مندرجات کا رخ کریں

بحر ہند میں عثمانی بحری مہمات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بحیرہ عرب اور بحر ہند
1911 میں بحر ہند کے بارے میں عثمانی علم کی تعمیر نو ، جو سیدی علی رئیس کے 1554 موہت میں درج ہے ۔

بحر ہند میں عثمانی بحری مہمات ( ترکی زبان: Hint seferleri یا Hint Deniz seferleri "بحر ہند کی مہمات") 16 ویں صدی میں بحر ہند میں عثمانی ابھیدی کارروائیوں کا ایک سلسلہ تھا۔سلیمان عالیشان کے دور میں 1538 سے 1554 کے مابین چار مہمات ہوئیں ،۔

پس منظر

[ترمیم]
سولہویں صدی میں بحر ہند میں عثمانی بیڑا۔
تین تکونی بادبانوں اور چپوؤں والا ایک عثمانی زیبک

واسکو ڈے گاما کے بحری سفر کے بعد ، ایک طاقتورپرتگالی بحریہ نے سولہویں صدی کے اوائل میں بحر ہند کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس نے جزیرنما عرب کے ساحلی شہروں اور ہندوستان کے لیے خطرہ پیدا کر دیا۔ پرتگالی بحریہ کے صدر دفاتر 1510 میں ہندوستان کے مغربی ساحل پر واقع شہر ، گوا میں تھا۔

بحر احمر پر عثمانیوں کا تسلط 1517 میں شروع ہوا جب سلیم اول نے رضوانیہ کی جنگ کے بعد مصر کو سلطنت عثمانیہ میں شامل کر لیا ۔ جزیرہ نماعرب کا بیشتر رہائشی علاقہ ( حجاز اور تہامہ ) جلد ہی رضاکارانہ طور پر عثمانیوں کے قبضے میں آ گیا۔ پیر ریئس ، جو اپنے عالمی نقشہ کے لیے مشہور تھا ،نے مصر پہنچنے کے چند ہی ہفتوں بعد اسے سلیم کے سامنے پیش کیا۔ 1513 کے نقشے کا ایک حصہ ، جو بحر اوقیانوس اور امریکہ پر محیط ہے ، اب توپ قاپی میوزیم میں ہے ۔ [1] بحر ہند سے متعلق حصہ غائب ہے۔ یہ دلیل دی جاتی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ سلیم نے اسے لے لیا ہو ، تاکہ وہ اس سمت میں مستقبل میں ہونے والی فوجی مہموں کی منصوبہ بندی میں اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکے۔ در حقیقت بحر احمر میں عثمانی تسلط کے بعد ، ترکی -پرتگالی دشمنی شروع ہو گئی۔ گوا میں پرتگالیوں کے خلاف ممکنہ مشترکہ حملے کے بارے میں سلیم نے گجرات کے سلطان مظفر دوم ( شمالی مغربی ہندوستان میں ایک سلطان) کے ساتھ بات چیت شروع کی۔ تاہم 1520 میں سلیم کی موت ہو گئی۔

عثمانی امیر البحرسلمان رئیس نے 1517 میں پرتگالی حملے کے خلاف جدہ کا دفاع کیا

1525 میں ، سلیمان اول (سلیم کا بیٹا) کے دور میں ، ایک سابق قزاق ، سلیمان رئیس کو بحیرہ احمر میں ایک چھوٹے سے عثمانی بیڑے کا امیر البحر مقرر کیا گیا ، جسے پرتگالی حملوں کے خلاف عثمانی ساحلی شہروں کا دفاع کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ [2] 1534 میں ، سلیمان نے بیشتر عراق پر قبضہ کر لیا اور 1538 تک عثمانی خلیج فارس کے علاقے بصرہ پہنچ گئے۔ سلطنت عثمانیہ کو ابھی بھی مقبوضہ پرتگالیسواحل کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جزیرنماعرب کے بیشتر ساحلی قصبے یا تو پرتگالی بندرگاہیں تھے یا پرتگالی باج گزارتھے۔ ترکی-پرتگال دشمنی کی ایک وجہ معاشی بھی تھی۔ 15 ویں صدی میں ، مشرق بعید سے یورپ تک کا مرکزی تجارتی راستہ ، مصالحہ جات کا راستہ بحر احمر اور مصر سے گزرتا تھا۔ لیکن افریقہ کے گرد بحری چکر لگانے کے بعد تجارتی آمدنی کم ہوتی جارہی تھی۔ [3] جب کہ سلطنت عثمانیہ بحیرہ روم کی ایک بڑی سمندری طاقت تھی ، اس لیے بحریہ کو بحیرہ احمر میں منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔ چنانچہ سوئز میں ایک نیا بیڑا بنایا گیا اور اس کا نام "ہندوستانی بیڑا" رکھا گیا۔ بحر ہند میں مہمات کی ظاہری وجہ ، بہرحال ، ہندوستان کی طرف سے ایک دعوت تھی۔

خادم سلیمان پاشا کی مہمات ، 1538

[ترمیم]

مظفر دوم کا بیٹا بہادر شاہ ، گجرات کا حکمران ،جس نے سلیم سے بات چیت کی تھی ، نے پرتگالی بحریہ کے خلاف مشترکہ کارروائی کے لیے قسطنطنیہ سے مدد کی درخواست کی۔ سلیمان او ل نے اس موقع کو بحر ہند میں پرتگالی تسلط کی جانچ پڑتال کے لیے استعمال کیا اور خادم سلیمان پاشا کو بحر ہند کے بیڑے کا امیر البحر مقرر کیا۔ خادم سلیمان پاشا کی بحری فوج میں تقریبا 90 کشتیاں شامل تھیں۔ [4] 1538 میں ، وہ بحیرہ عرب اوربحیرہ احمر کے راستے ہندوستان گیا ، صرف یہ جاننے کے لیے کہ بہادر شاہ پرتگالی بحریہ کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران مارا جا چکاہے اور اس کے جانشین نے پرتگال سے اتحاد کر لیا ہے۔ دیو پر ناکام محاصرے کے بعد ، اس نے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ، سویز واپسی کے دوران ، اس نے عدن سمیت بیشتر یمن فتح کر لیا۔ اس مہم کے بعد ، خادم سلیمان کو ترقی دے کر وزیر اعظم بنا دیا گیا۔

پیری ریئس کی مہمات ، 1548–1552

[ترمیم]
ہرمز میں پرتگالی بحری جہازوں کی آمد
1552 میں پیری رئیس کا راستہ۔

پہلی مہم کے بعد ، پرتگالی بحریہ نے عدن پر قبضہ کر لیا تھا اور جدہ (جدید سعودی عرب میں) کا محاصرہ کیا تھا اور بحر احمر میں گھسنے کی کوشش کی ۔ دوسری مہم کا مقصد بحیرہ احمر اور یمن میں عثمانی اقتدار کی بحالی تھا۔ نیا ایڈمرل پیری رئیس تھا ، جس نے اس سے قبل اپنا عالمی نقشہ سلیم کو پیش کیا تھا۔ اس نے 1548 میں پرتگالیوں سے عدن دوبارہ واپس لے لیا ، اس طرح بحر احمر کو محفوظ بنا لیا۔

تین سال بعد ، وہ 30 بحری جہازوں اور خلیج فارس کی کلید ، ہرمز جزیرے کو پرتگال سے چھیننے کا ہدف لے کر سوئز سے پھر روانہ ہوا۔ پیری رئیس نے مسقط کو پر قبضہ کر لیا ، لہذا عمان تک عثمانی اقتدار کی توسیع ہو گئی۔ اس نے ہرمز کا محاصرہ کیا لیکن وہ ناکام رہا۔ اس نے قصبے پر قبضہ کر لیا ، لیکن قلعہ فتح نہ ہو سکا ۔ جزیرہ نما قطر پر قبضہ کرنے کے بعد بحرین کا محاصرہ ناکام ہو گیا اور پرتگالی بیڑے کے قریب آنے کی خبروں کا سن کر پیری ریئس نے بحری بیڑے کو بصرہ واپس لے جانے کا فیصلہ کیا۔ وہ دو کشتیوں کے ساتھ سوئز لوٹ آیا جو اس کی ذاتی ملکیت تھی۔ [5] سلطان نے پیری ریئس کو ان کارروائیوں کی وجہ سے سزائے موت سنائی اور 1553 میں پھانسی دے دی گئی۔

مراد ریئس بزرگ کی مہمات ، 1553

[ترمیم]

اس مہم کا مقصد یہ تھا کہ بحری بیڑے کو سوئز واپس لایا جائے۔ نیا اامیر البحر مراد ریئس بزرگ تھا ، جو قطیف کے سابق سنجک بے(گورنر) تھے۔ خلیج فارس سے باہر جانے کی کوشش کے دوران ، اس کا سامنا ڈوم ڈیوگو ڈی نورونھا کے زیر انتظام ایک بڑے پرتگالی بیڑے سے ہوا۔ [6] دونوں ممالک کے مابین کھلے سمندر میں ہونے والی سب سے بڑی لڑائی میں ، پرتگالی بحری بیڑے کے ہاتھوں مراد کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بصرہ واپس لوٹ آیا تھا۔ [7]

سیدی علی رئیس کی مہمات، 1553

[ترمیم]
لیورو ڈی لسوارٹے ڈی ابریو میں پرتگالیوں کا ترک بیڑے پر حملہ

1553 میں ، تیسری مہم کی ناکامی کے بعد ، سید ی علی رئیس کوامیر البحر مقرر کیا گیا ۔ لیکن بصرہ میں جو کچھ اس نے پایا وہ نظر انداز کشتیوں کا ایک بیڑا تھا۔ بہر حال ، کچھ بحالی کے بعد ، اس نے جہاز چلانے کا فیصلہ کیا۔ وہ آبنائے ہرمز سے گذرا اور عمانی ساحلوں کے ساتھ ساتھ سفر کرنا شروع کیا جہاں اس نے دو بار پرتگالی بیڑے کا مقابلہ کیا۔ دوسری جنگ کے بعد ، سیدی علی رئیس نے پرتگالیوں کوبھگاتے ہوئے یہ لڑائی بالآخر گجرات تک پہنچادی ، اسے ڈوم جیریمونو کے قافلے نے سورت کی بندرگاہ پررکنے پر مجبور کر دیا ، جہاں گجراتی گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جب گوا میں پرتگالی وائسرائے کو ہندوستان میں ان کی موجودگی کا علم ہواتو ، اس نے 10 اکتوبر کو دو کشتیاں اور 30 جہازشہر کی طرف بھیجے ، تاکہ گورنر پر ترکوں کی حوالگی کا دباؤ ڈالا جاسکے۔ گورنر نے ہتھیار ڈالنے کی بجائے ان کے جہازوں کو تباہ کرنے کی تجویز پیش کی جس پر پرتگالیوں نے اتفاق کیا۔ اس بیڑے کا باقی حصہ ناقابل استعمال ہو گیا، جس کے نتیجے میں وہ 50 افراد کے ہمراہ بیرون ملک واپس لوٹ گیا۔ اس کے بعد سیدی علی رئیسمغل شہنشاہ ہمایوں کے شاہی دربار میں دہلی پہنچے جہاں اس نے مستقبل کے مغل بادشاہ اکبر سے ملاقات کی جو اس وقت 12 سال کا تھا۔

سلطنت عثمانیہ اور فارس کے مابین جنگ کی وجہ سے ہندوستان سے ترکی جانے والا راستہ بہت خطرناک تھا۔ 1555 میں دونوں ممالک کے مابین معاہدے امسایا پر دستخط ہونے کے بعد ، سید ی علی رئیس وطن واپس آئے۔ اس جرات مندانہ سفر کے بارے میں اس نے آئینہ ممالک( مراۃ الممالک ) کے نام سے ایک کتاب لکھی اور اسے 1557 میں سلیمان اول کے سامنے پیش کیا۔ [8] اس کتاب کو اب عثمانی ادب کی ابتدائی سفری کتابوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔

مابعد

[ترمیم]

بحر ہند میں بحری مہم صرف جزوی طور پر کامیاب رہی۔ بحر میں پرتگالی تسلط کی جانچ اور مسلمان ہندوستانی حکمران کی مدد کرنے کے اصل مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود ،اسے ایک مصنف نے "پرتگال سے زیادہ فوائد" کہا ہے ، کیونکہ عثمانی سلطنت ،پرتگال سے زیادہ دولت مند اور زیادہ گنجان آباد تھی ۔۔

دوسری طرف ، یمن کے ساتھ ساتھ بحر احمر کامغربی کنارا، جو سوڈان اور اریٹیریا کی ایک تنگ ساحلی پٹی سے ملتا ہے ، کو خادم سلیمان پاشا کے نائب ، اوز دمیر پاشا نے فتح کر لیا۔ مشرقی افریقہ میں مزید تین صوبوں قائم کیے گئے : مصوع ، حبش (حبشہ) اور سواکن . جزیرہ نما عرب کے اطراف کی بندرگاہیں بھی محفوظ کرلی گئیں۔ [9]

بعض اوقات ، سن 1569 میں ،عثمانیوں کی آچے ( سماٹرا ، انڈونیشیا میں )کی امداد کو بھی ، ان مہمات کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے ( ملاحظہ کریں: کردوغلو خضر ریئس)۔ تاہم ، یہ مہم کوئی فوجی مہم نہیں تھی۔ [10]

کہا جاتا ہے کہ صوقلو محمد پاشا، جو 1565-1579 کے درمیان سلطنت کے وزیر اعظم تھے، نے بحیرہ روم اور بحر احمر کے درمیان ایک نہر تجویز کی تھی. اگریہ منصوبے حقیقت کا روپ دھار لیتاتو بحریہ کے لیے نہر سے گزرکربحر ہند میں جانا ممکن ہوجاتا۔ تاہم ، یہ منصوبہ سولہویں صدی کی تکنیکی قابلیت سے ماورا تھا۔ سویز نہر کو تقریبا تین صدیوں تک نہیں شروع کیا گیا ، سن 1869 میں ، مصر کی خود مختار خدیویت نے اسے شروع کیا۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Piri Reis' map"۔ 13 اگست 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2011 
  2. "Essays on Hurmuz" (PDF)۔ 28 ستمبر 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2011 
  3. Lord Kinross: Ottoman centuries (translated by Meral Gasıpıralı) Altın Kitaplar, İstanbul,2008, آئی ایس بی این 978-975-21-0955-1, p.237
  4. Gabor Anaston-Bruce masters: The Encyclopaedia of the Ottoman Empire, آئی ایس بی این 978-0-8160-6259-1 p.467
  5. "World map of Piri Reis"۔ 28 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2020 
  6. "Battle of the Strait of Hormuz (1553)" 
  7. Giancarlo Casale: The Ottoman age of Exploration, Oxford University Press, 2010 آئی ایس بی این 978-0-19-537782-8, p. 99.
  8. "Summary of Mir'at ül Memalik"۔ 10 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جون 2020 
  9. Encyclopædia Britannica, Expo 70 ed, Vol.22, p.372
  10. "International Conference of Aceh and Indian Ocean" (PDF)۔ 19 جنوری 2008 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جنوری 2008