ژاں ماری لی کلیزیو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ژاں ماری لی کلیزیو

فرانسیسی مصنف.13 اپریل 1940ء میں نیس فرانس میں پیدا ہوئے اور بچپن میں دو سال نائجیریا میں بھی رہے۔ وہ بنکاک، بوسٹن اور میکسیکو شہر کی جامعات میں پڑھاتے بھی رہے لی کلیزیو سن انیس سو اسی میں بحیثیتِ ناول نگار شہرت ملی جب ان کی کتاب ’صحرا‘ شائع ہوئی۔ سویڈش اکیڈمی نے کہا کہ کتاب میں ’شمالی افریقہ کے صحرا کی گمشدہ ثقافت کی زبردست جھلک‘ پیش کی گئی۔ ان کا پہلا ناول ’انٹیروگیشن‘ تھا جو انیس سو چونسٹھ میں شائع ہوا۔ لی کلیزیو نے کا تازہ ترین کام فلم سازی کے فن کی تاریخ پر ہے۔ مصنف بچوں کے لیے کتابیں لکھ چکے ہیں جن میں ’لوری‘(lullaby) بھی شامل ہے جو انیس اسی میں شائع ہوئی۔ سن 2008ء میں ان کو ادب کا نوبل انعام دیا گیا۔