"فیض احمد فیض" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اظہار کا انداز بدلا گیا۔
م فیض کی ایلس سے شادی
سطر 36: سطر 36:


===شادی===
===شادی===
فیض نے [[1930ء]] میں [[لبنان|لبنانی]] نژاد{{حوالہ|نام=99واں_یوم_پیدائش|عنوان=فیض احمد فیض کا 99واں یوم پیدائش|ربط=http://www.dw.com/ur/%D9%81%DB%8C%D8%B6-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D9%81%DB%8C%D8%B6-%DA%A9%D8%A7-99%D9%88%D8%A7%DA%BA-%DB%8C%D9%88%D9%85-%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%A6%D8%B4/a-5245571|مصنف=عصمت جبیں، ندیم گِل|ناشر=ڈی ڈبلیو|تاریخ=13 فروری 2010ء|تاریخ اخذ=1 دسمبر 2015ء}} [[برطانیہ|برطانوی]] شہری [[ایلس فیض|ایلس جارج]] سے شادی کی۔ فیض کی طرح، ایلس بھی شعبۂ تحقیق سے وابستہ تھیں اور اِن کی شاعری اور شخصیت سے متاثر تھیں۔<ref name="99واں_یوم_پیدائش" /> فیض کے خاندان کو یہ بات بلکل ناپسند تھی کہ انہوں نے اپنے لئے ایک غیرملکی عورت کا انتخاب کیا، لیکن فیض کی ہمشیرہ نے اپنے خاندان کو ایلس کیلئے آمادہ کر لیا۔{{حوالہ|نام=فیض_اور_ایلس_کی_شادی|ربط=https://www.ytpak.com/watch?v=zxl8mn7Pc4I|عنوان=ایلس کے فیض سے اپنی شادی کے بارے میں تاثرات (ویڈیو)|مصنف=ریڈیئنس اردو|ناشر=یوٹیوب|تاریخ=5 اپریل 2009ء|تاریخ اخذ=1 دسمبر 2015ء}}
انہوں نے [[1930ء]] میں [[ایلس فیض]] سے شادی کی۔


=== ملازمت ===
=== ملازمت ===

نسخہ بمطابق 22:15، 30 نومبر 2015ء

ٰٰٰٰ

فیض احمد فیض
فیض
فیض
ادیب
پیدائشی نامفیض
تخلصفیض
ولادت13 فروری 1911ء سیالکوٹ
ابتداسیالکوٹ، پاکستان
وفات20 نومبر 1984ء لاہور
اصناف ادبشاعری
ذیلی اصنافغزل، نظم
ادبی تحریکترقی پسند
تعداد تصانیف10
تصنیف اولنقش فریادی
معروف تصانیفنقش فریادی ، دست صبا ، زنداں نامہ ، دست تہ سنگ ، شام شہر یاراں ، سر وادی سینا ، مرے دل مرے مسافر ، نسخہ ہائے وفا
دستخط


اردو ادب کے بہت سے ناقدین کے نزدیک فیض احمد فیض (1911ء تا 1984ء) غالب اور اقبال کے بعد اردو کے سب سے عظیم شاعر ہیں۔ آپ تقسیم ہند سے پہلے 1911ء میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انجمن ترقی پسند تحریک کے فعال رکن اور ایک ممتاز کمیونسٹ تھے ۔

سوانح

پیدائش

فیض 13 فروری 1911ء کو سیالکوٹ کے ایک معزز گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد ایک علم پسند آدمی تھے ۔ آپ کی والدہ کا نام سلطان فاطمہ تھا ۔

تعلیم

آپ نے ابتدائی مذہبی تعلیم مولوی محمد ابراہیم میر سیالکوٹی سے حاصل کی ۔ بعد ازاں 1921ء میں آپ نے سکاچ مشن اسکول سیالکوٹ میں داخلہ لیا ۔ آپ نے میٹرک کا امتحان اسکاچ مشن اسکول سیالکوٹ اور پھر ایف اے کا امتحان مرے کالج سیالکوٹ سے پاس کیا ۔ آپ کے اساتذہ میں میر مولوی شمس الحق ( جو علامہ اقبال کے بھی استاد تھے) بھی شامل تھے ۔ آپ نے اسکول میں فارسی اور عربی زبان سیکھی۔

بی اے آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا اور پھر وہیں سے 1932ء میں انگریزی میں ایم اے کیا۔ بعد میں اورینٹل کالج لاہور سے عربی میں بھی ایم اے کیا۔

شادی

فیض نے 1930ء میں لبنانی نژاد[1] برطانوی شہری ایلس جارج سے شادی کی۔ فیض کی طرح، ایلس بھی شعبۂ تحقیق سے وابستہ تھیں اور اِن کی شاعری اور شخصیت سے متاثر تھیں۔[1] فیض کے خاندان کو یہ بات بلکل ناپسند تھی کہ انہوں نے اپنے لئے ایک غیرملکی عورت کا انتخاب کیا، لیکن فیض کی ہمشیرہ نے اپنے خاندان کو ایلس کیلئے آمادہ کر لیا۔[2]

ملازمت

1941ء میں آپ نے ایم اے او کالج امرتسر میں لیکچرر کی حیثیت سے ملازمت کی۔ اور پھر ہیلے کالج لاہور میں ۔ 1942ء میں آپ فوج میں کیپٹن کی حیثیت سے شامل ہوگے۔ اور محکمہ تعلقات عامہ میں کام کیا ۔ 1943ء میں آپ میجر اور پھر 1944ء میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پا گے۔ 1947ء میں آپ فوج سے مستعفی ہو کر واپس لاہور اگے اور 1959ء میں پاکستان آرٹس کونسل میں سیکرٹری کی تعینات ہوئے اور 1962ء تک وہیں پر کام کیا۔ 1964ء میں لندن سے واپسی پرآپ عبداللہ ہارون کالج کراچی میں پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔

1947ء تا 1958ء مدیر ادب لطیف مدیر لوٹس لندن، ماسکو ، اور بیروت.

راولپنڈی سازش کیس

وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا

وہ بات ان کو بہت ناگوار گزری ہے

9 مارچ 1951ء میں آپ كو راولپنڈی سازش كیس میں معا ونت كے الزام میں حكومت وقت نے گرفتار كر لیا۔ آپ نے چار سال سرگودھا، ساھیوال، حیدر آباد اور كراچی كی جیل میں گزارے۔ آپ كو 2 اپریل 1955ء كو رہا كر دیا گیا ۔ زنداں نامہ كی بیشتر نظمیں اسی عرصہ میں لكھی گئیں۔

پس زنداں

شاعری کے مجموعے

نمونۂ کلام

فیض کا ایک شعرجو مصر میں جلاوطنی کی زندگی گزارتے ہوئے ہوا کہا گیا تھا۔

فیض نہ ہم یوسف نہ کوئی یعقوب جو ہم کو یاد کرے
اپنا کیا کنعاں میں رہے یا مصر میں جا آباد ہوئے

آزاد نظم

کلیات

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے|وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہے میکدہ، خم و ساغر اداس ہیں|تم کیا گئے کہ رُوٹھ گئے دن بہار کے

اِک فرصتِ گناہ ملی وہ بھی چار دن| دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے

دنیا نے تری یاد سے بیگانہ کر دیا|تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے

بُھولے سے مسکرا تو دئے تھے وہ آج فیض|مت پوچھ ولولے دلِ نا کردہ کار کے

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

  1. ^ ا ب عصمت جبیں، ندیم گِل (13 فروری 2010ء)، "فیض احمد فیض کا 99واں یوم پیدائش"۔ ڈی ڈبلیو۔ اخذ کردہ بتاریخ 1 دسمبر 2015ء۔
  2. ریڈیئنس اردو (5 اپریل 2009ء)، "ایلس کے فیض سے اپنی شادی کے بارے میں تاثرات (ویڈیو)"۔ یوٹیوب۔ اخذ کردہ بتاریخ 1 دسمبر 2015ء۔