مولانا فضل الرحمٰن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) گروپ کے مرکزی امیر اور اسی جماعت کے سابق سربراہ اور صوبہ سرحد کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمود احمد کے صاحبزادے ہیں۔ آج کل پیپلز پارٹی کی حکومت کے اتحادی ہیں جبکہ اسی حکومت میں بطور رکن قومی اسمبلی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی بنائے گئے ہیں۔ اہل سنت کے مدرسہ دیوبند کے پیروکار ہونے کے باعث وہ دیوبندی حنفی کہلاتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے پاکستان میں لاکھوں عقیدت مند ھیں جو انکو دیوانہ وار چاھتےھیں مولانا فضل الرحمان کی جما عت جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے صوبوں خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بہت اثر ورسوخ رکھتی ھے ۔ بلوچستان میں ھمیشہ انکی جماعت کے بغیر کوئی پارٹی حکومت نہیں بنا سکی ھے ۔ اور خیبر پختونخوامیں بھی اس وقت اپوزیشن لیڈر جمعیۃ علماء اسلام کے جناب اکرم خان درانی ھیں جو گزشتہ دور میں صوبے کے وزیر اعلٰی بھی تھے