کینوہ (مارٹل کامبیٹ)
کینو مارٹل کامبیٹ کہانیوں اور کھیلوں کا ایک ممتاز شخص ہے۔
تاریخ
[ترمیم]کینو ایک نہایت برا انسان ہے جس نے ساری زندگی جھوٹ اور فریب کے پیچھے گزاری ہے۔ وہ مارٹل کامبیٹ میں بھی ذاتی مفاد کے لیے شریک ہوا۔ اس نے سنا تھا کہ مارٹل کامبیٹ جیتنے والے کو دولت اور شہرت ملے گی، اس لیے وہ اس کھیل میں شریک ہوا۔ کینو کی جاکس بریگز کے ساتھ پرانی دشمنی ہے، لیکن اس نے مارٹل کامبیٹ میں شرکت کے بعد مزید دشمن بنائے ہیں اور یہ زیادوتر چھپا ہوا ہی رہتا ہے۔ یہ جارک کا استاد بھی رہا ہے اور پہلے مارٹل کامبیٹ کھیلوں میں جارک کے حملے کینو کے انداز پہ مبنی تھے۔
سپاہانہ فن
[ترمیم]کینو کو اصولوں کے مطابق لڑنا سخت ناپسند ہے۔ کینو نے کوئی اصلی سپاہانہ فن نہیں استعمال کیا، لیکن مارٹل کامبیٹ ڈیڈلی الائنس میں اس کو شنگ یی اور آؤ کیڈو کا ماہر دکھایا گیا ہے۔ اس کے ہتھیار تتلی کے خنجر کہلاتے ہیں، جن کو یہ شنگ یی اور آؤ کیڈو کے ساتھ ملا کر استعمال بھی کرتا ہے۔