نسخ (قرآن)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

نسخ (باب فتح) مصدر بمعنی زائل کرنا۔ بدل دینا۔ بیکار کر دینا۔ ایک چیز کو دوسری جگہ قائم کرنا۔ صورت بدل دینا ۔ لکھنا۔ الا ستنساخ (باب اسفعال) کے معنی کسی چیز کے لکھنے کو طلب کرنے یا لکھنے کے لئے تیار ہونے کے ہیں لیکن بمعنی نسخ (لکھنا) بھی قرآن مجید میں آیا ہے ۔

  • Ra bracket.png اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاء وَالْمُنكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ Aya-45.png La bracket.png جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے تھے۔ تنا سخ ایک کے بعد دوسری چیز کا اس کے قائم مقام ہونا۔ جیسا کہ اہل ہنود میں مسئلہ تنا سخ ہے کہ آتما بمعنی روح ہر موت پر دوسرا روپ دھار لیتی ہے اور عمل جاری رہتا ہے تاآنکہ آتما کو نروان (نجات) حاصل ہو۔[1]

منسوخی، بطلان، تنسیخ، منسوخ کرنا، زائل کرنا، دور کرنا[2]

معانی[ترمیم]

نسخ کے لغوی معنی تو منسوخ کرنے کے ہیں، لیکن شرعی اصطلاح میں ایک حکم بدل کر دوسرا حکم نازل کرنے کے ہیں یہ نسخ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوا جیسے آدم (علیہ السلام) کے زمانے میں سگے بہن بھائی کا آپس میں نکاح جائز تھا بعد میں اسے حرام کردیا گیا وغیرہ، اسی طرح قرآن میں بھی اللہ تعالیٰ نے بعض احکام منسوخ فرمائے اور ان کی جگہ نیا حکم نازل فرمایا۔[3] لغت میں نسخ کے دو معنی ہیں، ایک معنی لکھنا اور نقل کرنا‘ اس اعتبار سے تمام قرآن منسوخ ہے، یعنی لوح محفوظ سے آسمان دنیا کے بیت العزت کی طرف نقل کیا گیا ہے‘ قرآن مجید میں نسخ کا لفظ لکھنے اور نقل کرنے کے معنی میں بھی استعمال ہوا ہے :

  • Ra bracket.png هَذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ Aya-29.png La bracket.png

بیشک ہم لکھتے رہے جو کچھ تم کرتے تھے۔ نسخ کا دوسرا معنی ہے : کسی چیز کو باطل اور زائل کرنا‘ اور اس کی دو قسمیں ہیں : (١) کسی چیز کو زائل کرکے دوسری چیز کو اس کے قائم مقام کردیا جائے جیسے عرب کہتے ہیں کہ بڑھاپے نے جوانی کو منسوخ کردیا یعنی جوانی کے بعد بڑھاپا آگیا‘ سورہ البقرہ کی آیت 106میں ہے : ہم جس آیت کو منسوخ کرتے ہیں تو اس سے بہتر یا اس جیسی دوسری آیت لے آتے ہیں۔

Ra bracket.png مَا نَنسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللّهَ عَلَىَ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ Aya-106.png La bracket.png - Ra bracket.png أَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ اللّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّهِ مِن وَلِيٍّ وَلاَ نَصِيرٍ Aya-107.png La bracket.png اس کی تعریف یہ ہے دلیل شرعی سے کسی حکم شرعی کو زائل کرنا۔ (ب) کسی چیز کا قائم مقام کیے بغیر اس کو زائل کردیا جائے، جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہم اس کو محو کردیتے ہیں یعنی ہم تمہارے ذہنوں اور دلوں سے اس آیت کو نکال دیتے ہیں‘ پس وہ آیت یاد آتی ہے نہ اس کو پڑھا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انوار البیان فی حل لغات القرآن جلد1 صفحہ89 ،علی محمد، سورہ البقرہ،آیت 106،مکتبہ سید احمد شہید لاہور
  2. http://www.urduencyclopedia.org/urdudictionary/index.php?
  3. تفسیر مکہ ،صلاح الدین یوسف، سورہ البقرہ ،آیت 106
  4. تبیان القرآن، غلام رسول سعیدی، سورہ البقرہ، آیت106 ،فرید بکسٹال لاہور