سری لنکا میں ہندومت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہندو مت سری لنکا میں قدیم دور سے ہے۔ اس وقت کل آبادی کا 12.60%[1] سری لنکی ہندو ہیں اور تقریباً سبھی تامل ہیں جو بھارت سے منتقل ہوئے ہیں اس کے علاوہ پاکستان سے سندھی سندھی، تیلگو اور ملیالی۔ 1915ء کی مردم شماری کے مطابق 25٪ آبادی ہندو تھی، اس میں وہ آبادی بھی شامل تھی جو برطانیہ مزدوروں کی صورت یہاں لایا (آزادی کے بعد سے 1 ملین سے زیادہ سری لنکا تاملوں نے ملک چھوڑ دیا ہے)، آج بھی وہ ایک چھوٹی سی اقلیت ہیں۔ ہندو مت شمال مشرقی اکثریت کا مذہب ہے، جہاں تامل لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ مرکزی علاقوں میں بھی ہندومت پر عمل کیا جاتا ہے (جہاں بھارتی تاملوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے) ساتھ ساتھ دار الحکومت کولمبو میں بھی۔ حکومت کی 2012ء کی مردم شماری کے مطابق، سری لنکا میں 2،554،606 ہندو ہیں۔ سری لنکا خانہ جنگی کے دوران میں، بہت سے تامل دوسرے ممالک میں بھاگ گئے۔

آبادیات[ترمیم]

سری لنکا میں ہندؤوں کی تقسیم (2001ء)

1981ء کی مردم شماری کے مطابق، سری لنکا میں 2,297,800 ہندو تھے۔ جب کہ 2012ء کی مردم شماری کے مطابتق سری لنکا میں ہندو آبادی کی تعداد 2,554,606 ہے۔ یہ تعداد 12.6% اس تعداد سے سے کم تھی جو 1981ء کے وقت تھی، اس وقت 15.48% جو شاید نقل مکانی کی وجہ سے 12.6% رہ گئی۔ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ 2004ء میں سونامی کے دوران میں تامل ٹائیگرز کے زیر اختیار علاقوں میں 20،000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔[1]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ statistics.gov.lk (Error: unknown archive URL)[2]آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ statistics.gov.lk (Error: unknown archive URL)[3] 1981ء کی مردم شماری کے مطابق تاملوں میں سے 85٪ کا مذہب ہندو ہے۔

سری لنکا میں ہندؤوں کی اکثریت تامل ہے۔ البتہ، مینار کے ضلع میں، مسیحی ہندؤوں سے تھوڑے زیادہ ہیں۔ ہندؤوں کی اکثریت مشرقی سری لنکا میں پائی جاتی ہے (تقریباً 91٪ کے قریب تامل، امپرائی اور باتیکلوا میں 92٪ اور 87% ترینکومالی میں)۔ مرکزی صوبے میں بھی ہندو تامل آبادی کا 90٪ سے زائد ہیں۔ (91% ماتالی اور اور نوارا ایلیا اور 88% کینڈی میں)۔ یووا صوبے میں تمل آبادی کا 91.3٪ ہندو ہیں۔ البتہ، 1981ء میں 93.15٪ یوا تامل ہندو تھے۔ شمالی صوبے میں 84٪ تمام تامل ہندو تھے (90% وونایا میں، 87% جافنا اور مولیٹیو اور 42% منار میں)۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

ملاحظات[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Census of Population and Housing 2011"۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 مئی 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]