ابراہیم اسماعیل چندریگر
پیدائش: 1897ء
انتقال: 1960ء
پاکستانی سیاستدان ، ابراہیم اسماعیل چندریگر 1897 میں احمد اۤباد میں پیدا ہوئے۔اۤپ نے بمبئی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور احمد آباد میں وکالت شروع کی۔ 1924ء میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ممبر ہوئے اور 1937ء میں بمبئی اسمبلی کے رکن چنے گئے۔ اگلے سال بمبئی اسمبلی میں مسلم لیگ پارٹی کے ڈپٹی لیڈر منتخب ہوئے۔ 1940ء سے 1945ء تک بمبئی مسلم لیگ کے صدر بھی رہے۔ 1947ء میں جب مسلم لیگ برصغیر کی عارضی حکومت میں شامل ہوئی تو لیگ کے نمائندے کی حیثیت سے وزارت تجارت کا قلمدان ان کے سپرد کیا گیا۔ اسی سال جینوا میں اتحادی قوموں کی تجارتی کانفرنس میں برصغیر کی نمائندگی بھی کی۔ آزادی کے بعد پاکستان کی مرکزی کابینہ میں اگست 1947ء تا مئی 1948ء اور اگست 1955ء تا اگست 1956ء وزیر رہے۔
گورنر [ترمیم]
فروری 1950ء تا نومبر 1951ء صوبہ سرحد کے اور نومبر 1951ء تا مئی 1953ء صوبہ پنجاب کے گورنر رہے۔
وزیراعظم [ترمیم]
اۤپ 17 اکتوبر 1957 سے 16 دسمبر 1957 تک پاکستانکے وزیراعظم رہے۔
Contents [hide]
| سیاسی دفاتر | ||
|---|---|---|
| پیشرو محمد ابراہیم خان |
گورنر صوبہ سرحد 1950 – 1951 |
جانشین خواجہ شہاب الدین |
| پیشرو سردار عبدالرب نشتر |
گورنر پنجاب 1951 – 1953 |
جانشین میاں امین الدین |
| پیشرو حسین شہید سہروردی |
وزیر اعظم پاکستان 1957 |
جانشین ملک فیروز خان نون |