وقائع نگاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اپریل 1911ء کے عثمانی کیلنڈر کا ایک ورق

وقائع نگاری یا واقعہ نگاری (انگریزی: Chronology) علم التاریخ میں ایک اہم ترین صنف شمار کی جاتی ہے جس میں طویل تاریخ کے واقعات کو وقت کے تسلسل کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے۔ مؤرخین کے نزدیک یہ صنف تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لیے بہترین اور اعلیٰ ترین اَصناف میں شمار کی گئی ہے کیونکہ اِس کے بغیر تاریخ کو بیان کرنا اور محفوظ کرنا ممکن نہیں۔ تاریخ جن واقعات کو بیان کرتی ہے‘ وہ دراصل ایسے مربوط ہوتے ہیں کہ اگر ایک تاریخی کَڑی بھی گُم ہوجائے تو واقعات کا تسلسل منقطع ہوجاتا ہے، لہٰذا خط زمانی میں تاریخی واقعات کو ایک تسلسل اور ترتیب کے ساتھ تشکیل دیا جاتا ہے اور یہی تشکیل اگر طویل ہوجائے تو اِسے وقائع نگاری یا واقعہ نگاری سے منسوب کیا جاتا ہے۔ وقائع نگاری تاریخ سے لازم و ملزوم ہے کیونکہ تاریخ کو ایک تسلسل سے واقعات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وقائع نگاری کے بغیر ممکن نہیں ہوپاتا۔ اِس کے علاوہ وقائع نگاری زمینیات اور زمین پر انسانی کی اِبتدائی تاریخ کے واقعات سے بھی منسلک ہے۔ زمین کی ارضیاتی تاریخ بھی وقائع نگاری سے جڑی ہوئی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]