ریاض حسین چودھری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ریاض حسین چودھری

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 8 نومبر 1941ء
تاریخ وفات 5 اگست 2017ء
عرفیت ریاض حسین چودھری
مذہب اسلام
عملی زندگی
قلمی نام ریاض حسین چودھری
صنف نعتیہ شاعری
باب ادب

تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالر، عظیم نعت خواں ریاض حسین چودھری نعت گوئی میں حکومتِ پاکستان سے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے معروف نعت گو شاعر تھے۔

ولادت[ترمیم]

ریاض حسین چودھری 8 نومبر 1941ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد عبد الحمید مرحوم پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل تھے۔

تعلیم[ترمیم]

آپ مرے کالج سیالکوٹ کے طالب علم رہے اور دوران تعلیم مرے کالج میگزین کی ادارت کی ذمہ داریاں سر انجام دیتے رہے۔

عملی زندگی[ترمیم]

پیشہ ورانہ زندگی میں پندرہ روزہ تحریک، لاہور کے چیف ایڈیٹر رہے۔ آغا صادق محمود اور آسی ضیائی آپ کے اساتذہ میں سے ہیں۔

سیرت نگاری[ترمیم]

انھوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ واقع اسلامی تحقیقاتی ادارہ فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے شعبہ ادبیات میں بحیثیت سربراہ شعبہ سالہا سال خدمات سر انجام دیں۔ دریں اثناء انھوں نے سیرت نگاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت الرسول پر 14 جلدوں پر مبنی ضخیم کتاب جسے اردو زبان کی سب سے بڑی کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے، اس عظیم تحقیقی کام کی عبارت آرائی اور ادبی حوالے سے نوک پلک درست کرنے کا شرف بھی حاصل کیا۔ [1]

نعت گوئی[ترمیم]

ان کا پہلا نعتیہ مجموعہ ’’زر معتبر‘‘ 1995ء میں طبع ہو کر منظر عام پر آیا۔ اس کے بعد سے وہ 23 سالہ دورانئے میں صرف اور صرف رسول اکرم ﷺ کی ہی مدح و ثنا میں سرگرم رہے۔ اب تک اُن کے 14 نعتیہ مجموعے منظر عام پر آکر مقبول عوام و خواص ہو چکے ہیں۔ ریاض حسین چودھری نے نعت کو قدیم روایت سے نکال کر جدید رنگ و آہنگ، لفظ و معانی اور فکر سے ہمکنار کیا۔ [2]

اعزازات[ترمیم]

اُن کے بارہ نعتیہ مجموعوں میں سے تین مجموعے وزارتِ مذہبی امور حکومتِ پاکستان سے نعت گوئی کا سیرت ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ [3]

حمدیہ و نعتیہ مجموعے[ترمیم]

  1. آبروئے ما
  2. اکائی
  3. برستی آنکھو خیال رکھنا
  4. تاجِ مدینہ
  5. تحدیثِ نعمت
  6. تمنائے حضوری
  7. خلدِ سخن
  8. دبستانِ نو
  9. رزقِ ثنا
  10. زرِمعتبر
  11. زم زمِ عشق
  12. سلام علیک
  13. شعورِ کربلا
  14. طلوعِ فجر
  15. غزل کاسہ بکف
  16. کائنات محوِ درود ہے
  17. کتابِ التجا
  18. کشکولِ آرزو
  19. لامحدود
  20. متاعِ قلم
  21. نصابِ غلامی
  22. نظمِ نعت
  23. وردِ مسلسل

وفات[ترمیم]

آپ 6 اگست 2017ء کو طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ سیالکوٹ میں دفن کیے گئے

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ"۔ 18 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اگست 2022 
  2. نعت کائنات
  3. نعت نگاری میں ریاض کی رمزِ پیشوائیت، از شیخ عبد العزیز دباغ
  • * * *