شہباز شریف
| میاں محمد شہباز شریف | |
وزیر اعلیٰ شہباز شریف, [پاکستان مسلم لیگ (ن)]] |
|
|
اکیسویں وزیر اعلیٰ پنجاب، پاکستان
|
|
|---|---|
| در منصب 31 مارچ 2009ء – تا حال |
|
| صدر | آصف علی زرداری |
| وزیرِ اعظم | یوسف رضا گیلانی |
| گورنر | لطیف کھوسہ سلمان تاثیر |
| پیشرو | دوست محمد کھوسہ |
| Constituency | بھکر, صوبہ پنجاب |
| Majority | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
|
سترہویں وزیر اعلیٰ پنجاب، پاکستان
|
|
| در منصب 20فروری, 1997ء – 12 اکتوبر, 1999ء |
|
| صدر | محمد رفیق تارڑ فاروق لغاری وسیم سجاد |
| وزیرِ اعظم | نواز شریف |
| گورنر | شاہد حامد ذوالفقار علی کھوسہ |
|
|
|
| پیدائش | 1950 (عمر 60 یا 61 سال) لاہور, صوبہ پنجاب, مغربی پاکستان |
| پیدائشی نام | میاں محمد شہباز شریف |
| قومیت | پاکستانی |
| سیاسی جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
| ازواج | بیگم نصرت شہباز (1973-1993) عالیہ ہنی (1993-1994) تہمینہ درانی (2003 - تا حال) |
| سکونت | وزیراعلیٰ ہاؤس, لاہور (سرکاری) |
| پیشہ | سیاستدان |
| پیشہ | کاروبار |
| مذہب | اسلام |
میاں محمد شہباز شریف پاکستان کے مشہور سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ (نواز گروپ) کے موجودہ صدر ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بھائی ہیں۔ 1950 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہیں۔ شہباز شریف 20 فروری 1997 سے 12 اکتوبر 1999 تک بھی پنجاب کے وزیر اعلی رہے۔ 1999 میں پرویز مشرف کے حکومت پر قبضہ کر لینے کے بعد وہ سعودی عرب ، میں جلا وطن رہے۔ 11 مئی 2004 کو انہوں نے پاکستان واپس آنے کی کوشش کی مگر لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
فہرست |
خاندان [ترمیم]
شہباز شریف مشہور کشمیری صنعت کار میاں محمد شریف کے بیٹے اور میاں محمد نواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان کے بھائی ہیں۔ ان کی پہلی شادی ان کے والد کے اجازت سے 1973 میں ان کی کزن بیگم نصرت شہباز سے ہوئی جن سے ان کے دو بیٹے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز اور تین بیٹیاں ہیں۔ حمزہ شہباز سیاستدان ہے اور قومی اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔ سلمان شہباز نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے تعلیم حاصل کی اور ان کا زیادہ رجحان کاروبار کی طرف ہے۔ انہوں نے 1993 میں دوسری شادی عالیہ ہنی سے کی جن سے ان کی ایک بیٹی خدیجہ ہیں۔ انہوں نے اپنی عالیہ ہنی کو جلاوطنی کے دور میں سعودی عرب میں طلاق دے دی۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ شہباز شریف نے تیسری شادی تہمینہ درانی سے کی جس کا وہ اقرار نہیں کرتے، یہ دونوں کی تیسری تیسری شادی ہے۔
تاریخچہ [ترمیم]
- صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور (لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری) 1985
- رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) 1988-1990
- رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) 1990-1993
- رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) اور قائدِ حزبِ اختلاف 1993-1996
- رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے پنجاب) اور وزیر اعلیٰ پنجاب 20 فروری 1997 سے 12 اکتوبر 1999
- صدر مسلم لیگ نواز گروپ اگست 2002 تا حال
- فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد ضمنی انتخابات میں جیت کر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے۔
وزارتِ اعلیٰ پنجاب [ترمیم]
میاں محمد شہباز شریف 20 فروری 1997 سے 12 اکتوبر 1999 تک پنجاب کے وزیر اعلی رہے۔ ان کا دور نہائت سخت انتظام کے لیے مشہور ہے جس میں انھوں نے لاہور کی شکل بدلنے کی کوشش کی۔ خصوصاً ناجائز تجاوزات میں سے بےشمار کو ختم کیا۔ انھوں نے پنجاب کے ایسے سکولوں کے خلاف بھی اقدام اٹھائے جو عرف عام میں بھوت سکول یا گھوسٹ سکول کہلاتے ہیں یعنی وسائل استعمال کرتے ہیں مگر وہاں اساتذہ نہیں ہوتے یا سرے سے سکول ہی نہیں ہوتا۔ انھوں نے ڈھائی سال کے دوران اقربا پروری اور سفارش کے خلاف بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور بوٹی مافیا کے خلاف کام کیا۔ اپنے دور کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے۔ اور اس دوران پورے پنجاب میں کوئی نئی گاڑی نہیں خریدی گئی۔ پولیس میں پہلی دفعہ پڑھے لکھے جوان لڑکوں کی بھرتی میرٹ کی بنیاد پر کی گئی۔[1]
فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد ضمنی انتخاب میں جیت کر دوبارہ صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیِٰ منتخب ہوئے۔
جلا وطنی [ترمیم]
12 اکتوبر 1999 کو پاکستان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور دوسرے لوگوں کے ساتھ شہباز شریف بھی قید میں رہے۔ بعد ازاں انھیں سعودی عرب جلا وطن کر دیا گیا۔ حکومت کے مطابق یہ ایک معاہدہ کے تحت ہوا مگر اس سے شریف خاندان انکار کرتا ہے اور حکومت بھی کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکی۔ لاہور ہائی کورٹ نے جب فیصلہ دیا کہ وہ پاکستان آنے میں آزاد ہیں تو انھوں نے 11 مئی 2004 کو انہوں نے پاکستان واپس آنے کی کوشش کی مگر لاہور کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے (علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ) پر انھیں گرفتار کر کے واپس سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب سے اب وہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن چلے گئے ہیں اور آج کل وہاں سے سیاست کرتے تھے۔ اس کے بعد وہ نواز شریف کے ساتھ لندن منتقل ہو گئے۔ حال ہی میں آل پارٹی کانفرنس میں انہوں نے فعال کردار ادا کیا ہے۔
مسلم لیگ کی صدارت [ترمیم]
سعودی عرب میں قیام کے دوران 3 اگست 2002 کو مسلم لیگ نواز گروپ کا صدر چنا گیا۔ 2 اگست 2006 کو انھیں دوبارہ اگلی مدت کے لیے چنا گیا۔ نواز شریف کے مطابق پاکستانی حکومت نے انھیں اپنے بھائی نواز شریف سے متنفر کرنے کی کوشش بھی کی مگر ناکامی ہوئی۔ شہباز شریف کے مطابق وہ نواز شریف کو اپنے والد کی جگہ سمجھتے ہیں۔
مزید دیکھئے [ترمیم]
حوالہ جات [ترمیم]
بیرونی روابط [ترمیم]
| سیاسی دفاتر | ||
|---|---|---|
| پیشرو میاں محمد افضل حیات |
وزیر اعلیٰ پنجاب 1997 – 1999 |
جانشین چوہدری پرویز الٰہی |
| پیشرو دوست محمد کھوسہ |
دوسری مدت 2008 – 2009 |
جانشین سلمان تاثیر (نگران) |
| پیشرو سلمان تاثیر |
(بحال کر دئیے گئے) 2009 – تا حال |
موجودہ |
| سیاسی جماعتوں کے عہدے | ||
| پیشرو نواز شریف |
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) 2002 – تا حال |
موجودہ |