الخدمت فاؤنڈیشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(الخدمت ہسپتال سے رجوع مکرر)
الخدمت فاؤنڈیشن
الخدمت فاؤنڈیشن
الخدمت فاؤنڈیشن


ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر دفتر الخدمت کمپلیکس، 3 کلومیٹر خیابان جناح، لاہور
لاہور ، پاکستان
تاریخ تاسیس 1990
صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن
باضابطہ ویب سائٹ https://alkhidmat.org

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کے زیر انتظام پاکستان کے کئی علاقوں میں فلاحی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کا قیام 1990 میں عمل میں آیا ۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اس وقت سات شعبہ جات میں کام کر رہی ہے ۔ ان شعبہ جات میں تعلیم، صحت ، کفالت یتامٰی، صاف پانی ، مواخات (بلا سود قرضوں کی فراہمی) ، سماجی خدمات اور آفات سے بچاؤ کے شعبہ جات شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پہلے جماعت اسلامی پاکستان کے شعبہ خدمت کے نام سے جانی جاتی تھی جسے 1990ء میں ایک غیر سرکاری تنظیم کے طور پر رجسٹر کرایا گیا۔[1]

الخدمت فاؤنڈیشن وطن عزیز کی سب سے بڑی غیر حکومتی فلاحی تنظیم ہے۔ یوں تو الخدمت فاؤنڈیشن نے قیام پاکستان کے وقت امداد مہاجرین کے کٹھن کام سے اپنے کار خیر کا آغاز کر دیا تھا مگر غیر حکومتی فلاحی تنظیم کے طور پر اسے سن نوے میں رجسٹر کیا گیا۔ اس تنظیم کے پیش نظر کار ہائے خیر میں سب سے نمایاں وقت آفات میں رضاکارانہ سرگرمیاں ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت پاکستان کے 150اضلاع میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://alkhidmat.org/۔ 19فروری 2020  مفقود أو فارغ |title= (معاونت); روابط خارجية في |website= (معاونت);