مندرجات کا رخ کریں

دینا واڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
دینا واڈیا
معلومات شخصیت
پیدائش 15 اگست 1919ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 2 نومبر 2017ء (98 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیویارک شہر [2]  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات نمونیا   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش لندن   ویکی ڈیٹا پر (P551) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
مملکت متحدہ
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ (–12 اپریل 1927)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات نیول واڈیا (1938–1943)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد نسلی واڈیا ،  ڈیانا این واڈیا   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد محمد علی جناح   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ مریم جناح   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان جناح خاندان ،  واڈیا خاندان   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

دینا واڈیا (15 اگست 1919 – 2 نومبر 2017) بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مریم جناح کی بیٹی اور واحد اولاد تھی۔ دینا کی والدہ کا تعلق ممبئی کے دو اعلٰی خاندانوں پیٹت برونیٹس اور ٹاٹا خاندان سے تھا۔[3][4][5] 1938ء میں دینا کے مشہور صنعت کار نیولی واڈیا سے شادی کی۔ نیولی واڈیا کا تعلق ممتاز واڈیا خاندان سے تھا، البتہ، شادی زیادہ عرصہ نہیں چلی اور 1943ء میں طلاق ہو گئی۔

ابتدائی زندگی و پس منظر

[ترمیم]

دینا 14-15 اگست، 1919ء کی درمیانی شب لندن میں بانئ پاکستان محمد علی جناح اور ان کی دوسری بیوی مریم جناح کے ہاں پیدا ہوئیں۔ مریم جناح 1929ء میں صرف 29 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ اس وقت دینا جناح کی عمر صرف دس سال تھی۔ جناح اپنی اکلوتی بیٹی سے بہت پیار کرتے تھے۔ انھوں نے اپنی بہن فاطمہ جناح کو یہ ذمہ داری سونپی کہ وہ دینا کی اسلامی تعلیم و تربیت کا بندوبست کریں۔ دینا کو قرآن پڑھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ محترمہ فاطمہ جناح بھی سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہنے لگیں لہذا دینا جناح اپنے پارسی ننھیال کے زیادہ قریب ہوئیں۔ اس دوران میں دینا نے محمد علی جناح کی مرضی کے خلاف ایک پارسی نوجوان نیولی واڈیا کے ساتھ شادی کر لی[6] جو کامیاب ثابت نہ ہوئی اور پانچ سال بعد طلاق ہو گئی۔

وفات

[ترمیم]

دینا واڈیا 2 نومبر 2017ء کو 98 برس کی عمر میں نیویارک  میں انتقال کرگئیں۔[7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. https://tribune.com.pk/story/1548097/1-quaid-e-azams-daughter-dina-wadia-passes-away-98-london/ — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اگست 2019
  2. The Times of India — اخذ شدہ بتاریخ: 2 نومبر 2017
  3. جودت ای۔ والش (10 جولائی 2017)۔ "بریف ہسٹری آف انڈیا"۔ انفوبیس پبلشنگ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2017 – گوگل بکس سے 
  4. "قائد اعظم محمد علی حناح – بانئ پاکستان اور پہلے گورنر جنرل پاکستان"۔ 25 اکتوبر 2013۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2017 
  5. "گجرات کا بھارت اور پاکستان کے لیے تحفہ – دی ایکسپریس ٹریبون"۔ 23 فروری 2012۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2017 
  6. "قائد اعظم کی اکلوتی بیٹی دینا جناح کی کہانی"۔ عقیل عباس جعفری۔ روزنامہ دنیا پاکستان۔ 2016ء۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 نومبر 2017ء 
  7. قائد اعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں : سچ ٹی وی

مزید پڑھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]