طورخم بارڈر کراسنگ

متناسقات: 34°6′53″N 71°5′5″E / 34.11472°N 71.08472°E / 34.11472; 71.08472
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طورخم باڈر کراسنگ
طورخم ویلی
طورخم ویلی
Torkham, Peshawar, Kabul and some cities in pakistan and afghanistan
Torkham, Peshawar, Kabul and some cities in pakistan and afghanistan
Torkham border crossing is located in افغانستان
Torkham border crossing
Torkham border crossing
Torkham border crossing is located in پاکستان
Torkham border crossing
Torkham border crossing
Location in Afghanistan and Pakistan
متناسقات: 34°6′53″N 71°5′5″E / 34.11472°N 71.08472°E / 34.11472; 71.08472
Countries پاکستان
 افغانستان
بلندی786 میل (2,579 فٹ)
منطقۂ وقتUTC+4:30
UTC+05:00
ControlIslamic Emirate of Afghanistan کا پرچم طالبان
 پاکستان

طورخم بارڈر کراسنگ، پاکستانی شہر طورخم اور افغانستان کے درمیان ایک اہم سرحدی گزرگاہ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی سرحد پر جی ٹی روڈ کے ساتھ واقع ہے۔ یہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کو پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے ملاتا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی نقل و حمل کے طور پر کام کرتی ہے۔

ہائی وے 7 طورخم کو کابل سے جلال آباد سے ملاتی ہے۔ جبکہ جی ٹی روڈ اسے خیبر پاس کے ذریعے پشاور سے جوڑتی ہے اور اسے مختلف راستوں کے ذریعے اسلام آباد سے جوڑتی ہے۔ طورخم کو کنٹرول کرنے کے لیے افغان بارڈر پولیس اور پاکستان کی فرنٹیئر کور اہم ایجنسیاں ہیں۔ انھیں پاکستانی اور افغان مسلح افواج کی حمایت حاصل ہے۔

تاریخ[ترمیم]

طورخم کو تاریخ میں افغان اور ترک قافلوں نے ہندوستان میں تجارتی اور جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ زیادہ تر قافلے پشاور اور پھر لاہور سے ہوتے ہوئے شمالی ہندوستان جاتے تھے۔ کچھ مشہور علاقائی تاریخی شخصیات جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ طورخم سے گذرے تھے جن میں چندرگپت موریہ، حسان سانگ، جے پالا، البیرونی، ابن بطوطہ ، بابر، ہمایوں، نادر شاہ، احمد شاہ درانی، زمان شاہ درانی، دوست محمد خان اور اکبر خان وغیرہ۔ برطانوی دور میں خیبر ریل سروس کو افغانستان تک توسیع دینے کی تجاویز سامنے آتی رہی ہیں۔ 2010 میں، پاکستان اور افغانستان نے دونوں ممالک کے درمیان ریل کی پٹری بچھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے۔ مجوزہ منصوبے پر کام 2010 میں شروع ہونا تھا۔ [1] پاکستانی طرف، طورخم N-5 قومی شاہراہ کے آخر میں واقع ہے۔ یہ مشرق میں پشاور شہر سے منسلک ہے۔ نقل و حمل کا سامان صوبہ سندھ کے بندرگاہی شہر کراچی سے طورخم پہنچتا ہے۔ [2] اپریل 2006 میں افغان بارڈر پولیس نے طورخم پر سرحد عبور کرنے والے مسافروں سے درست سفری دستاویزات کا تقاضا کرنا شروع کیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]