پاکستان میں انسانی حقوق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پاکستان کا آئین انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ کئی مواقع پر عدالت اعظمی پاکستان نے مقدمات کا فیصلہ انسانی حقوق کی آئینی شق کے تحت دیا جب کہ دوسرے قانون کے تحت درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دینے کی گنجائش نہ تھی۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی حالت مختلف حکومتوں کے دوران مختلف درجہ پر رہی ہے۔ کئی مواقع پر ایسے مقامات پر جہاں دہشت گردی یا جذوی باغیوں کے خلاف پاسبانی یا فوجی کارروائی کے دوران انسانی حقوق کی پامالی کی مثالیں ملتی ہیں۔ مشرقی پاکستان میں 1970ء بغاوت کے دوران انسانی حقوق کی پامالی کی مثالیں ملتی ہیں۔ کراچی میں متحدہ قومی تحریک اور دوسرے غنڈہ تنظیموں کے خلاف کارروائی میں انسانی حقوق کی پامالی کا الزام لگایا گیا۔ دہشت پر جنگ میں امریکی حمایت کرنے کے بعد انسانی حقوق کی صورت حال قدرے ابتر ہو گئی۔ اس دوران بیرونی طاقتوں کی شے پر باغی افراد کے خلاف کارروائی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیان ہوئیں۔

مزید[ترمیم]