لیو ٹالسٹائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لیو ٹالسٹائی
(روسی میں: Лев Николаевич Толстой خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Leo Tolstoy, portrait.jpg 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (روسی میں: Лев Николаевич Толстой خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیدائشی نام (P1477) ویکی ڈیٹا پر
پیدائش 9 ستمبر 1828[1][2][3][4][5]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
یسنایا پولی انا[6][7][8]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 20 نومبر 1910 (82 سال)[1][2][3][4][5]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
لیو ٹالسٹائی[9]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
وجۂ وفات نمونیا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وجۂ وفات (P509) ویکی ڈیٹا پر
مدفن یسنایا پولی انا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام دفن (P119) ویکی ڈیٹا پر
طرز وفات طبعی موت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں طرزِ موت (P1196) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Russia.svg سلطنت روس[10][11]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
رکن سربیائی اکادمی برائے سائنس و فنون،  وروس کی اکادمی برائے سائنس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں رکن (P463) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ مصنف[12]،  وڈراما نگار،  وفلسفی[13]،  وناول نگار،  وماہر تعلیم،  ومضمون نگار،  وادیب اطفال،  وروزنامچہ نگار،  ونثر نگار،  وماہرِ اسپرانٹو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
مادری زبان روسی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مادری زبان (P103) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان روسی[14]،  وفرانسیسی[15]،  وانگریزی[16]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل فلسفہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر
ملازمت روس کی اکادمی برائے سائنس  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں نوکری (P108) ویکی ڈیٹا پر
کارہائے نمایاں جنگ اور امن[17]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں کارہائے نمایاں (P800) ویکی ڈیٹا پر
مؤثر الیگزیندر پشکن،  وفیودر دوستوئیفسکی،  وگوتم بدھ،  وافلاطون،  وجارج ایلیٹ،  وشوپنہائر،  وارسطو،  وجین جیکس روسو،  وچارلس ڈکنز،  ووکٹر ہیوگو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مؤثر (P737) ویکی ڈیٹا پر
الزام
جرم بدعت  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں جرم (P1399) ویکی ڈیٹا پر
دستخط
Leo Tolstoy signature.svg 
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ (روسی)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں باضابطہ ویب سائٹ (P856) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

لیو ٹالسٹائی یا لیو تولستوئی (روسی: Лёв Николаевич Толстой؛ 28 اگست 1828 – 20 نومبر 1910) ایک روسی مصنف، ناول نگار، ڈراما نگار، مضمون نگار اور فلسفی تھے۔ وہ نو برس کی عمر میں یتیم ہو گئے سولہ برس کی عمر میں کازان یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ لیکن انہوں نے ڈگری حاصل کیے بغیر تعلیم ترک کر دی۔ 1849ء میں اپنی جاگیر میں کاشت کاروں کے لیے ایک اسکول قائم کیا جس کے ناکام ہو جانے کے بعد ماسکو اور پھر سینٹ پیٹرز برگ چلے گئے۔ 1851ء میں ملازمت کر لی۔ اپنی سوانح عمری کی پہلی جلد "بچپن" اسی 1851ء ملازمت کے دوران میں لکھی۔ 1854ء میں فوج میں شامل ہوئے۔ اس عہد کے تجربات بعد میں اُن کے شاہکار ناول جنگ اور امن کی بنیاد بنے۔ فوج چھوڑنے کے بعد کئی برس تک کبھی ماسکومیں رہتے کبھی اپنی جاگیر پر۔

ماسکو میں ایوان ترگنیف اور دوسرے ہم عصر ادیبوں سے دوستانہ مراسم پیدا ہو گئے۔ اپنے تمام مزارعوں کو آزاد کر دئے اور ان کی بہبود کے لیے ایک اسکول کھولا جو ناکام رہا۔ 1857ء اور پھر 1860ء میں مغربی یورپ کا دورہ کیااور جدید تہذیب سے براہ راست واقفیت حاصل کی۔ یورپ سے واپس آنے کے بعد 1862ء میں شادی کی اور آئندہ پندرہ برس تک مسلسل جاگیر پر رہے۔ 1876ء کے قریب وہ خیالات جو اس کے ذہن پر شروع سے چھائے ہوئے تھے۔ بہت شدت پکڑ گئے۔ سخت روحانی بحران کے بعد آخر کار اُنہوں نے انسانی محبت اور عدم تشدد کو اپنا مسلک قرار دیا۔ اور بقیہ زندگی خاندان اور غربا میں تقسیم کردی۔ اور زبان اور قلم سے جمہوریت، مساوات اور اخوت کی تلقین کرنے لگا۔ اس کے انقلابی خیالات روس سے باہر بھی مقبول ہونے لگے۔ لوگوں پر اس کا اثر و رسوخ اتنا زیادہ تھا کہروس کی حکومت کو اس کی سرگرمیوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ حالانکہ روسی کلیسا نے 1901ء میں خارج کر دیا تھا۔ مشہور ناول ایناکارینینا اور جنگ اور امن ہیں جو اس نے بالترتیب 1865ء تا 1869ء اور 1875ء تا 1877ء تحریر کیے۔

حالاتِ زندگی[ترمیم]

لیو تالستائی 9 ستمبر 1828ء کو روس کی ریاست تُلّا میں یسنایا کے جاگیردار کے گھر پیدا ہوئے۔ آپ کے والدین بچپن میں ہی انتقال کر گئے لہٰذا وہ اور اُن کے بہن بھائی مختلف رشتہ داروں کے ہاں پرورش پاتے رہے۔ بچپن میں فرانسیسی اور جرمن استادوں سے تعلیم حاصل کی، سولہ سال کی عمر میں اس نے کازان یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لیا لیکن اُن کے اساتذہ انہیں نالائق طالب علم خیال کرتے تھے، ساتھی طلٍبا اور اساتذہ کے منفی رویے کے باعث انہوں نے اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر آبائی قصبے یسنایا لوٹ آئے۔ کئی سال تک ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ میں لوگوں کی سماجی زندگی کا مطالعہ اورکسانوں کی حالت بہتر بنانے کے منصوبے بناتے رہے ۔1851ء میں فوج میں شامل ہوکر ترکو ں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا لیکن جلد ہی وہ فوجی زندگی سے اکتا گئے اور سینٹ پیٹرزبرگ آ گئے۔ آپ نے پہلا ناول 1856ء میں بچپن کے نام سے لکھا لیکن آپ کی شہرت اس وقت پھیلی جب اس نے جنگ کی ہولناکیوں کے بارے میں سیواتوپول کی کہانیاں لکھیں۔ پھر مغربی یورپ کی طویل سیاحت کی، بعد میں اپنی جاگیر پر واپس آئے کسانوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ہو گئے۔ اس دوران اس نے اپنا زندہ جاوید امن اور جنگ اور اینا کارینینا لکھ کر بے پناہ شہرت حاصل کی۔

1876ء کے بعد سے روسی کلیساکے جمود زدہ نظریات کے خلاف خیالات آپ کے ذہن میں چھائے رہے اور آپ نے مسیحیت کی نشاۃ ثانیہ کا اپنا نظر یہ وضع کیا اور انسانی محبت، سکون اور اطمینان قلب اور عدم تشدد کو اپنا مسلک قرار دیا، ساتھ ہی ایک اعتراف کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں اپنے نظریات کو پیش کیا اور ذاتی ملکیت کے تصور کو رد کیا، انسان سے انسان کے جبرو استحصال کی شدت سے مذمت کی۔ وہ زبان اور قلم سے جمہوریت، مساوات اور اخوت کی تلقین کرنے لگے۔ آپ کے انقلابی خیالات روس سے باہر بھی مقبول ہونے لگے لوگوں پر آپ کا اثر و رسوخ اتنا زیادہ تھا کہ روس کی حکومت کو آپ کی سرگرمیوں کی مخالفت کرنے کی جرات نہ ہوئی۔ آپ اپنے نظریات کے مطابق زندگی بسر کرنا چاہتے تھے لیکن خاندان کے افراد اس کے مخالف تھے، لہٰذا دل گرفتہ ہو کر گھر چھوڑ دیا اور اپنے حصے کی ساری جاگیر اور دولت کسانوں اور مزدورں میں تقسیم کر دی، زندگی کے آخری لمحوں تک تن کے دو کپڑوں کے علاوہ آپ کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ آخر کار 20 نومبر 1910ء کو ایک اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کسمپرسی کی حالت میں وفات پاگئے۔ شاعر مشرق علامہ اقبال کہتے تھے کہ مسیحی دنیا میں پاکیزہ زندگی، روحانیت، ترک و تجرید، درویشی و ایثار کے اعتبار سے آپ جیسی مثال مشکل سے ملے گی۔

کتابیں[ترمیم]

ناول[ترمیم]

افسانہ[ترمیم]

  • ایوان الیچ کی موت
  • شیطان
  • فادر سیرگی
  • جعلی کوپن
  • حاجی مراد
  • خوش خاندان
  • تین موت
  • البرت
  • پولیکشنہ
  • توخون اور ملانیہ
  • خدا
  • خدا کو سچائی دکھائی دیتی ہے
  • الیاس
  • جہاں محبت ہے وہیں خدا ہے
  • بے وقوف ایوان کی کہانی
  • دو بڈھے
  • تین پیر
  • مالک اور غلام
  • عبادت
  • الیوشہ گرشوک
  • کس کے لیے
  • کوئی گناہگار نہیں ہے
  • گاؤں میں تین دن
  • میرا خواب

ڈراما[ترمیم]

  • اندھیرے کی طاقت
  • پہلا شراب کشید کرنے والا
  • اندھیرے میں روشنی
  • زندہ لاش

مضمون[ترمیم]

  • اعتراف
  • چرچ اور ریاست
  • میری مذہب
  • زندگی پر
  • خدا کی محبت اور پڑوسی کی محبت
  • ملکوت اللہ آپ کے اندر ہے
  • استدلال اور مذہب
  • مذہب اور اخلاقیات
  • مسیحیت اور حب وطن
  • انجیل کیسے پڑھیں
  • مسیحی تعلیم
  • خودکشی پر
  • زمانے کی غلامی
  • مذہبی رواداری
  • خون نہ کریں
  • ایک دوسرے سے محبت کریں
  • نوجوانوں سے ایک درخواست
  • گی دہ موپاساں کے کام
  • شیکسپیر اور ڈراما

ٹالسٹائی کی قبر[ترمیم]

لیو ٹالسٹائی کی قبر ماسکو سے تقریباً ڈھائی سو کلو میٹر کے فاصلے پر اس کی آبائی ریاست یاسنایا پولیانا میں واقع ہے۔ لیو ٹالسٹائی نے اپنے مزاج کے مطابق ایک وصیت کی تھی :

مُجھے دفن کرتے ھوئے کسی قسم کی مذہبی رَسُومات ادا نہ کی جائیں، صرف لکڑی کا ایک تابُوت ہو اور ہر اُس شخص کو کاندھا دینے کی اجازت ہو جو کاندھا دینے کی خُواہش رکھتا ہو۔۔۔ اور پھر مُجھے " سٹاری ڈاکاز " کے جنگل میں ، پہاڑی نالے کے قریب چُھوٹی سَبز شاخ کی جگہ دَفن کردیا جائے۔۔۔"

اور یہ چھوٹی سبز شاخ کیا تھی ؟ " ٹالسٹائی کا بھائی۔۔۔ اسے بے خد عزیز اور اسکا بہترین دوست بھی صرف 37 برس کی عمر میں تپ دق سے مر گیا تھا۔۔ بہت مدت بعد ٹالسٹائی نے اسے یاد کرتے ہوئے کہا : جب " نکولائی " 12 برس کا تھا تو اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ اس کے پاس ایک راز ہے اور اگر اس انکشاف کر دیا جاے تو دنیا کے سارے غم ختم ہو جائیں اور کبھی جنگ نہ ہو۔۔۔ اور اس نے یہ بھی کہا کہ میں نے وہ راز ایک چھوٹی سبز شاخ پر لکھ کر پہاڑی نالے کے قریب جنگل میں دبایا ہے۔۔ ٹالسٹائی کو بچپن میں یقین تھا کہ یہ سب سچ ہے اوہ اس جادوئی شاخ کو " یاسنایا پولیانا " کے گھنے جنگل میں تلاش کر رہتا تھا۔۔۔ اس چھوٹی سبز شاخ کے فلسفے نے اس کے ادب پر گہرا اثر ڈالا اور وہ زندگی بھر کوشش کرتا رہا کہ دنیا میں غم نہ ہوں ، جنگ نہ ہو۔۔۔

اور اس کی وصیت کے مطابق اسے اسی جنگل میں جہاں " نکولائی " نے کہا تھا کہ وہاں چھوٹی سبز شاخ دفن ہے۔۔ وہی دفن کیا گیا۔۔۔ خواہش کے مطابق قبر پر کوئی پختہ تعمیر نہ کی گئی اور اسے کچا رکھا گیا تاکہ موت کے بعد بھی وہ موسموں کو محسوس کرسکے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب جی این ڈی- آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/11864291X — اخذ شدہ بتاریخ: 7 فروری 2019 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/085948470 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 فروری 2019
  3. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Leo-Tolstoy — اخذ شدہ بتاریخ: 7 فروری 2019 — مصنف: Andrew Bell — عنوان : Encyclopædia Britannica — جلد: 22 — ناشر: Encyclopædia Britannica Inc.
  4. ^ ا ب BD Gest' author ID: https://www.bedetheque.com/auteur-22145-BD-.html — بنام: Léon Tolstoï — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب https://brockhaus.de/ecs/julex/article/tolstoi-lew-leo-nikolajewitsch — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Толстой Лев Николаевич — ناشر: Great Russian Entsiklopedia, JSC
  7. http://www.britannica.com/EBchecked/topic/652165/Yasnaya-Polyana
  8. http://www.theguardian.com/books/2008/jun/11/leonikolaevichtolstoy
  9. http://www.biography.com/people/leo-tolstoy-9508518
  10. http://www.tandfonline.com/doi/pdf/10.1080/00905999708408490
  11. http://www.tandfonline.com/doi/pdf/10.1080/13507486.2011.574682
  12. اجازت نامہ: CC0
  13. http://www.tandfonline.com/doi/full/10.1080/00472336.2012.740984
  14. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11926775j — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  15. War and Peace — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اکتوبر 2018
  16. A Letter to a Hindu — اخذ شدہ بتاریخ: 30 اکتوبر 2018 — مصنف: ٹالسٹائی
  17. https://www.biography.com/people/leo-tolstoy-9508518