شاہد حمید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شاہد حمید
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1928ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جالندھر ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 جنوری 2018ء (89–90 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ مترجم ،  پروفیسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

شاہد حمید، (پیدائش: 1928ء - وفات: 29 جنوری، 2018ء) پاکستان کے نامور مترجم اور پروفیسر تھے۔ ان کا شمار اردو کے اہم ترین مترجمین میں ہوتا تھا، جنھوں نے دنیائے ادب کے شاہکار ناولوں کے اردو زبان میں تراجم کیے جن میں ٹالسٹائی کا جنگ اور امن، جین آسٹن کا تکبر و تعصب اور دوستوئفسکی کا برادرز کرامازوف قابلِ ذکر ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

شاہد حمید 1928ء کوبرطانوی راج کے ہندوستانی شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی میں ایم اے کیا اور درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہو گئے۔ 1988ء میں وہ بہ طور مدرس ریٹائر ہوئے۔[1]

شاہد حمید کو عالمی کلاسیکی لٹریچر کو اردو زبان کے قالب میں ڈھالنے کا ملکہ حاصل تھا، انھوں نے ناولوں کی تاریخ کے تین بڑے شاہ کار ٹالسٹائی کے جنگ اور امن، دوستوفسکی کے برادرز کراموزوف اور جین آسٹن کے تکبر و تعصب کا ترجمہ کیا، جنہیں ناقدین معیاری اور معتبر ٹھہراتے ہیں۔ انھوں نے دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے ان ضخیم ناولوں کے تراجم پر نہ صرف عمرِ عزیز کا بڑا حصہ صرف کیا، بلکہ متن سے مخلص رہنے کے لیے شب وروز محنت کی۔ انھوں نے جسٹس گارڈر کے ناول سوفی کی دنیا اور ارنیسٹ ہیمنگوے کے شاہ کار ناول بوڑھا اور سمندر کو اردوکا جامہ پہنایا۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ایڈورڈ سعید کی کتاب Question of Palestine کا ترجمہ بھی کیا۔ گئے دن کی مسافت کے عنوان سے ان کی خودنوشت بھی شائع ہو چکی ہے۔[1]

تخلیقات[ترمیم]

تراجم[ترمیم]

خودنوشت[ترمیم]

  • گئے دنوں کی مسافت

وفات[ترمیم]

شاہد حمید 29 جنوری، 2018ء کو لاہور، پاکستان میں وفات پا گئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]