کھیوڑہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کھیوڑہ، پنجاب سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
کھیوڑہ
Khewra

Khewra - The Kingdom of Salt
شہر and Two union councils
کھیوڑہ
کھیوڑہ
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم جہلم
ضلع ضلع جہلم
تحصیل پنڈ دادنخان
Tourist Attraction کھیوڑہ نمک کی کان
حکومت
 • Leader Mahr Farooq Hussnain Nazar
 • قبیلہ Rajput, Khokhar, Mirza, Malik, Jotania, Phaphra, Mughal
بلندی 277.48 میل (910.36 فٹ)
آبادی
 • کل 35,000
منطقۂ وقت پاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
رمزِ ڈاک 49060
ٹیلی فون کوڈ 0544
ویب سائٹ http://www.khewra.webs.com
Khewra is the most famous City of Pakistan because of Khewra Salt Mines Tourist Resort.

کھیوڑا، پنجاب (انگریزی: Khewra, Punjab) پاکستان کا ایک آباد مقام جو کھیوڑہ نمک کی کان میں واقع ہے۔[1] کھیوڑہ نمک کی کان میں لوگ ارد گرد کے قصبوں سے پیدل چل کر کام کرنے آتے تھے جو کافی مشکل تھا چنانچہ اس مشکل کے حل کے لیے 1876 میں انگریزوں نے سیاسی اور انتظامی بنیادوں اور مصلحتوں کی بنا پر نمک کی کانوں پر کام کرنے والے خاندانوں کو کھیوڑہ میں آباد کیا۔ اس سے پہلے یہ لوگ ارد گِرد کے قریبی علاقوں اور مقامی پہاڑوں پر قیام پزیر تھے اس سے پہلے اس علاقہ میں انگریز اور ہندوں زیادہ تر آباد تھے مگر 1876 سے باقاعدہ مسلمانوں کو بھی رہائش کے حقوق دیے گئے۔ اس وقت کے انگریز حکمرانوں کی زیادہ تر کوشش یہ ہی تھی کہ تمام مسلمان کان کنی کے فن میں ہی مشغول رہیں اور ترقی نہ کر سکیں- چنانچہ 14 مارچ 1876 کو باقاعدہ کھیوڑہ شہر کی بنیاد رکھی گئی۔

اس علاقے میں نمک کی دریافت گھوڑوں کی مدد سے ہوئی تھی۔ سکندرِاعظم جب دنیا فتح کرنے نکلا تو اس علاقے میں یہاں کے بادشاہ راجا پورس سے اس کی جنگ ہوئی۔ سکندرِاعظم کی فوج نے دریائے جہلم کے کنارے جلالپور شریف کے قریب پڑاؤ ڈالا اور تھکے ماندے گھوڑوں کو بھی وہیں باندھ دیا۔ مگر تھوڑی ہی دیر میں گھوڑے پتھر چاٹنے لگے - سپاہی یہ دیکھ کر بہت حیران ہوئے اور سارا ماجرا سکندرِاعظم کو بیان کیا۔ تو معلوم ہوا کہ وہ پتھر نمک کا تھا۔ جسے چاٹنے کہ بعد گھوڑے تازہ دم ہو گئے۔ مگر اُس وقت نمک نکالنے کا کوئی باقاعدہ طریقہ کار موجود نہ تھا اس طرح نمک کی دریافت اس چھوٹے سے علاقے کھیوڑہ میں 326 قبل مسیح میں ہوئی- ماہرین ارضیات اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کھیوڑہ (نمک) بھی ایک معدن(منرل) ہے۔ تو اس وجہ سے اس علاقے کو کھیوہ یعنی نمک کا گڑھ کہا جاتا تھا جو بعد میں بگڑ کر کھیوڑہ کے نام سے مشہور ہونے لگا-

تفصیلات[ترمیم]

کھیوڑا، پنجاب کی مجموعی آبادی 35,000 افراد پر مشتمل ہے اور 277.48 میٹر سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Khewra, Punjab"۔