سيد عقيل الغروى
سید العلماء آیت اللہ سید عقیل الغروی | |
---|---|
لقب | آیت اللہ، سیدالعلماء، علامہ، مولانا، مُفکرِ اسلام، مجتہدُالعصر، خطیبِ اعظم |
دیگر نام | سيد غلام محمد قائم رضوی (پیدائشی نام) |
ذاتی | |
پیدائش | 1964 (عمر 59–60 سال) |
مذہب | اسلام (شیعہ اصولی اثنا عشری) |
قومیت | بھارتی |
اولاد | سید سجاد الغروی (فرزند) |
والدین |
|
قابل ذکر کام | آنگبین، نیا تعلیمی تجربہ، چراغ راہ، تجلیات وغیرہ |
دیگر نام | سيد غلام محمد قائم رضوی (پیدائشی نام) |
قلمی نام | عقیلؔ |
مرتبہ | |
مقام | لندن |
منصب | آیت اللہ |
ویب سائٹ | www |
آیت اللہ علامہ سید عقیلؔ الغروی مشہور و نامور بین الاقوامی شہرت یافتہ ہندوستانی شيعہ عالم دين، ممتاز فلسفی، مفکر، شاعر، مایہ ناز ادیب، ماہرِتعلیم، نقاد، فعالیت پسند اور مجتہد ہیں۔[1][2][3][4] وہ دورِ حاضر میں منبر اور مجالسِ عزا کی پہچان بن کر سامنے آئے ہیں۔ اردو دان طبقہ چاہے برِ صغیر و مشرقِ وسطٰی میں رہتا ہو یا امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں جہاں بھی اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں سید عقیل کے قدر دان ملیں گے۔[5] انھوں نے حوزہ علمیہ جامعہ الثقلین دہلی میں بحیثیت پرنسپل خدمات انجام دیں اور اس وقت سفینہ ہدایہ ٹرسٹ کے موجودہ چیئرمین (Chairman) ہیں۔[6] وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن[7] ہونے کے علاوہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر بھی ہیں۔[8] آپ آیت اللہ شیخ محسن اراکی کی جانب سے مجمعِ تغریب کے برِّصغیر میں نمائندہ ہیں[9] اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موجود فلسفے میں پی ایچ ڈی (Ph.D) کرنے والے طلبہ کے نگران (Supervisor) بھی رہ چکے ہیں۔[10] ان سب کے علاوہ غروی صاحب امامیہ اسلامک یونیورسٹی، دہلی کے سرپرست (Patron) اور فورم آف فلاسفرز، انڈیا کے معتمد (Secretary) کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔[11]
سید عقیل الغروی ماہانہ شائع ہونے والے رسالے ادبی کائنات کے سرپرست ہیں۔ ادبی کائنات کی بنیاد 1981 میں رکھی گئی تھی اور تب سے ہی عوام کو بنارس میں معیاری طور پر اعلی درجے کا مواد فراہم کر رہا ہے۔[12]
حالاتِ زندگی
[ترمیم]ابتدائی حالات
[ترمیم]سید عقیل 2 فروری 1964 میں ہندوستان کے شہر بنارس میں پیدا ہوئے اور بہت چھوٹی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ ہجرت کرکے عراق کے شہر نجف اشرف تشریف لے گئے۔ ابتدائی دینی اور دنیاوی تعلیم نجف سے ہی حاصل کی۔ نجف میں کچھ سال رہنے کے بعد واپس بنارس آگئے اور بنارس کے ایک کالج سے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا۔ پھر دہلی کی مشہور یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گریجویشن مکمل کی۔[13] اس کے بعد مزید دینی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے ایران کے شہر قم چلے گئے۔ کافی سال قم اور ایران کے دیگر شہروں جیسا کہ مشہد میں دینی تعلیم حاصل کرتے رہے۔ 1994 میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے اجازہ حاصل کرنے والے کم عمر مجتہد بنے۔ اسی دوران میں ان کے دیگر اساتذہ نے بھی انھیں اجازہِ اجتہاد سے نوازا۔ [14][15]
اساتذہ
[ترمیم]آپ کے کچھ اساتذہ کی فہرست یہ ہے:
- آیت اللہ العظمی فاضل لنکرانی
- آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی
- آیت اللہ العظمی مظاھری اصفہانی
- آیت اللہ العظمی عزالدین زنجانی
- آیت اللہ العظمی علی نقی نقوی عرف بہ نقن
- آیت اللہ علامہ حسن زادہ آملی
- آیت اللہ تقی فلسفی مشہدی
- آيت الله سيد محمد جواد طهرانی
- آيت الله شيخ محسن اراکی
- آيت الله شيخ محمد علی موحد ابطحی
- آيت الله محمد حسين حسينى طهرانى
ہندوستان واپسی
[ترمیم]اجازہِ اجتہاد حاصل کرنے کے بعد ہندوستان واپس آئے اور ایک عرصے تک ہندوستان میں مجلہ ادبی کائنات،جامعتہ الثقلین اورعالمی ادارہ سفینتہ الہدایہ ٹرسٹ کی تعلیمی، تصنیفی اور فلاحی کاموں کی سرپرستی فرمائی۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے اپنے استاد سید العلماء مولانا سید علی نقی النقوی مجتہدِ ہند کے انداز میں مجالس ہائے عزا سے خطابت بھی شروع کی اور بہت جلد قبولیتِ عام حاصل کی۔
موجودہ رہائش گاہ
[ترمیم]آج کل سید عقیل لندن میں مقیم ہیں اور وہاں مسجد و امام بارگاہ باب المراد میں عبادات اور مجالس و دروس سے خطاب کرتے ہیں۔[16] آپ لندن میں آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی صاحب کے نمائندہ بھی ہیں۔
علمی خدمات
[ترمیم]سید عقیل پچھلی تين دہائیوں سے دنیا کے بیشتر ممالک میں مجالس سے خطاب فرما رہے ہیں خصوصیت کے ساتھ پاکستان میں ان کی مجالس کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ انھوں نے اپنی مجالسِ عزا کے ذریعے قدیم لکھنوی اندازِ خطابت کا دوبارہ احیا کیا۔ منفرد انداز میں خطابت کرتے ہیں۔ قرآنی آیات کو سر نامہِ کلام قرار دے کر پورا عشرہ ان کی تفسیر پڑھنا اور ان میں سے شانِ خاندانِ رسالت بیان کرنا، ان تقاریر میں آیاتِ قرآنی اور احادیثِ معصومین کا تفصیلی جائزہ جن میں مذہبی و فقہی رنگ کے ساتھ تاریخ، فلسفہ و منطق اور علم الکلام و علم الرجال کی روشنی میں ان پر تفصیلی گفتگو شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ عالم اسلام اور مسلمانوں کے حوالہ سے مکتبہ کائنات، انجمن اعتدال پسند مصنفین، دارالتقریب بین المذاہب الاسلامی ،نوبل انٹلکچول برادرہڈ اور سہ ماہی مجلہ تقریب کی کاوشیں آپ کی یاد گار ہیں۔[17]
سید عقیل کا طرزِ خطابت خاص لکھنوی تہذیب کی ترجمانی کرتا ہے جو اب دھیرے دھیرے ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ آپ کے خطابات سننے کے لیے نا صرف عوام الناس بلکہ معاشرے کے ہر طبقے کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ جہاں ایک طرف جج حضرات بیٹھے عدلِ الٰہی پر گفتگو سے فیض یاب ہو رہے ہوتے ہیں وہیں ادبا و شعرا خوبصورت زبان سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ جہاں مرثیہ نگار حضرات کے سامنے قدما و اساتذہ کے زبان زدِ عام اشعار میں باریکیوں سے پردے اٹھ رہے ہوتے ہیں، وہیں سیاست دان، جرنیل اور دیگر اعلٰی عہدوں پر موجود عہدے دار اندازِ جہاں بانی علی کے خطبوں کی روشنی میں سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ اسی طرح صاحبانِ عبا و قبا کی ایک قطار ہوتی ہے جو علومِ تفسیر، حدیث، کلام، فلسفہ و منطق سے بہرہ مند ہونے تشریف لاتی ہے۔ غرض علم کا ایک سیل رواں ہوتا ہے جو جاری ہوتا ہے اور سامعین اپنی حیثیت کے مطابق اس میں سے حصہ پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے مختلف موضوعات پر سیمینار سے بیشتر ممالک میں خطاب کیا ہے اور ان سیمینار کے سننے والوں کی بہت بڑی تعداد ہے۔[18] مشہور شاعر باقرؔ زیدی اپنے ایک مرثیے میں آیت اللہ عقیل الغروی کے منفرد اندازِ خطابت اور دوسرے خطیبوں پر برتری کا ذکر کرتے ہوئے کچھ یوں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں[19]:
- یوں تو منبر پر بہت فیض رساں ملتے ہیں
- علم و دانش کے بڑے کوہِ گراں ملتے ہیں
- ایک سے ایک خطیبوں کے بیاں ملتے ہیں
- فکر سے علم نکالیں وہ کہاں ملتے ہیں
- اس بلندی پہ نظر ایک وہی آتے ہیں
- چشمِ بدور عقیلؔ الغروی آتے ہیں
کتابیں
[ترمیم]سید عقیل کی بائیس (22) سے زیادہ کتب منظر عام پر آچکی ہیں جو اردو زبان میں ہیں۔ انھوں نے فارسی، انگریزی اور عربی زبانوں میں بھی چند کتابیں لکھیں ہیں۔ انھوں نے اپنا پہلا ادبی رسالہ جس کا نام ادبی کائنات تھا اس وقت نکالا، جب ان کی عمر سولہ (16) برس سے زیادہ نہ تھی۔[20] ان کی چند کتابیں یہ ہیں:
انگریزی اور اردو کتب
[ترمیم]- ادبی کائنات (ادبی رسالہ - بنیاد سن 1981 میں رکھی گئی)
- آنگبین
- نیا تعلیمی تجربہ
- چراغِ راہ
- تجلیات
- فلسفئہ معراج
- قضاو قدر
- حُسنِ اختیار
- مجالسِ غروی
- مقامِ ختمِ نبوت اور انسان
- ولایتِ حق اور امام حسینؑ
- سلامِ شوق
- تُوحید اور حسینؑ
- دُعا
- ولایتِ عظمیٰ
- Thematic Study of Holy Quran (انگریزی میں)
- علم و ارادہ
- عیدِحشر اور جشنِ محشر
- جہانِ تعلیم
عربی کتب
[ترمیم]- فقہ الصلاۃ علی النبیﷺ
- الحدیث بین الاسناد و الفقہ
- بحث تفسیری و فقہی
- الباب الثانی عشر
- الحقائق الايمانيه
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ ماہنامہ اصلاح کا ’نماز نمبر ‘
- ↑ آیت اللہ عقیل الغروی سے انٹرویو[مردہ ربط]
- ↑ ہندوستانی شیعہ علما کی فہرست
- ↑ نوجوان نسل کلاسیکی روحانیت سے نا آشنا ہے، عقیل الغروی
- ↑ Mulla Sadra’s most important contribution to philosophy
- ↑ "Safinatul Hidaya Trust Delhi, India: Panel of ulemas, academics and professionals"۔ مورخہ 2019-01-18 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-01
- ↑ انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے میمبروں کی فہرست[مردہ ربط]
- ↑ Condolence meeting to honour Maulana Zeeshan Hidayati
- ↑ Allama Syed Aqeel-ul-Gharavi Biography
- ↑ Karachi: Religion has become an industry
- ↑ KARACHI:A scholarly talk on Life and Aesthetics
- ↑ "History of magazine Addabi Kainat"۔ مورخہ 2019-09-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-09-23
- ↑ آیت اللہ عقیل الغروی سے انٹرویو[مردہ ربط]
- ↑ Meray ustad by Ghulam haider, pg 129 to 134
- ↑ "Ayatollah Syed Aqeel-ul-Gharavi"۔ مورخہ 2011-11-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-01
- ↑ Bab Ul Murad Centre London, Uk
- ↑ آیت اللہ عقیل الغروی سے انٹرویو[مردہ ربط]
- ↑ "Ayatollah Syed Aqeel-ul-Gharavi"۔ مورخہ 2011-11-23 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-01
- ↑ Baquer Zaidi's Marsiya collection on his Official website
- ↑ Meray Ustaad by Ghulam haider, Page:130
بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر سيد عقيل الغروى سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- آیت اللہ عقیل الغروی کی کتب
- آیت اللہ عقیل الغروی کی مجالس کا مجموعہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shiatvonline.com (Error: unknown archive URL)
- آیت اللہ عقیل الغروی کی سرکاری سائٹ.آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ algharavi.org (Error: unknown archive URL)
- سفینہ ہدایہ ٹرسٹ دہلی. آرکائیو شدہ 2012-09-10 بذریعہ archive.today
- آڈیو مجالسآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ lectures.hussainiat.com (Error: unknown archive URL)
- یوٹیوب پر مجالس کا مجموعہ
- 1964ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کے اسلامی مسلم علما
- بقید حیات شخصیات
- بهارتى شیعہ
- بهارتى شیعہ علما
- بهارتى محققین
- بیسویں صدی کے بھارتی فلسفی
- بھارتی آیت اللہ
- بھارتی ادبی نقاد
- بھارتی کالم نگار
- بھارتی مرد فلسفی
- شیعہ اثناعشری
- علمائے شیعہ
- مسلم فلاسفہ
- مسلمان شعراء
- ہندوستانی شعرا
- ہندوستانی شیعہ شخصیات
- بھارتی معلمین
- مسلم مصنفین
- اکیسویں صدی کے بھارتی معلمین
- بھارتی اسلام پسند