شیفالی شاہ
شیفالی شاہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 20 جولائی 1972 (51 سال)[1] ممبئی |
شہریت | ![]() |
شریک حیات | وپل امرتل شا |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ، ٹیلی ویژن اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
فلم فیئر اعزاز قومی فلم اعزاز برائے معاون اداکارہ |
|
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
شیفالی شاہ (انگریزی: Shefali Shah) (ولادت: جولائی 1972ء)، ایک بھارتی اداکارہ ہیں جو بالی وڈ کی فلموں میں کام کرتی ہیں۔[2][3] شیفالی شاہ نے 1995ء میں اپنی فلمی زندگی کا آغازفلم رنگیلا میں معمولی کردار سے کیا، اس کے بعدانہوں نے فلم ستیا میں بطور معاون اداکارہ کام کیا۔ ستیا میں شیفالی کی اداکاری کو سراہا گیا اور انہیں 44 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لئے نامزد کیا۔ بعد میں شیفالی کو فلم وقت (2005ء) میں اور دل دھڑکنے دو میں ان کی اداکاری کے لئے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ 2007ء میں، شیفالی شاہ کو فلم دی لاسٹ لیر میں ان کی اداکری کو سراہا گیا اور قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ سے نوازا گیا۔ شیفالی شاہ کو 2015ء میں فلم دل دھڑکنے دو میں اداکاری کے لئے بہترین معاون اداکارہ کے لئے متعدد نامزدگیاں ملی۔[4]
ابتدائی زندگی[ترمیم]
شیفالی شاہ جولائی 1972 میں پیدا ہوئیں تھیں اور سدھاکر شیٹی اور شوبھا شیٹی کی اکلوتی اولاد ہیں۔[5] شیفالی نے اپنا ابتدائی بچپن ممبئی کے سانتاکروز میں گزارا۔ سانتاکروز میں انہوں نے آریہ ودیا مندر سے تعلیم حاصل کی۔
ذاتی زندگی[ترمیم]
شیفالی شاہ نے شادی ٹیلی ویژن اداکار ہارش چھایا سے کی تھی۔[6][7] طلاق کے بعد، شیفالی شاہ نے ہدایت کار ویپول آمروتلال شاه سے شادی کی۔ اس شادی سے ان کے دو بیٹے ہیں۔[8][9]
فلمی گرافی[ترمیم]
سال | فلم | کردار | نوٹ |
---|---|---|---|
1995ء | رنگیلا | گلبدن | خصوصی نظر آئیں |
1998ء | ستیا | پیاری مہاترے | فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ ، جیتا |
2000ء | محبتیں | نندنی کھنہ | |
2001ء | مانسوں ویڈنگ | رِیا ورما | |
2005ء | وقت | سمترا ٹھاکر | |
2005ء | 15 پارک ایوینیو | لکشمی جے رائے | |
2007ء | گاندھی | کستوربا گاندھی | ٹوکیوانٹرنیشنل فلمی فیسٹیول، بہترین اداکارہ، جیتا[10] |
2007ء | دی لاسٹ لیر | وندانا | قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ، جیتا |
2008ء | بلیک اور وائٹ | روما ماتھر | |
2010ء | کارتک کالنگ کارتک | ڈاکٹر کپاڈیا | |
2011ء | کچھ لوو جیسا | مدھو سکسینا | |
2014ء | لکشمی | جیوتی | |
2015ء | دل دھڑکنے دو | نیلم مہرہ | قومی فلم اعزاز برائے بہترین معاون اداکارہ،نامزد[11][12] |
2015ء | برادرس | ماریا فرنینڈس | |
2016ء | دی جنگل بک (2016ء فلم) | رکشا (آواز) | ہندی ڈب |
2017ء | کمانڈو 2 | لینا چوہدری | |
2017ء | جوس | منجو سنگھ | جیو فلم فیئر شارٹ فلم ایوارڈ، "بہترین اداکارہ" ، جیتا[13] |
2018ء | انس اگین | تارا شیٹی |
ٹیلی ویژن[ترمیم]
سال | شو | کردار |
---|---|---|
2019ء | دہلی کرائم | ورتیکا چترویدی[14] |
2008ء | راماین | سونینا |
1996ء-1997ء | حسرتیں | ساویتری / ساوی |
1997ء | کبھی کبھی | رادھا پاٹھک |
1993ء-1997ء | بنے گی اپنی بات | رچا |
? | راہیں | اہم کردار |
1993ء-1994ء | نیا نکڑ | شیفالی شیٹی |
1996ء-1997ء | پتجھڑ | شیفالی شیٹی |
1997ء- 1998ء | سی ہاکس | ? |
1993ء | آروہن | نویدتا |
? | طلوع ٹی وی کابل | ? |
ایوارڈ اور نامزدگی[ترمیم]
بیرونی روابط[ترمیم]
![]() |
ویکی کومنز پر شیفالی شاہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ بنام: Shefali Shetty — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/11889
- ↑ "Now, I'll play my age in films: Shefali Shah". دی ٹائمز آف انڈیا. 24 October 2009. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2018.
- ↑ "Shefali Shah wins best actor award". The Times of India. 30 October 2007. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2018.
- ↑ "Revealed: This 'Dil Dhadakne Do' actress will do a special cameo in 'Commando 2'". DNA India (بزبان انگریزی). 22 January 2017.
- ↑ Vimla Patil (24 January 1999). "The Tribune...Sunday Reading". دی ٹریبیون. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2018.
- ↑ 'I get on with life quickly' - Hindustan Times آرکائیو شدہ 23 اکتوبر 2013 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Harsh Chhaya's wife Shefali to replace Seema Kapoor in Hasratein". انڈیا ٹوڈے. 10 May 2013. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2018.
- ↑ Subhash K Jha (8 March 2006). "People say I look like Kasturba Gandhi: Shefali Shah". Sify. اخذ شدہ بتاریخ 28 جولائی 2018.
- ↑ "Married to the 'boss'! Shefali Shah's waqt with Vipul!". Indiatimes.com Movies. 22 April 2005. 13 فروری 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ.
- ↑ "Shefali Shah on playing different shades of an 'everywoman', and using silence as her weapon of choice- Entertainment News, Firstpost". Firstpost (بزبان انگریزی). 16 June 2019.
- ↑ Karki، Tripti (14 April 2020). "Shefali Shah shares heartfelt experience on seeing parents '7 feet far' amid coronavirus outbreak". www.indiatvnews.com (بزبان انگریزی).
- ↑ "Mothers are mere props in Bollywood: 'Dil Dhadakne Do' actress Shefali Shah". The Economic Times. 3 June 2015.
- ↑ https://www.filmfare.com/features/winners-of-the-jio-filmfare-short-film-awards-2018-announced-26008-1.html
- ↑ Dubey، Rachana (January 26, 2019). "Shefali Shah: A lot of women who have suffered are being heard, but those who misuse the #MeToo movement should be held accountable - Times of India". The Times of India (بزبان انگریزی).
- 1972ء کی پیدائشیں
- 20 جولائی کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- فلم فیئر فاتحین
- 1969ء کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- ممبئی کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ہندی ٹیلی ویژن کی اداکارائیں
- 1973ء کی پیدائشیں