تبادلۂ خیال ویکیپیڈیا:معروفیت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رائے شماری بابت جدید حکمت عملی برائے معروفیت[ترمیم]

ذیل میں اردو ویکیپیڈیا پر معروفیت کے متعلق جدید پالیسی کا مسودہ پیش خدمت ہے، اپنی تائیدی/تنقیدی آراء سے نوازیں نیز تبصرہ کے قطعہ کے تحت مزید تجاویز بھی پیش کر سکتے ہیں۔


عمومی
دائرۃ المعارف یعنی اردو ویکیپیڈیا پر معروفیت (یعنی شناخت یا نمایاں پن) وہ معیار ہے جو کسی بھی موضوع کے بارے میں یہ فیصلہ کرتا ہے کہ آیا وہ موضوع ایک علیحدہ صفحے کا مستحق ہے یا نہیں۔ کسی بھی مقالہ یا مضمون کے موضوع کو معروف (شناخت رکھنے والا یا شناسا یا قابلِ معتبر حوالہ) ہونا لازمی ہے؛ یعنی معروفیت یا نمایاں پن سے مراد یہ نہیں کہ اگر وہ موضوع معروف یا جانا پہچانا نہیں ہو تو نا قابلِ اندراج ٹہرا دیا جائے گا بلکہ اگر ایسے غیر معروف موضوع پر معتبر حوالہ جات فراہم کیے جاسکتے ہوں تو وہ موضوع اپنے علیحدہ وجود کا حقدار ہوگا۔
بہت سے معروف موضوعات/مقامات/شخصیات وغیرہ ہر کسی کے معروف نہیں ہوسکتے۔ مضمون کا مواد دیکھ کر بھی اس بات کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ مضمون کا موضوع معروف ہے یا نہیں۔
ایسی تمام شخصیات معروف تصور کی جائے گی جن کی معروفیت کے متعلق اردو ویکیپیڈیا کے کم از کم دو منتظمین مثبت رائے دیں، خواہ ان دو کے علاوہ دیگر منتظمین کی رائے میں وہ معروف نہ ہو۔ دو منتظمین کی رائے کے بعد اس مضمون کو حذف نہیں کیا جائے گا تاہم اس میں حوالہ جات کی کمی اور دیگر نقائص کی بنا پر سانچہ جات لگائے جا سکتے ہیں۔
بسا اوقات بعض موضوعات/مقامات/شخصیات وغیرہ انگریزی ویکیپیڈیا یا دوسرے ویکیپیڈیاؤں کے نزدیک معروف نہیں ہوتے، ایسی صورت میں متعلقہ مضمون اردو ویکیپیڈیا کے کم از کم دو منتظمین کے نزدیک معروف ہو تب بھی اس مضمون کو حذف نہیں کیا جائے گا۔
مقامات
تمام مقامات، مثلاً شہر، قصبے، گاؤں، ہوائی اڈے اور ریلوے سٹیشن وغیرہ معروف سمجھے جائیں گے۔ سرکاری عمارتوں اور غیر سرکاری لیکن مشہور عمارتوں، شاہراہوں، ہسپتالوں، سرکاری اداروں اور غیر سرکاری مشہور اداروں کے صفحات بھی ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط کے تحت بنائے جا سکیں گے۔
کتابیں
بہت سی کتابیں انگریزی ویکیپیڈیا یا دوسرے ویکیپیڈیاؤں کے نزدیک شاید معروف نہ ہوں، تاہم اگر اردو ویکپیڈیا کے دو منتظمین متعلقہ مضمون کو معروف خیال کریں یا اردو ویکیپیڈیا پر باقی رکھنے کے حامی ہوں تو کتاب کا مضمون حذف نہیں کیا جائے گا۔ اردو ویکیپیڈیا پر ویکی اصول کے تحت معروف اور مضامین کے اسلوب کے تحت تمام چھپی کتابوں پر مضامین بنائے جا سکتے ہیں۔ تاہم ایسی کتابیں جن کے مصنفین زیادہ مشہور نہ ہوں تو ان کی کتابوں پر علیحدہ علیحدہ مضامین بنانے کے بجائے ایک ہی مضمون بعنوان تصنیفات فلاں میں ان کا تذکرہ و تعارف شامل کیا جائے۔ لیکن اگر علیحدہ مضامین بنائے تو شرط یہ ہے کہ متعلقہ مضمون کم از کم 10 سطروں سے زیادہ ہو۔ مشہور مصنفین کی کتابوں کے مضامین کم مواد کی وجہ سے حذف نہیں کیے جائیں گے، نیز اشتہار بازی اور جانب داری قابل قبول نہیں ہوگی۔
فلمیں
تمام فلمیں، ٹیلی فلمیں، ڈرامے اور ٹی وی چینلز وغیرہ معروف سمجھیں جائیں گے۔
دیگر
کوئی صارف اپنی کتاب، اپنے ادارے یا اپنی ذات سے متعلق کسی چیز پر (باستثناء خود نوشت سوانح) ویکی اصول و قواعد کے تحت مضمون لکھتا ہے تو اسے قابل قبول سمجھا جائے گا۔

تائید[ترمیم]

  1. --علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:40, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
  2. :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:35, 24 اکتوبر 2015 (م ع و)
  3. --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:04, 24 اکتوبر 2015 (م ع و)
  4. Nooruddin2020 شخصیات کے معروفیت کے معیار پر خاص توجہ کی ضرورت ہے ۔
  5. --محمد مجیب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:23, 2 نومبر 2015 (م ع و)

تنقید[ترمیم]


تبصرہ[ترمیم]

تبصرہ 1[ترمیم]

  •  تبصرہ:- اپنی کتاب اور اپنی ذات سے متعلق مضمون سے کیا مراد ہے؟ (کیا معروف ہونے کی صورت میں؟ یا صرف ویکیپیڈیا صارف ہونے کی وجہ سے؟، اگر معروفیت کیبنا پر تو، پھر اس کی وضاحت یہاں ضروری نہیں، وہ عمومی معروفیت کے تحت ہی آتے ہیں)
  • غیر معروف مصنفین کی غیر معروف کتب پر کیا یہاں، صرف 10 سطور سے زیادہ کی شرط پر، لکھنے کی اجازت دی جا رہی ہے؟ (اگر ایسا ہے تو یہ مناسب نہیں ہے)
  • تمام مقامات کے ذیل میں قصبے اور گاؤں کی وضاحت ضروری ہے کہ ان سے ویکیپیڈیا کے نزدیک کیا مراد ہے، کیوں کہ ایک ہی شہر کے دائیں بائیں بیسیوں گاؤں اور قصبات ہوتے ہیں)--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:49, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
  • انگریزی ویکیپیڈیا کی پالیسی ہے کہ ویکی صارف اپنے بارے میں صفحات نہیں بنا سکتا۔ اردو ویکیپیڈیا کی پالیسی ہو گی کہ اگر کوئی ویکی صارف معروف ہے، جیسے کسی کتاب کا مصنف ہو، صاحب دیوان شاعر ہو یا کسی اور حوالے سے تو اس پر ویکی صفحہ بنایا جا سکتا ہے۔ ویکیپیڈیا صارف ہونے کی وجہ سے ویکیپیڈیا پر جو بھی مشہور وہ اس معروفیت میں شامل نہیں۔
  • کتابوں کے لیے کوئی ایسا معیار وضع نہیں کیا جا سکتا جو ہر لحاظ سے قابل قبول ہو۔ آئی ایس بی این نمبروں کو معیار بنانے کا سوچا تھا مگر بہت سی مشہور کتب پر آئی ایس بی این نمبر درج نہیں ہوتے۔ ایسے میں اشتہار بازی سے بچتے ہوئے مضامین بنا لینے میں کوئی حرج نہیں۔ مضامین میں مختلف سانچے ڈالے جا سکتے ہیں۔یہ پالیسی چھپی ہوئی کتابوں کے حوالےسے ہے اور کوئی کتاب 500 سے کم تعداد میں چھپتی نہیں۔ کتاب چھپوا کر گھر میں کوئی رکھتا نہیں۔ اس لحاظ سے کسی بھی کتاب کو کم از کم 500 افراد تو لازمی جانتے ہیں۔ 10 سطور سے زیادہ کی شرط اس لیے کہ یک سطری مضامین بننے نہ شروع ہو جائیں۔
  • تمام مقامات میں گاؤں دیہات سب شامل ہیں۔ settlement کا سانچہ لگا کر کہیں کا بھی مضمون بنایا جا سکتا ہے۔ دوسرے بڑے ویکیپیڈیاؤں پر ایسے گاؤں کے مضامین بھی موجود ہیں جہاں صرف 5 لوگ رہتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:37, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
اگر کوئی معروفیت پر پورا اترتا ہے تو پھر الگ سے ویکی صارف کا جملہ شامل کرنا مناسب نہیں۔ خاص کر اس وقت جب یہ کہا جا رہا ہوں کہ اگر وہ کسی کتاب کا مصنف ہو یا شاعری کی کتاب چھاپ دی ہو۔ پاکستان میں ہر سال بیسیوں شوقیہ لوگ اپنی شاعری (پیسے کے بل بوتے پر) چھاپ دیتے ہیں۔ اصل مسئلہ ہے کسی چیز کو صارفین کا تلاش کرنا۔ مثلا لوگ ایک شخص کو جو اپنے علاقے میں جتنا بھی معروف ہو، لوگ اسے نیٹ پر تلاش کیوں نہیں کرتے؟، اس لیے کہ وہ اس کے بارے جانتے ہیں، معروفیت کا تب پتا چلتا ہے جب دوسرے علاقے کا فرد اس کے بارے جاننا چاہیف۔ ہمیں یہاں یہ طے کرنا ہے کہ علاقائی معروفیت کیا ہے؟ اور علاقہ سے کیا مراد ہے۔ کیوں کہ سبھی لوگ اصطلاحات کا استعمال کر رہے ہیں، مگر میں نہیں جانتا کہ ان کے نزدیک ان کا کیا مفہوم ہے اور وہ نہیں جانتے کہ میرے نزدیک اس کا کیا مفہوم ہے۔ کسی بھی چیز کو قانون بنانے کا سب سے پہلا حصہ اصطلاحات کی وضاحت اور تعریف طے کرنا ہوتا ہے، ورنہ معاملات زیادہ الجھ جاتے ہیں۔ والٹیئر نے کہا تھا کہ تم پہلے اپنی اصطلاحات کی وضاحت کرو، تب میں تمہاری بات سنوں گا۔
جیسے پنڈی گھیب ایک مختصر سا علاقہ ہے یہاں پر میرے ماموں صاحب کتاب بھی ہیں، خطیب بھی ہیں، شاعر بھی ہیں، کالم نگار بھی ہیں، پروفیسر بھی ہیں۔ مگر کیا ان کو اپنے ہی ضلح اٹک کی کسی دوسرے تحصیل کا فرد نیٹ پر تلاش کر رہا ہے؟ یہ سوال ہے۔ پنڈی گھیب کے لوگ تو یہ سب جانتے ہیں۔ اب ہم صرف صاحب کتاب اور شاعر ہونے کی وجہ سے ان پر مضمون لکھ دیں تو تب بھی صرف ان کے اپنے شہر کے لوگوں میں قد کچھ مزید اونچا ہو جائے گا، دیکھو عالمی شہرت حاصل ہے۔۔۔۔
ہمیں بار بار جس مسئلہ سے دو چار ہونا پڑتا ہے، وہ ہے؛ بلکل غیر معروف کتاب (چاہے مصنف خود کتنا ہی معروف کیوں نا ہو) مثلا موالان اشرف علی تھانوی کتنے معروف ہیں مگر ان کے ہم کتابچوں پر اس وجہ سے مضمون نہیں بنا سکتے کہ وہ انتہائی معروف ہیں، ہاں ان کے کتابچہ پر مضمون بن سکتا ہے ، اگر وہ کتابچہ خود انتہا‏ئی معروف ہو۔ جیسے سرسید کی بیسیسوں کتب ہیں، مگر ہم ان کے کتابچہ جو جنگ آزادی سے متعلق ہے اس پر مضمون بنا سکتے ہیں، کیوں کہ وہ خود معروف ہے۔ لیکن کیا کتابچہ کی معروفیت ایک حلقہ تک محودو نا ہو، جیسے دعوت اسلامی کے کتابچے بلا مبالغہ لاکھوں کی تعداد میں 35 زبانوں میں چھ رہے ہیں یا کراچی کے فاروقی ٹرسٹ کے تقی عثمانی کے کتابچے ہزاروں کی تعداد میں کئی بار چھاپے جاتے ہیں۔ مگر یہ معروفیت کے ذیل میں نہیں ہان یہ ادارے اور صاحب کتابچہ و رسائل شخصیت ضرور معروف ہو سکتی ہے۔ اس لیے ہمیں کتابچوں اور مختصر رسائل (جن پر اوپر مذکور صورت لاگو نا ہوتی ہو) پر مضمون لکھنے کی حوصلہ شکنی کرنی ہو گی۔ ایک مضمون کو قبول کرنا، قانونی طور پر آیندہ بطور حوالہ استعمال ہو سکتا ہے۔
مزید ایک سانچہ کی نشاہدی کرتا ہوں، ہمیں اسے بھی استعمال کرنی کی کوشش چاہیے، بس اس سانچہ میں متبادل اردو ویب سائٹ، روابط اور مزید اگر کچھ شامل ہو سکتا ہو، تو کر دیا، مآخذ کی تلاش: "معروفیت" – خبریں · اخبارات · کتابیں · گوگل اسکالر · جے اسٹور · آزاد تصویریں · ویکیپیڈیا کا کتب خانہ۔
شہروں سے متعلق بہتر رائے طاہر صاحب ہی دے سکتے ہیں، کیوں کہ میں ان پر کم ہی توجہ دیتا ہون، وہ عام سے گاؤن وغیرہ کے مضامین کو قبول کرنے کے حق میں ماضی میں تو نہیں رہے، اب کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔ کہ وہ کیا راے دیتے ہیں۔
شخصیات کا شاعر ہونا معروف یعنی وہ قابل ذکر ادبی کانفرنس، مشاعرے میں بطور مقرر بلایا جاتا ہو۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:16, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

تبصرہ 2[ترمیم]

  • میری رائے ہے کہ شعیب بھائی Ahead of his time کے زمرے میں کام کر رہے ہیں، یہاں کافی مضامین ایک دو جملوں سے زیادہ نہیں ہے۔ فکر اچھی ہے، مگر وقت مناسب نہیں ہے۔ اس کے علاوہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ کچھ شخصیات خود اپنے پر مضامین لکھ رہے ہیں یا لکھوا رہے ہیں، مثلاً تقریبًا س ۸۰ سے زائد زبانوں میں رويندر پربھات اور ان کی تخلیقات پر مضامین تھے، بیش تر جگہوں پر حذف کیے گیے ہیں، مگر اس ہندی بھوجپوری شاعر کی تشہیر میں آج بھی ایک ٹیم جٹی ہے جو آن لائن تشہیر کا کام کررہی ہے۔

خود کی لکھی کتاب کو حوالہ بنانے سے پہلے کچھ پیمانے تو ہونے چاہیے۔ مثلاً کتاب یا صاحب کتاب کا انعام یافتہ ہونا،اس کے مواد کا کہیں نصاب تعلیم کا حصہ ہونا یا صاحب کتاب کا خود معروف ہونا۔

دو منتظمین کی شرط کی جگہ پر مقررہ مدت میں منتظمین کی اکثریت کی رائے کو تقویت دی جانی چاہیے۔

--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:32, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

  • آپ کے یقین پر مجھے بھی یقین ہے، واقعی انگریزی ویکیپیڈیا کچھ شخصیات خود پر مضامین لکھ رہی ہیں یا لکھوا رہی ہیں جو مناسب نہیں۔ اگر کوئی اس قابل ہے کہ اس پر مضامین بنایا جائے تو کوئی بھی بنائے۔ اب ہوتا یہ ہے کہ وہ شخص کوئی جعلی اکاؤنٹ بناتا ہے یا پھر کسی ویکیپیڈین کی منتیں کرتاہے ۔ کیوں نہ اسے سیدھا راستہ دکھایا جائے۔
  • خود کی لکھی ہوئی کتب بھی اگر معتبر حوالہ کے معیار پر پوری اتر رہی ہوتو کوئی حرج نہیں۔ ایک مضمون میں کئی طرح کے موقف مختلف حوالہ جات کے تحت شامل کیے جا سکتے ہیں، ایسے میں کسی کا اپنی کتاب سے حواالہ بھی سہی۔ ہاں حوالے کی معلومات کی درستی پر سوال اٹھائے جا سکتے ہیں۔باقی ہر کتاب انعام یافتہ نہیں ہوتی، یا ہر کتاب کا مواد تعلیمی نصاب میں شامل نہیں ہوتا۔
  • دو منتظمین کو بھی منتظمین کی کثرت رائے سمجھا جائے۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر 5 یا 6 منتظمین ہی فعال ہوتے ہیں۔ جب 10 یا 12 فعال ہو جائیں تو بے شک 3 کر دیجیے ۔ بہت سی چیزیں مخصوص علاقوں میں ہی معروف ہوتی ہیں، اس وقت منتظمین ساری اردو دنیا میں موجود ہیں۔ اس حوالے سے دو کی رائے بھی مناسب ہے۔ ہاں اگر ایک ملک یا ایک علاقے کے منتظمین ہوتے تو کثرت رائے کا آپشن ہی ٹھیک تھا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:50, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

تبصرہ 3[ترمیم]

  •  تبصرہ:..یہ اچھی تجویز ہیں ان پر عمل درآمد کیا جائے ۔ ان پر عمل در آمد کرنے سے میں امید کرتا ہوں کہ اس طرح وکی پر مستند مضامین ہی لکھے جائیں گے ۔ ویسے بھی ہر خطہ ، ہر ماحول ، زبان اور ہر مذہب کے تقاضے اپنے ہوتے ہیں ۔ مسلہ یہ ہے یہ کس طرح طہ کیا جائے گا کہ یہ مضمون اس قابل ہے کہ اس کو وکی شامل کیا جائے یا نہیں اس کے لئے اصول یا پیمانہ کیا ہوگا ۔ کیوں کہ ہر لکھا ہوا مستند نہیں ہوتا ہے ۔ بحرحال یہ اچھا قدم ہے ۔ میں سمجھتا کوئی وکی پر لکھنے والا کسی موضع( سانچے) میں اپنا تجزیہ بھی شامل کررہا ہو تو اور اس بارے میں دلائل اور حوالے مستند ہوں تو اس کو اس وقت تک وکی میں شامل رہنا چاہئے جب تک اس کے خلاف مستند دلائل یا حوالہ جات نہیں آجاتے ۔

بحرحال یہ ایک بہتر قدم ہے اور میں امید کرتا ہوںاس سے وکی میں بہتری آئے گی ۔ --Abdul Moin Ansri (تبادلۂ خیالشراکتیں) 19:37, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

تبصرہ 4[ترمیم]

  •  تبصرہ:.تجویز اچھی ہے مگر معروف غیرمعروف کے ضمن میں منتظمین کی رائے کے ساتھ ساتھ مستند حوالوں کو بھی ترجیح دی جائے۔ اور مستند حوالوں کا بھی ایک معیار بھی بنایا جائے۔ یہ نہ ہو کہ کوئی اہم موضوع قلم کی زد میں آجائے۔

ہر خطہ کا ماحول، زبان، رہن سہن اور رسم و رواج مختلف ضرور ہوتے ہیں، مگر انسائیکلوپیڈیا علم کی کسی بھی تقسیم سے بعید ہونا چاہیے۔ دائرۃ العلوم کا مطلب ہے، دنیا کی کوئی بھی شخصیت، جاندار مخلوق، بے جان اشیاء، مقام، عنصر کے متعلق معلومات اس میں موجود ہوں۔ اگر افریقہ کے کسی چھوٹے سے ملک (فرض کرلیں روانڈا ملک) کے صدرکو یا ہوائی کے کسی جزیرہ میں پیدا ہونے والے کسی پھل کو اردو جاننے والے 99 فیصد لوگ نہیں جانتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کو اردو انسائیکلوپیڈیا میں نہ رکھا جائے۔ یہی بات کسی لیڈر، مصنف، سماجی شخصیت، کسی کتاب یا ادارہ پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ اگر کسی شخصیت، مقام یا اشیاء وغیرہ پر کوئی مضمون لکھ ہے جسے اردو بولنے والے کثیر لوگ نہیں جانتے تو اس سلسلہ میں مضمون نگار کو چائیے کہ وہ مستند حوالہ درج کرے۔ مثلاً ایسے بین الاقوامی کا حوالہ جن سے منتظمین متفق ہوں مثلاً انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا، اینکارٹا، نیویارک ٹائمز، ٹائم میگزین، نیوز ویک، بی بی سی، ٹائمز آف انڈیا، مشہور مستند کتابیں جن کا آئی ایس بی این نمبر ہو۔ یا جو بیسٹ سیلر ہوں، یا جو ایک بڑی تعداد میں چھپ چکی ہو، نصاب تعلیم اور دیگر مشہور اخبارات و رسائل کا حوالہ جن کی اشاعت بین الاقوامی سطح پر بھی ہوتی ہو۔ یا پھر وہ شخصیت جس ملک یا مقام کی ہے اس ملک کے مقامی ذرائع اور مستند حوالے کو شامل کیا جائے۔ یا بھر جیسا کہ اوپر ایک صاحب نے لکھا ہے کہ مضمون کو اس وقت تک وکی میں شامل رہنا چاہئے جب تک اس کے خلاف مستند دلائل یا حوالہ جات نہیں آجاتے ۔ --محمد ذیشان خان 23:25, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)

ذیشان بھائی حوالہ کے ہوتے ہوئے تو منتظمین کے بھی ہاتھ بندھ جاتے ہیں۔ دو منتظمین کی رائے اس صورت میں درست ہو گی جب حوالہ جات شامل نہیں ہونگے۔ منتظمین کی رائےکی صرف اتنی حیثیت ہو گی کہ اس مضمون کو حذف نہیں کیا جا سکے گا ورنہ مضمون میں حوالہ درکار اور دوسرے ضروری سانچہ جات شامل ہو جائیں گے۔دو منتظمین کی رائے بھی جھگڑا ختم کرنے کے لیے رکھی ہے کہ اب معروفیت میں اس سے کم کچھ نہیں ہو سکتا، اگر یہ نہیں و مضمون غیر معروف قرار دے کر حذف کر دیا جائے گا۔۔۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 23:59, 14 اکتوبر 2015 (م ع و)
تمام پھولوں، پھلوں، سبزیوں، درختوں، نقل و حمل کے ذرائع، معروفیت کے ذیل میں آتے ہیں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:17, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

تبصرہ 5[ترمیم]

  •  تبصرہ:- معیارکوقائم رکھنے کےنیک مقصد سے شروع کی گئی یہ گفتگو بہت خوب ہے۔

۱) عمومی/مقامات/کتابیں/فلمیں/دیگر کے تحت ہو رہی سنجیدہ گفتگو میں undercurrents کے طور پر ایک سطری مضامین یا مختصر مضامین کامسئلہ موجود ہے۔ اس سے ویکی پیڈیا (کم از کم اردو ویکی پیڈیا کو) مفر حاصل نہیں، راقم کا خیال ہےکہ ہم اتفاق رائے سے یہ طے کرلیں کہ ایک سطری یا مختصر مضامین قابلِ قبول ہوں گے ۔ لیکن اس شرط کے ساتھ کہ اس مضمون کو آگے بڑھانا اس صارف کا۔۔۔جو تاریخچہ میں نام دیکھ دیکھ کر خوش ہونا چاہتا ہے ۔۔۔ اخلاقی فرض ہوگا۔ اس اخلاقی فرض یا ذمہ داری کے احساس کو اس کے اندر جگانے کے لیے کوئی تکنیکی انتظام ہو جائے تو کم از کم۵۰ فی صد مضامین (ایک سطری) میں اضافہ ممکن ہے۔ دیگرصارفین جو خود بھی رضا کار ہی ہیں وہ اس کی مدد کریں گے ہی۔ ۲) ایک سطری یا مختصر مضامین کی ایک الگ فہرست سب کے سامنے ہمیشہ رہے۔ نئے صارفین کو اس میں اپنے اپنے اندازے سے اضافہ کرنے میں مدد کی جا سکتی ہے ۔ اس طرح اردو ویکی پیڈیا کو دوہرا فائدہ ملے گا ۔اول نئے صارف کی ہمت افزائی دوم اب مضمون ایک سطری نہیں رہے گا۔ر منتظمین اور دیگر صارفین بھی باری باری حسب سہولت دیکھتے رہیں۔ ۳) تکنی طور پر فیصلہ کرنے کے لیے دو منتظمین کی بجائے ہمیشہ تین منتضین مناسب رہیں گے خواہ اردو ویکی پیڈیا میں منتظمین کی تعداد جتنی بھی ہو۔ --Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:22, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

  • یک سطری مضامین کے بنانے والوں کو بذریعہ روبہ اُن کے تبادلہ خیال پر پیغامات دئیے جا سکتےہیں۔۔
  • یک سطری مض4امین کی فہرست تو موجود ہے مگر منتظمین کے سانچہ میں موجود ہے۔ ایسے تمام مضامین کو ایک مخصوص زمرہ میں جمع کر لیا جائے تو بہتر ہے۔
  • اس وقت فعال منتظمین کی تعداد کافی کم ہے۔ اس وجہ سے دو رکھی ہے۔ اگر احباب کہیں گے تو اسے تین بھی کر دیا جائے گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:42, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)

تبصرہ 6[ترمیم]

  •  تبصرہ:- 1) صارف کی ذاتی تخلیق مثلاً خود نوشت یا سفرنامہ وغیرہ اور اپنی ذات پر مضمون کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ورنہ اس طرح ہر کوئی اپنے تخلیقات اور اپنی ذات پر بڑھا چڑھا پر مضامین لکھنے لگے گا۔
2)پاکستان میں پہلے ہی کتابوں کی اشاعت کی تعداد دوسرے ممالک کے کے مقابلے میں کم ہے۔ اس لئے میں یہ سمجھتا ہوں کہ:
  • مصنفین معروف ہوں یا غیر معروف، مضمون میں کم از کم ایک حوالہ ضرور دیا جائے چاہے کتاب کے پیش لفظ یا کسی اخباری تبصرہ سے ہی لیا جائے۔ کیونکہ راقم بھی کتابوں کے بہت سے مضامین کا تخلیق کار ہے اس لئے میرا تجربہ ہے کہ حوالا جات کہیں نہ کہیں سے مل جاتے ہیں۔
  • غیر معروف کتابوں پر مضامین کی 10 سطروں کی شرط ختم کی جائے۔ اگر مواد اور حوالہ موجود ہو تو 10 سطروں سے زیادہ لکھنے میں حرج نہیں۔
  • پاکستان کی ہر زبان کی چھپی ہوئی کتاب پر اردو ویکیپیڈیا پر مضامین بنانے کی اجازت ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان کی تمام زبانیں پاکستان کی نمائندہ زبانیں ہیں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 04:18, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
یہاں یہ نہیں کہا جا رہا کہ زیادہ سے زیادہ 10 سطور ، بلکہ شرط عائد کی جا رہی ہے کہ کم از کم 10 سطور ہوں--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:46, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
عبید بھائی میں سمجھ گیا ہوں۔ میرا کہنے کا مطلب ہے کہ غیر معروف کتب پر کم از کم دس سطروں میں مضمون لکھنے کی شرط نہیں ہونی چاہیے۔ اگر مواد موجود ہو تو دس سے زیادہ سطروں میں بھی لکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ کم از کم دس سطروں والی شرط سے میں اتفاق نہیں کرتا باقی شرائط میں کوئی حرج نہیں ہے--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:01, 15 اکتوبر 2015 (م ع و
یہ مطلب ہے کہ 10 سے کم سطور نا ہوں، زیادہ کی کوئی حد نہیں، جنتا بڑا مرضی لکھیں (لیکن مجھے اس سے اتفاق نہیں ہے، غیر معروف پر لکھنے کی کوئی ضرورہی نہیں)۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:01, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
معاف کیجئے گا میں غلط سمجھا۔ کم از کم دس سطور کی شرط۔ ایسی شرائط کا اطلاق ہونا مشکل ہے۔ لیکن میں غیر معروف مصنفین کی کتابوں کے مضامین کے حق میں ہوں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:59, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
معروف شخص کی کتاب بھی غیر معروف ہو سکتی ہے اور غیر معروف شخص کی کتاب معروف ہو سکتی ہے۔لیکن اگر دونوں ہی غیر معروف ہوں تو۔ کتاب کی ونعیت دیکھی جاتی ہے، ناول پر مضمون آسانی سے مان لیا جاتا ہے، لیکن دوسرے موضوعات کی کتب کے لیے کافی کچھ ضروری ہوتا ہے، جیسے انعام یافتہ ہونا، اپنے موصزع پر بنیادی ماخذ ہونا۔ اپنے موضوع کی تحقیق کا نچوڑ ہونا، جسے اب خود حوالہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہو۔ وغیرہ۔ --Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:04, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
محترم آپ جو بھی کہیں کتاب خود اپنا حوالہ ہے۔ اردو ویکیپیڈیا پر کتاب پر مضمون ہی کتنے ہیں؟ میں ہر حال میں کسی بھی کتاب پر مضمون کا حامی ہوں چاہے وہ کتاب معروف ہو یا نہ ہو اوروہ چاہے پاکستان کی کسی بھی زبان میں ہو۔ اگر مستند حوالہ موجود ہے تو ویکیپیڈیا پر کوئی بھی ایسے مضامین سے منع نہیں کرسکتا--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:09, 15 اکتوبر 2015 (م ع و)
پھر یہ معروفیت طے کرنے کا کیا فاہدہ، اور اسے دائرۃ المعارف کہنے کی کیا دلیل ہے۔ ایک عام سا اخبار والا ہر کتاب پر تبصرہ تک شائع کرنا گوارا نہیں کرتا، اور ہم ہر کسی کی ہر ایک کتاب پر مضمون لکھیں، ویکیپیڈیا اردو پر تو بیسیوں موضوعات پر ایک بھی مضمون نہیں ہے۔ تو کیا اب ان کے متعلق کھلی آزادی دے دی جائے کہ سب لکھو۔ ویکیپیڈیا معروفیت کی آسان تعریف یہ ہوتی ہے کہ وہ موضوع کہ جسے قابل ذکر لوگ تلاش کریں۔ (ویکیپیڈیا پر تلاش کریں)، میرے سامنے اس وقت درجن بھر کتب میز پر ہیں، آپ کے سامنے اس سے کہیں زیادہ ہونگی۔ ان کے نام ہی صرف لکھ کر تلاش کروں تو، گوگل پر وہ بھی معذرت کرنے لگ جائے گا۔ جس ملک میں ہزار کی تعداد میں کتاب چھپتی ہو، اور سالوں میں بکتی ہو، اس ملک کی کسی 100 صفحوں والی کتاب پر مضمون لکھ کر وقت صرف کیا جا سکتا ہے، اس سے نا کتاب پر اثر ہو کآ، نا عوام کا فاہدہ، ۔بیسیوں دائرۃ المعارف ہیں مگر صرف دو انگریزی دائرۃ المعارف پر مضامین ہیں۔ باقی اردو والے میں نے شروع کیے تھے۔۔۔۔، ہزاروں مضامین کتابوں پر لکھے جا سکتے ہیں، اور لکھیں جائیں، مگر ان پر جن کو اہمیت حاصل ہے، جو بنیادی مآحذ ہیں، جو مشہور عام کتب ہیں۔ مشہور عام ناول ہیں۔ انعام یافتہ کتب ہیں۔ بظاہر فضول لیکن مواد کے متنازع ہونے کی وجہ سے شہرت والی ان پر لکھیں۔ انگریزی ویکی پر خانہ معلومات کتاب ، 35952 صفحات پر لگا ہوا ہے، یعنی اس سے بھی زیادہ کتب پر مضامین ہیں۔ آپ ان میں سے کتب پر بے شک 35 ہزار مضامین بنا لیں۔ کوئی مسئلہ نہیں، لیکن یہ اعلان کرنا کہ کوئی روک نہیں سکتا۔ مناسب نہیں، ایک اخبار بھی اصول و ضوابط طے کر کے چلتا ہے، ہم تو دائرۃ المعارف کا دعوا رکھتے ہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:10, 24 اکتوبر 2015 (م ع و)
محترم یہی اصول و ضوابط طے کرنے کے لئے ہی تو ہم لوگ موجود ہیں۔میرے خیال میں کچھ صارفین اور منتظمین کا گروہ اس بات کا تعین کرسکتا ہے کہ آیا کتاب اس لائق ہے کہ اُس پر مضمون لکھا جائے؟ کیا مذکورہ کتاب میں شر انگیز مواد موجود تو نہیں؟ مصنف کی قابلیت کیا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔ ہم منتظمین کی تعداد بڑھا کر ہم اس کام کو کرسکتے ہیں--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:23, 26 اکتوبر 2015 (م ع و)
کتاب کی شرانگیزی بذات خود ایک معروفیت کی دلیل ہے، تاریخی دستاویز کو فرقہ وارنہ کتاب کہہ کر حذف کر دیا گيا، تھا، مگر وہ معروفیت پر پورا اترتی تھی، اسے میں نے بحال کر دیا۔ اگر کوئی راج پال یا سلطان رشدی کی کتاب پر مضمون بنائے تو وہ معروف میں آئۓ گا۔ لیکن اگر کوئی وضو کے فضائل پر مضمون بنائے گا تو اسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ منتظمین 16 ہیں، متحرک صارفین 12 ہیں۔ منتظمین طے نہیں کرتے، بلکہ اصول بنا کر ان کو لاگو کیا جائے، ورنہ معاملہ وئیں کا وئیں رہے گا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:40, 26 اکتوبر 2015 (م ع و)

دریافت[ترمیم]

  • اس رائے شماری کا کیا فیصلہ کیا جائے؟ کیونکہ اب تک محض دو تائیدی آراء پیش کی گئی ہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  17:35, 24 اکتوبر 2015 (م ع و)
  • کل دو ہی آراء ہیں باقی تبصرے ہیں۔--علی نقی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:42, 24 اکتوبر 2015 (م ع و)
  • میں نے کسی وقت میں پاکستانی غزل کے گلوکار استاد غلام عباس صاحب پر ایک مضمون انگریزی پر لکھا تھا جو کہ ان کی طرف سے Delete کر دیا گیا ۔ بعد ازاں ان پر اردو ویکی پیڈیا میں مضمون لکھا تو وہ بھی اسی پالیسی کے تحت حذف کر دیا گیا کہ زندہ شخصیات پر مضمون کی ممانعت ہے ۔ تو اس مذکورہ بالا نئی پالیسی میں اس بات کی وضاحت نہیں ہے کہ کیا وہ سابقہ پابندی برقرار ہے ؟ زندہ شخصیات پر مضامین لکھنے کی ۔ ۔ ؟ _ نورالدین __وکی طالب علم_☺گفتگو . 18:17, 24 اکتوبر 2015 (م ع و)