نائٹروجن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نطرساز سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
carbonنطگرoxygen
-

N

P
اظہار
colorless gas, liquid or solid


Spectral lines of Nitrogen
عمومی خصوصیات
نام ، علامت ، عدد نطگر ، N ، 7
عنصری زمرہ nonmetal
گروہ ، دور ، احصار 152 p
معیاری جوہری کمیت 14.0067(2)گ/مول
برقی تشکیل 1s2 2s2 2p3
برقات فی خول 2, 5 (Image)
طبعی خصوصیات
حالت گیس
کثافت (0 °س ، 101.325 کلوپاسکل)
1.251 گرام/لٹر
نقطۂ پگھلاؤ 63.153 ک، -210.00 °س، -346.00 °ف
نقطہ کھولاؤ 77.36 ک، -195.79 °س، -320.3342 °ف
نقطۂ ثلاثہ 63.1526 ک (-210°س), 12.53 کلوپاسکل
Critical point 126.19 ک, 3.3978 میگاپاسکل
حرارت ائتلاف (N2) 0.72 کلوجول/مول
حرارت تبخیر (N2) 5.56 کلوجول/مول
حرارت اضافی (25 °س) (N2)
29.124 جول/(مول.کیلون)
بخاری دباؤ
P/Pa 1 10 100 1 k 10 k 100 k
at T/K 37 41 46 53 62 77
جوہری خصوصیات
تکسیدی حالتیں 5, 4, 3, 2, 1, -1, -2, -3
(strongly acidic oxide)
برقی منفیت 3.04 (Pauling scale)
آئنسازی توانائیاں
(مزید)
پہلی: 1402.3 کلوجول/مول
دوسری: 2856 کلوجول/مول
تیسری: 4578.1 کلوجول/مول
کوویلینٹ رداس 71±1 پیکومیٹر
وانڈروال رداس 155 پیکومیٹر
متفرق
قلمی ساخت hexagonal
مقناطیسی ترتیب diamagnetic
حر ایصالیت (300 ک) 25.83 × 10−3 واٹ/(میٹر.کیلون)
آواز کی رفتار (gas, 27 °C) 353 میٹر/سیکنڈ
کاس عدد 7727-37-9
مستحکم ہمجاء
اصل مقالہ: نطگر کے ہمجاء
iso NA half-life DM DE (MeV) DP
13N syn 9.965 min ε 2.220 13C
14N 99.634% 7 تعدیلوں کیساتھ N مستحکم ہے
15N 0.366% 8 تعدیلوں کیساتھ N مستحکم ہے

نطرساز (nitrogen) ایک کیمیائی عنصر کا نام ہے جس کی علامت N اختیار کی جاتی ہے اور اس کا جوہری عدد 7 تسلیم کیا جاتا ہے جبکہ اس کا جوہری وزن 14۔00674 ہوتا ہے۔ عنصری حالت میں پائے جانے کی صورت میں نطرساز ایک بے رنگ ، بے بو ، بے ذائقہ اور معیاری درجۂ حرارت و دباؤ پر عموماً خامل دوجوہری (inert diatomic) فارغہ یا gas کی شکل میں ملتی ہے۔

وجۂ تسمیہ[ترمیم]

نطرساز کا نام انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ایک قبل مسیح سے موجود لفظ نطر (ntr) سے ماخوذ ہے جو کہ قدیم مصر میں مومیانے (mummification) کے لیئے بھی استعمال ہوتا تھا اور جسم کی صفائی کے طور پر بھی (صابن کی مانند) استعمال کیئے جانے کا گمان ہے۔ عبرانی زبان میں یہ لفظ بائبل میں متعلق صفائی کے بطور neter آتا ہے اور عربی میں مسلم سائنسدان اس قسم کی شے کے لیئے نطرون (natron) کا لفظ استعمال کرتے رہے ہیں جہاں سے یہ لفظ لاطینی اور پھر انگریزی زبان میں داخل ہوا۔ نطرون جھیلوں سے پانی بخارات کی شکل میں اڑ جانے کے بعد رہ جانے والے رسوب سے حاصل کیا جاتا تھا اور آج کل اس کو sodium carbonate کی دس آبی (decahydrate) شکل تسلیم کیا جاتا ہے ، گویا نطرون sodium carbonate کی ایک قدرتی پائی جانے والی آبیدہ شکل ہے۔

صابونی ابہام[ترمیم]

نطرون تو sodium carbonate ہوا کرتا تھا لیکن اسی نطر کی اساس سے پایا جانے والا ایک اور لفظ ناطر یا شورہ (nitre) بھی پایا جاتا ہے اور مذکورہ بالا neter سے ہی اخذ کیا گیا تھا اور اپنے استعمال میں ، زمانۂ قدیم میں ، ایک ابہام رکھتا تھا اس کو sodium carbonate کے علاوہ potassium carbonate اور potassium nitrate کے لیئے بھی اختیار کیا جاتا تھا۔ مزید یہ کہ اسی لفظ کا براہ راست تعلق sodium کے لیئے مستعمل لفظ natrium سے بھی جڑتا ہے۔ جب 1772ء میں Daniel Rutherford نے اس فارغہ (gas) کی ہوا میں موجودگی کی اشاعت کی تو اس نے aere fixo یعنی ثابت ہوا کا لفظ استعمال کیا یعنی ہوا کا وہ حصہ جو جلنے کے عمل میں متحرک ہونے کے بجائے ثابت رہتا ہے۔ Antoine Lavoisier نے کہا کہ ہوا کا یہ حصہ ایک عنصر ہے اور اس نے اسے azote کا نام دیا یعنی بے حیات (a = بے + zoo = حیات) اور اس کا یہی بنیادی نام آج بھی چند زبانوں میں اس فارغہ (gas) کے نام کی بنیاد ہے جیسے جاپانی میں اسے chiso کہا جاتا ہے جہاں chi بمعنی روکنا (سانس یا حیات) اور so بمعنی عنصر کے آتا ہے۔ بعد میں اس کے لیئے azote کے بجائے nitrogen کا لفظ پیش کیا گیا جس کی بنیاد لفظ nitron کو بنایا گیا جو (جیسا کہ مذکورہ بالا عبارت میں بیان ہوا) sodium carbonate اور قلمی شورہ (saltpeter) یعنی potassium nitrate کے لیئے قرون وسطی میں اختیار کیا جانے والا نام ہے (دیکھیں نطرون)۔ جبکہ gen کا لاحقہ ، وجود میں لائے جانے کے مفہوم میں آتا ہے۔ اس کا اردو متبادل نطرساز بھی نطرون (nitro) سے نط اور بنانے والے کے مفہوم میں gen کے لیئے ساز ملا کر نطرساز بنایا جاتا ہے۔