سمہودی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
( 844ھ ۔ 911ھ / 1440ء ۔ 1505ء )
سید نور الدين ابو الحسن علی بن عبداللہ سمہودی نامور مؤرخ اور فقیہ شافعی تھے۔
ابتدائی زندگی [ترمیم]
مصر بالا کے قصبہ سمہود میں پیدا ہوئے۔ 860ھ / 1455ء میں حج کی غرض سے مکہ مکرمہ گئے اور وہاں سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں روضہ رسول بہتر صورت میں تعمیر ہو رہی تھی اس لیے مدینہ ہی میں سکونت اختیار کرلی تاکہ اس با برکت کام میں شریک ہو سکیں۔
تصانیف [ترمیم]
- وفاء الوفاء باخبار دار المصطفی۔ دو جلدوں میں یہ مدینہ منورہ کی تاریخ ہو جو دراصل ان کی تصنیف اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفی کی تلخیص ہے۔
- خلاصتہ الوفاء۔ اقتضاء الوفاء باخبار دار المصطفی کی ہی ایک مزید تلخیص جو 893ھ میں مرتب کی۔
وفات و تدفین [ترمیم]
مدینہ منورہ میں وصال ہوا اور یہیں جنت البقیع میں مدفون ہیں۔
سمہودی کی اولاد مدینہ منورہ میں آج بھی معزز ہے۔