مندرجات کا رخ کریں

الاصابہ فی تمییز الصحابہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
الاصابہ فی تمییز الصحابہ
(عربی میں: الإصابة في تمييز الصحابة ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف ابن حجر عسقلاني
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع تراجم، تاريخ

عربی الإصابة في تمييز الصحابة صحابہ کرام کے احوال پر ابن حجر عسقلانی کی مشہور کتاب ہے۔

مصنف نے اس میں الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب اور اس کے ذیل اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ وغیرہ کی تمام مستند معلومات یکجا جمع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں اشتباہات تھے، ان کا ازالہ کرکے ضروری توضیح و ترمیم بھی کردی ہے۔

الاستیعاب ابنِ عبد البر کی تصنیف ہے

تلخیص

[ترمیم]

امام سیوطی نے اس کی ایک تلخیص عین الاصابۃ فی استدراک عائشۃ علی الصحابۃ کے نام سے کی تھی۔

• اختصار الاصابۃ فی الصحابہ : ابو الحسن علی احمد ۔

• ان کے علاوہ ابو عبد اللہ محمد بن احمد،شیخ احمد بن محمد یمنی اور عبد الرحمن بن ادریس عراقی نے بھی اس کی تلخیص کی ہے۔

اشاعت و طباعت

[ترمیم]

یہ کتاب 1848ء سے 1857ء کے درمیان کلکتہ سے شائع ہوئی۔

یہ کتاب مصر میں بھی طبع ہوئی۔