کے مشہور مصنف۔ نجیب محفوظ پہلے عرب مصنف تھے جن کو ادب کا نوبل پرائز ملا۔ قاہرہ میں پیدا ہوئے۔ نجیب محفوظ نے سترہ سال کی عمر میں لکھنا شروع کیا لیکن جب ان کی پہلی تصنیف شائع ہوئی تو اس وقت ان کی عمر اڑتیس سال تھی۔ 1988ء میں ان کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔ نجیب محفوظ کہا کرتے تھے کہ ایک مصنف کا کام ان حالات کی نقشہ کشی کرنا ہوتا جن میں وہ رہتا ہے اور اگر حالات تبدیل ہو جاتے ہیں تو مصنف بھی تبدیل ہو جاتے ہیں۔ نجیب محفوظ کے ناولوں میں قاہرہ کی زندگی کی نقشہ کشی کی گئی ہے۔ ابتدائی سالوں میں، نجیب محفوظ نے حافظ نجیب، طہ حسین اور سلمہ موسی کو پڑھا اور ان سے متاثر بھی تھے۔ [1]

انہوں نے کم از کم پچاس کے قریب ناول اور سینکڑوں کہانیاں لکھیں۔ اس کے علاوہ دو سو سے زیادہ مضامین لکھے ہیں لیکن ان ناولوں اور مضامین کی تفصیل کے لیے ایک الگ دفتر درکار ہے۔ کچھ سال پہلے ان کی ایک کلیات پانچ جلدوں میں شائع ہوئیں جو تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے اور یہ ان کا نصف کام بھی نہیں ہے۔

بیرونی رابطے[ترمیم]

نجیب محفوظ: نوبل انعام میں تیس سال

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ Charlotte El Shabrawy (Summer 1992). "Naguib Mahfouz, The Art of Fiction No. 129". The Paris Review. Retrieved September 25, 2012.