واٹکنز کتب خانہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
واٹکنز بُکس

واٹکنز کتب خانہ یا واٹکنز بُکس تصوف، روحانیت، باطنی علوم، مشرقی مذہب اور معاصر روحانیت سے متعلق لندن کی سب سے قدیم کتابوں کی دکان ہے۔ کتابوں کی یہ دکان، روسی نژاد روحانی علوم کی ماہرہ مادام بلاوٹسکی کے دوست جان ایم واٹکنز نے 1897 میں قائم کیا۔ واٹکنز بُکس ایک اشاعتی اداراہ بھی ہے زیادہ تر تصوف، روحانیت، باطنی علوم، نفسیات و مابعد النفسیات، فزکس، میٹا فزکس کے موضوع پر کتب شایع کرتا ہے۔ اس کے علاوہ 1901ء سے اس کا ایک سہ ماہی مجلّہ مائنڈ باڈی اسپرٹ (دماغ جسم روح ) شایع ہوتاہے۔

100 باثر روحانی شخصیات[ترمیم]

واٹکنز کا مجلّہ مائنڈ باڈی اسپرٹ سال 2011 سے ہر سال دنیا کی 100 سب سے زیادہ بااثر روحانی لوگوں کی فہرست شایع کر رہا ہے۔ جن میں ایسے افراد کے نام شامل کیے جاتے ہیں جو ابھی حیات ہیں اور جنھوں نے اپنے منفرد روحانی، اصلاحی کردار سے عالمی سطح پر لوگوں کے اندر اثرات مرتب کیے۔

فہرست مرتب کرنے کے لیے تین اہم عوامل دیکھے جاتے ہیں :

1- وہ شخص حیات اور مصروفِ عمل ہو۔...

2-اس شخص نے عالمی سطح پر ایک منفرد اور روحانی کردار ادا کیا ہے ہو ؛ روحانی طور پر لوگوں پر اثرانداز رہا ہو

اور

3- وہ شخص کثرت سے گوگل ہر سرچ کیا جاتا ہو یا انٹر نیٹ پر اس کے متعلق کثیر ڈیٹا موجود ہو اور اور فعال طور پر انٹرنیٹ پر اس کے بارے میں ڈسکشن کیا جاتا ہو۔

سال 2012 کی فہرست برائے 100 باثر روحانی شخصیات[ترمیم]

سال 2015 کی فہرست برائے 100 باثر روحانی شخصیات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]