مندرجات کا رخ کریں

محمد کیف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد کیف
ذاتی معلومات
پیدائش (1980-12-01) 1 دسمبر 1980 (عمر 44 برس)
الہ آباد، اتر پردیش، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
حیثیتبلے باز
تعلقاتمحمد تعریف (والد)
محمد سیف (بھائی)
پوجا یادو (شریک حیات)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 228)2 مارچ 2000  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
آخری ٹیسٹ30 جون 2006  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
پہلا ایک روزہ (کیپ 142)28 جنوری 2002  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ایک روزہ29 نومبر 2006  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ایک روزہ شرٹ نمبر.11
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1998–2014اتر پردیش
2014–2016آندھرا
2008–2009راجستھان رائلز
2010کنگز ایلیون پنجاب
2011–2013رائل چیلنجرز بنگلور
2016–تاحالچھتیس گڑھ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ فرسٹ کلاس ٹوئنٹی20
میچ 13 125 129 49
رنز بنائے 624 2753 7581 723
بیٹنگ اوسط 32.84 32.01 41.88 20.65
100s/50s 1/3 2/17 15/45 0/4
ٹاپ اسکور 148* 111* 202* 68
گیندیں کرائیں 18 1472
وکٹ 20
بالنگ اوسط 35.45
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ n/a
بہترین بولنگ 3/4
کیچ/سٹمپ 14/0 55/0 116/0 23/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 9 اکتوبر 2017

محمد کیف (پیدائش:یکم دسمبر 1980ء) ایک بھارتی کرکٹ کھلاڑی ہے جو ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں کھیلتا ہے۔ اس نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو قومی ٹیم میں شامل کروایا جو 19 سال سے کم عمر کھلاڑیوں کی ٹیم ہے جہاں وہ ٹیم کا کپتان ہے اور اس کی کپتانی میں 2000ء کا انڈر 19 کپ بھارت نے جیت لیا۔ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے بہترین فیلڈنگ کرنے والے اور پھینکنے کی مہارتوں کی وجہ سے بہترین کھلاڑی شمار کیا جاتا ہے۔ محمد کیف ایک مسلم گھرانے میں یکم دسمبر 1980ء میں اٰلہ آباد، اترپردیش بھارت میں پیدا ہوا۔ اس نے گرین پارک ہوسٹل کان پور سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔ ان کے والد محمد تعریف ریلوے کرکٹ ٹیم اور اترپردیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا تھا[1][2] ا اور اس کا بھائی محمد سیف مدھیہ پردیش کرکٹ ٹیم اور اترپردیش کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلتا تھا۔ محمد کیف نے 25 مارچ 2011ء میں صحافی خاتون پوجا یادیو سے شادی کی۔ 2005ء تک کیف اترپردیش کے پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک تھا جسے قومی ٹیم کا حصہ بنا دیا گیا۔ 2009ء میں بھارتی ٹیم نے اترپردیش کی طرف سے اچھی نمائندگی کی تھی جس کے ساتھ او آئی ڈی ٹیم میں سریش راؤینا، پروین کمار اور رودرا پرتاپ سنگھ شامل تھے۔ وہ سینٹرل زون اور اترپردیش دونوں کا کپتان تھا۔ اس نے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی 2005ء بھی کی جو راہول ڈریوڈ باقاعدہ کپتان تھا٬ اس کی غیر حاضری پر چیلنجر ٹرافی کی کپتانی کی۔ محمد کیف نے 2000ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف جلد ہی اپنے ٹیسٹ کا آغاز کیا اور پھر بعد میں نیشنل کرکٹ ٹیم اکیڈیمی بنگلور میں منتخب کیا گیا۔ اس کی ابتدائی بین الاقوامی کیرئیر پچ پر غور کیا گیا اور کبھی کبھار عام بیٹنگ سے شاندار کارکردگی کے مظاہرے کو بھی مد نظر رکھا گیا۔ کیف نے جنوبی افریقہ کے خلاف خود کپ جیتا جب وہ صرف 20 سال کا تھا۔ اگرچہ وہ کچھ معمولی کارکردگی کی وجہ سے چھوڑ دیا گیا۔ 2004ء میں آدھی سینچری کا سکور آسٹریلیا کے خلاف ایک اچھا آغاز تھا۔وہ وکٹ کے درمیان اور فیلڈر کے طور ہر ایک بہت تیز ترین رفتار سے دوڑنے والا کھلاڑی ہے۔ خاص طور پر سمت کا صحیح اندازہ لگانا اور درست سمت میں پھینکنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ وہ فیلڈر کے طور پر عالمی کپ فور میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ رکھتا ہے جو سری لنکا کے خلاف 2003ء میں 10 مارچ کو جوہانسبرگ میں ہوا تھا۔

عالمی ایوارڈ

[ترمیم]

ایک روزہ عالمی کرکٹ

[ترمیم]

مین آف دی میچ ایوارڈ

[ترمیم]
تعداد. بمقابلہ مقام تاریخ میچ کھیلے نتیجہ
1 انگلستان لارڈز کرکٹ گراؤنڈ، لندن 13 جولائی 2002 87* (75 گیندیں: 6x4, 2x6)  بھارت 2 وکٹوں سے جیتا.[3]
2 زمبابوے آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو 14 ستمبر 2002 111* (112 گیندیں: 8x4, 1x6)  بھارت 14 رنز سے جیتا.[4]
3 جنوبی افریقا بنگابندو قومی اسٹیڈیم، ڈھاکہ 13 اپریل 2003 95* (103 گیندیں: 7x4, 3x6) ; 1 ct.  بھارت 153 رنز سے جیتا.[5]
4 بنگلہ دیش ایم اے عزیز اسٹیڈیم، چٹاگانگ 23 دسمبر 2004 80 (111 گیندیں: 7x4)  بھارت 11 رنز سے جیتا.[6]
5 نیوزی لینڈ ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے 2 ستمبر 2005 1 ct. ; 102* (121 گیندیں: 11x4)  بھارت 6 وکٹوں سے جیتا.[7]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Mohammad Kaif"۔ Cricinfo۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2012 
  2. "Syed Mushtaq Ali Trophy – Players – Tarif"۔ Cricinfo۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولا‎ئی 2011 
  3. "2002 NatWest Series – Final – England v India – London" 
  4. "2002–2003 ICC Champions Trophy – 3rd Match – India v Zimbabwe – Colombo"۔ 11 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2018 
  5. "2002–2003 TVS Cup – 2nd Match – India v South Africa – Dhaka (Dacca)" 
  6. "2004–2005 Bangladesh v India – 1st Match – Chittagong"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2018 
  7. "2005–2006 Videocon Triangular Series – 5th Match – India v New Zealand – Harare"۔ 09 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مئی 2018 

بیرونی روابط

[ترمیم]

سانچہ:Uttar Pradesh cricket squad