"ضلع اورکزئی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م UsmanKhan نے صفحہ اورکزئی ایجنسی کو ضلع اورکزئی کی جانب منتقل کیا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 07:05، 25 دسمبر 2018ء

ضلع
خیبر پختونخوا
خیبر پختونخوا
ملکپاکستان
قیام30 نومبر 1973
ہیڈکوارٹرضلع ہنگو
تحصیل4
رقبہ
 • کل1,800 کلومیٹر2 (700 میل مربع)
آبادی
 • کل450,000
 • کثافت250/کلومیٹر2 (650/میل مربع)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
اہم زبان (زبانیں)پشتو, انگریزی

اورکزئی خیبر پختونخوا کا ایک ضلع ہے۔

یہاں کا موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ مسٹر زبیر خان ہے۔ اپر اورکزئی کا اے پی اے مسٹر اقبال وزیر اور اسماعیل زئی تحصیل کا پولیٹیکل نائب تحصیلدار جناب خائستہ اکبر ہے ( جون 2016 ).

اورکزئی ایجنسی میں اورکزئی قبیلے کے بڑی قومیں علی خیل، ماموزئی، ربیعہ خیل، آخیل، مشتی، شیخان، مامازئی، فیروز خیل، اتمان خیل، ستوری خیل اور سپائے وغیرہ آباد ہیں۔

( میر اصغر اصغر اورکزئی )

اورکزئی ایجنسی میں دو سب ڈویژن ہیں اپر اورکزئی ایجنسی اور لوئر اورکزئی ایجنسی۔ اپر اورکزئی میں اپر تحصیل اور اسماعیل زئی تحصیل جبکہ لوئراورکزئی میں لوئر اور سنٹرل تحصیل شامل ہیں۔

اورکزئی قبیلہ کل ملا کر اٹھارہ اقوام پر مشتمل ہے . مذکورہ بالا اقوام کے علاوہ اس قبیلے میں، انڈ خیل اور علی شیر زئی وغیرہ شامل ہیں۔

اورکزئی ایجنسی کے مشرق میں ضلع کوہاٹ اور درہ آدم خیل، جنوب میں ضلع کوہاٹ اور ضلع ہنگو، مغرب میں کرم ایجنسی اور شمال میں خیبر ایجنسی واقع ہیں۔

لوگوں کی مادری زبان سو فیصد پشتو ہے۔ یعنی تمام باشندے پشتو زبان بولتے ہیں . نو جوان نسل تعلیم کی دلدادہ ہے، اس لیے ملک کے مختلف حصوں میں تعلیم حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

اورکزئی ایجنسی کا بیشتر علاقہ پہاڑی ہے، جہاں پر گھنے جنگلات پائے جاتے ہیں، پہاڑوں میں اکثر مقامات پر کوئلے کے ذخیرے پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر معدنیات بھی موجود ہیں۔

( میر اصغر اصغر اورکزئی )

اورکزئی ایجنسی میں میدانی علاقہ بھی ہے جہاں پر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں اور یہ پیشہ لوگوں کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد بیرون ملک مقیم ہے، چونکہ یہاں پر روزگار کے مواقع بہت کم ہیں اس لیے یہ لوگ بیرون سے پیسے بیجهتے ہیں اور اپنے بسر اوقات کرتے ہیں۔

اہم مقامات اور بازاروں میں غلجو بازار جو اپر سب ڈویژن کا صدر مقام ہے اور اپر اورکزئی کے تمام ہیڈکوارٹر، نادرا آفس اور ہسپتال وغیرہ اسی میں واقع ہیں .، سمانہ جو ایک تفریحی مقام ہے اور انگریزوں کے دور کا قلعہ بهی یہاں پر ہے اور لوگ سیر و تفریح کے لیے دوسرے ضلعوں سے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ ڈبوری، پہاڑوں کے درمیان ایک حسین اور دلفریب مقام اور بازار، مشتی میلہ، جنت نظیر مقام اور پہاڑوں کے درمیان ایک پرکشش بازار، کلایہ اور جلکہ میلہ جوڑواں بازار جن کے درمیان میں ایک توئی بہتی ہوئی علاقے کا حسن بڑھاتی ہے لوئر سب ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز اور نادرا آفس وغیرہ یہاں واقع ہیں ' . اس کے علاوہ خادیزئی، سانگهڑا اور انجانی قابل ذکر ہیں . تمام تر علاقے کا موسم ٹھنڈا رہتا ہے اور جنوری اور فروری کے مہینوں میں برفباری ہوتی ہے جبکہ گرمی کا موسم خوشگوار رہتا ہے۔

( میر اصغر اصغر اورکزئی )

اورکزئی ایجنسی کا ایک سیکشن بلند خیل ایجنسی سے کئی کلومیٹر دور ضلع ہنگو کے اس پار ٹل شہر کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کے شمال اور مشرق میں ضلع ہنگو، مغرب میں کرم ایجنسی اور جنوب میں شمالی وزیرستان ایجنسی واقع ہے۔ اس سیکشن میں آباد بلند خیل ایک بنگش قبیلہ ہے۔ ( میر اصغر اصغر اورکزئی ) حوالہ جات