گورنر سندھ
گورنر سندھ Governor Sindh | |
---|---|
گورنر سندھ کی مہر | |
سندھ کا صوبائی پرچم | |
خطاب | عزت مآب (رسمی) |
رہائش | گورنر ہاؤس سندھ |
نشست | کراچی، سندھ، پاکستان |
مدت عہدہ | صدر پاکستان کی منطوری سے |
ویب سائٹ | Official website |
گورنر سندھ پاکستان کے صوبہ سندھ کی صوبائی حکومت کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموما یہ ایک رسمی عہدہ ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے زیر نگیں آ جاتے ہیں۔ 1958ء سے 1972ء اور 1977ء سے 1985ء کے فوجی قوانین (مارشل لا) اور 1999ء سے 2002ء کے گورنر راج کے دوران میں گورنروں کو زبردست اختیارات حاصل رہے۔ سندھ میں دو مرتبہ براہ راست گورنر راج نافذ رہا جن کے دوران میں 1951ء سے 1953ء کے دوران میں میاں امین الدین اور 1988ء میں رحیم الدین خان گورنر تھے۔ 27 دسمبر 2002ء سے 9 نومبر 2016ء تک عشرت العباد خان گورنر رہے۔
فہرست گورنران سندھ
[ترمیم]یہ قیام پاکستان کے بعد سندھ میں گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والی شخصیات کی فہرست ہے:
نام گورنر | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا |
---|---|---|
غلام حسین ہدایت اللہ | 16 اگست، 1947ء | 4 اکتوبر 1948ء |
شیخ دین محمد | 7 اکتوبر، 1948ء | 19 نومبر 1949ء |
میاں امین الدین | 19 نومبر، 1949ء | یکم مئی، 1953ء |
جارج بکسنڈال کنسٹنٹائن | 2 مئی، 1953ء | 12 اگست، 1953ء |
حبیب ابراہیم رحمت اللہ | 12 اگست، 1953ء | 23 جون، 1954ء |
افتخار حسین خان ممدوٹ | 24 جون، 1954ء | 14 اکتوبر، 1955ء |
صوبہ مغربی پاکستان کا حصہ (ون یونٹ) | 14 اکتوبر، 1955ء | یکم جولائی، 1970ء |
رحمان گل | یکم جولائی، 1970ء | 20 دسمبر، 1971ء |
ممتاز بھٹو | 22 دسمبر، 1971ء | 20 اپریل، 1972ء |
میر رسول بخش تالپور | یکم جون، 1972ء | 14 فروری، 1973ء |
بیگم رعنا لیاقت علی خان | 15 فروری، 1973ء | 28 فروری، 1976ء |
محمد دلاور خانجی | یکم مارچ 1976ء | 5 جولائی 1977ء |
عبد القادر شیخ | 6 جولائی، 1977ء | 17 ستمبر، 1978ء |
ایس ایم عباسی | 18 ستمبر، 1978ء | 6 اپریل، 1984ء |
جہانداد خان | 7 اپریل، 1984ء | 4 جنوری، 1987ء |
اشرف ڈبلیو تابانی | 5 جنوری، 1987ء | 23 جون، 1988ء |
رحیم الدین خان | 24 جون، 1988ء | 12 ستمبر، 1988ء |
قدیر الدین احمد | 12 ستمبر، 1988ء | 18 اپریل، 1989ء |
فخرالدین جی ابراہیم | 19 اپریل، 1989ء | 6 اگست، 1990ء |
محمود ہارون (پہلی مرتبہ) | 6 اگست، 1990ء | 18 جولائی، 1993ء |
حکیم محمد سعید | 19 جولائی، 1993ء | 23 جنوری، 1994ء |
محمود ہارون (دوسری مرتبہ) | 23 جنوری، 1994ء | 21 مئی، 1995ء |
کمال الدین اظفر | 22 مئی، 1995ء | 16 مارچ، 1997ء |
معین الدین حیدر | 17 مارچ، 1997ء | 17 جون، 1999ء |
ممنون حسین | 19 جون، 1999ء | 12 اکتوبر، 1999ء |
عظیم داؤد پوتہ | 25 اکتوبر، 1999ء | 24 مئی، 2000ء |
محمد میاں سومرو | 25 مئی، 2000ء | 26 دسمبر، 2002ء |
عشرت العباد خان | 27 دسمبر، 2002ء | 9 نومبر 2016ء |
شہلا رضا (قائم مقام) | 9 نومبر 2016ء | 11 نومب 2016ء |
چیف جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی | 11 نومبر 2016ء | 11 جنوری 2017ء |
آغا سراج درانی (قائم مقام) | 11 جنوری 2017ء | 30 جنوری 2017ء |
محمد زبیر | 8 فروری 2017ء | 29 جولائی 2018ء |
آغا سراج درانی (قائم مقام) | 3 اگست 2018ء | 27 اگست 2018ء |
عمران اسماعیل | 27 اگست 2018ء | 10 اپریل 2022ء |
Muhammad Kamran Khan Tessori کامران ٹسوری | 10 اکتوبر 2022ء | تا حال |