صارف:AbdurRahman299/تختہ مشق/محمد نواز ظفر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد نواز ظفر
معلومات شخصیت
شہریت پاکستانی
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ

محمد نواز ظفر (1944ء تا حال) اعتدال پسند سنی مسلم عالم دین اور مفتی ہیں، جو 1989ء سے تحریک منہاج القرآن سے وابستہ ہیں۔ آج کل منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں بطور پروفیسر اپنی تدریسی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ [1]

ولادت[ترمیم]

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم اور میٹرک آبائی قصبے سے کرنے کے بعد علوم شرعیہ کی اعلیٰ تعلیم کیلئے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں داخلہ لیا، جہاں آپ نے دس سال تعلیم حاصل کی۔ ریاضی آپ کا پسندیدہ مضمون ہے۔

اساتذہ کرام[ترمیم]

آپ کے اساتذہ میں ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری، شیخ الحدیث محمد معراج الاسلام، حافظ محمد خان ابدالوی نوری اور پروفیسر ڈاکٹر مسعود مجاہد جیسی نادرِ روزگار عبقری شخصیات شامل ہیں۔

تدریس[ترمیم]

بھیرہ شریف سے فراغت کے بعد آپ نے گوجرانوالہ میں دارالعلوم غوثیہ بھیرہ کا آغاز کیا۔ بعد ازاں ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری کی اجازت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور تشریف لے آئے۔ علم الصرف کے موضوع پر منہاج الصرف آپ کی ایک بہترین تصنیف ہے، جو نظام المدارس پاکستان اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور میں بطور نصاب شامل ہے۔

آپ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور میں بطور پرنسپل، کنٹرولر امتحانات، انچارج تربیتی نظام اور ہاسٹل وارڈن خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت آپ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور میں شیخ الحدیث کے عہدے پر فائز ہیں۔

تلامذہ[ترمیم]

نومبر 1983 ء سے لیکر اب تک کم و بیش تمام منہاجینز کو آپ سے تلمذ تہہ کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے اور ہو رہا ہے۔ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن میں طلباء کی علمی و ادبی زندگی کے حوالے سے آپ کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اکثر اساتذہ سمیت بیرون ممالک منہاج القرآن اسلامک سینٹرز پر خدمات دینے والے اکثر سکالرز آپ کے شاگرد ہیں۔ نصف صدی تک درس و تدریس کے بعد آپ کا حلقہ تلامذہ کافی وسیع ہے۔ آپ کے تلامذہ میں سے کم و بیش چالیس پی ایچ ڈی، دو سو کے قریب ایم فل اور سینکڑوں کی تعداد میں الشھادہ عالمیہ کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں۔

بیرون ملک خدمات[ترمیم]

1986ء میں بیرون ملک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قیام کا آغاز آپ کے دست اقدس سے ڈنمارک میں پہلا مرکز قائم کیا گیا۔ آپ کی کاوشوں سے بیرون ممالک چار مراکز قائم کئے گئے۔

بیعت[ترمیم]

آپ سلسلہ قادریہ میں قدوۃ الاولیاء پیر سید طاہر علاؤالدین القادری کے دست پر بیعت ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Faculty Members"۔ College of Sharia and Islamic Sciences, Minhaj University, Lahore 

زمرہ:احناف زمرہ:بریلوی مکتب فکر کی شخصیات زمرہ:سلسلہ قادریہ زمرہ:سنی مسلم شخصیات زمرہ:فاضل دارالعلوم بھیرہ

زمرہ:مسلم فلاسفہ زمرہ:مسلم مذہبی شخصیات زمرہ:منہاج القرآن