مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
 حکمت عملی تکنیکی تجاویز کارگاہ خیال ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن متفرقات 
دیوان عام میں طرزیات کا خانہ ویکیپیڈیا سے متعلق کئی طرح کے متفرق مسائل پر گفت و شنید کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
« وثائق ، 1، 2، 3، 4، 5، 6، 7

غیر فعال روبے

[ترمیم]

آداب! اردو ویکیپیڈیا کو ایک بہتر ویکی بنانے کے حوالے سے غیر فعال روبوں کی صفائی لازمی ہے۔ میں نے صارف:Aafi/غیر فعال روبے پر ایسے روبہ جات کی فہرست تیار کی ہے جن کی آخری ترمیم آج سے دو سال پہلے ہوئی ہے۔ یہ روبہ جات کسی بھی لحاظ سے اردو ویکیپیڈیا پر فعال نہیں ہے۔ اس صورت ایک ہفتے کے بعد میں ان تمام روبہ جات سے اختیار روبہ واپس لینے والا ہوں۔ مجھے خوشی ہوگی اگر دیگر مامور اداری بھی اس سلسلے میں ساتھ دیں۔ شکریہ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:40، 22 مارچ 2026ء (م ع و)

میں نے حقوق سلب کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔ جن جن کھاتوں سے روبہ کا اختیار واپس لیے جارہا ہے فہرست سے Aafis Bot ان کا اخراج کرتا رہے گا۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:01، 30 مارچ 2026ء (م ع و)
آج یہ کام تمام ہوا! اس کام کے بعد میں روبہ جات کے حوالے سے پالیسی اور حکمت عملی کی تجاویز کے صفحات پر کام کرکے برادری کے سامنے اتفاق رائے کی گزارش کروں گا۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 18:18، 11 جون 2026ء (م ع و)

Sockpuppetry concern regarding Veritasphere

[ترمیم]

I am posting this discussion in English so that stewards, CheckUsers, and other users who may not understand Urdu can review the matter directly without language barriers. My request for steward review can be found Here. Text of request "reason = There is a clear and sustained pattern of coordinated editing, false consensus creation, and identical behavioral traits between these two accounts. Although the sock account remains inactive for long periods, whenever it becomes active, all of its edits are coordinated with the master account. For Creation of False Consensus of Featured Article Nomination, the master account suggested a Featured Article; the sock account provided support within approximately one hour. You can see this history page. For title change opinion consensus, the master account proposed the title change, and the sock account agreed on the same date. You can see this on the talk page, another talk page both agreed on same date. The sock account proposed the title change, and the master account agreed immediately afterward. see this category talk page. Both accounts used the same tool, called Wiki Helper, to create pages. Veritasphere created the animal and bird articles using the same tool, with similar creation times whle عرشی created the taxonomy pages and templates for those animals and birds. This can be further verified here and on this Interaction Tool. It is very unusual for two unrelated users to exhibit the same kind of interaction patterns on Wikidata. Both accounts exhibit identical sourcing and linguistic patterns, including a very specific method of referencing dictionaries, which further supports evidence of sockpuppet behavior. Here, the sock account suggested a title using a reference that the master account frequently used, and the master account accepted it immediately. Here, the master account is arguing about the reference dictionary in the same dictionary and same manner as the sock account. Here, both accounts supported each other regarding terminology on the same date. Here, the master account called for help, and the sock account replied within two hours. Here, both accounts made coordinated edits on the same day. Here, both accounts were active within 30 minutes of each other. Between 3 and 6 May, the sock account created pages related to Indian food, while the master account simultaneously created pages on Indian topics. The Interaction Timeline and Interaction Analyser confirm these accounts work in a tag-team manner to bypass consensus. I request a CheckUser to evaluate their technical fingerprints."

I am requesting an independent review of the evidence by uninvolved administrators and community members.

In my initial report, I presented concerns including repeated instances of apparent two-account consensus in discussions related to page moves, featured article nominations, and other content decisions, as well as patterns of coordinated participation over time. In the response provided by Aafi, some of the examples were discussed, particularly in relation to quick responses and agreement in discussions, and these were considered insufficient evidence of sockpuppetry on their own.

However, in my view, the broader cumulative pattern, including repeated instances of apparent consensus between the two accounts, periods of inactivity followed by synchronized activity, and repeated interaction across multiple discussions, was not fully addressed as a whole. I would therefore appreciate further independent evaluation of the complete set of evidence.

It was also mentioned in the response that coordinated editing may occur naturally on smaller projects such as Urdu Wikipedia. If this is the case, I would appreciate examples of other account pairs on this wiki that show a comparable long-term pattern of coordination and mutual support across multiple discussions.

I invite uninvolved administrators, stewards, and community members to review the evidence independently and assess whether the pattern suggests sockpuppetry or whether it can reasonably be explained as normal collaborative editing. Thank you. --Always Wild (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:56، 4 جون 2026ء (م ع و)

@Always Wild آپ کا تعارف کیا ہے؟ پریشانی کی بات نہیں ہے، اگر واقعی ایسا معاملہ ہے تو @Tahir mq اور Yethrosh صاحبان، مامورین اداری ہیں وہ آلات سے جانچ کر کے تصدیق کر دیں گے۔ میں مشورے دیگر ویکی نویسوں سے بھی لیتا ہوں تو کیا وہ بھی میرے کٹھ پتلی کھاتے ہو جائیں گے مجھے تو آپ ہی کسی کا کٹھ پٹلی کھاتہ معلوم ہو رہے ہیں۔ شکریہ۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 06:00، 5 جون 2026ء (م ع و)
@Always Wild آپ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کر کے یہ سب لکھا ہے۔ آپ کی تحریر میں 23 فیصد مواد مصنوعی ذہانت ساختہ ہے۔ شکریہ۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 06:03، 5 جون 2026ء (م ع و)
 تبصرہ: حال ہی میں Taxonomy کے اکثر اور زیادہ تع سانچات صارف:Shuaib-bot نے بنائے ہیں۔ تو کیا وہ بھی کٹھ پتلی کھاتہ ہے؟ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 06:20، 5 جون 2026ء (م ع و)
  • Veritasphere، گو کہ اوپر درج درخواست فقط لغو ہے لیکن مامور اداری حضرات کے پاس وہ اختیارات نہیں جن سے کسی کھاتے کی جانچ کی جاسکے۔ ایک نیا صارف کو پہلے کچھ ترامیم میں ہی میٹا ویکی پر چیک یوزرس کو اردو ویکیپیڈیا کے صارفین سے متعلق اس قدر تفصیل سے لغو شکایت کرے، ایسا گمان ہے وہ کوئی نیا کھلاڈی نہیں، بلکہ مدتوں سے ویکیپیڈیا سے واقف رہا ہے، جیسا کہ Hindustanilanguage نے میٹا ویکی پر اپنے تبصرے میں اظہار کیا ۔ اس تمام معاملے کو غور سے پڑھنے سمجھنے کے بعد، میں اس درخواست کو سرے سے N خارج کردیتا ہوں ۔ یہ نہ صرف لغو ہے بلکہ بد نیتی پر مبنی ہے۔ اگر Always Wild کی جانب سے اس طرح کی لغویات پھر سے سامنے آتی ہیں، تو میں ازخود مضیفین سے ان کے کھاتے کی پڑتال کی درخواست کروں گا۔ لیکن فی الحال میرے خیال سے ان کو ایک موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ تعمیری کام کریں۔ شکریہ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 08:50، 5 جون 2026ء (م ع و)
آپ ایسا کریں ان دونوں کیسز کی تحقیقات کے لیے درخواست دیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:16، 5 جون 2026ء (م ع و)
  • اس میں کوئی شک ہی نہیں یہ دونوں کھاتے ایک ہی فرد کے ہیں۔ رہی بات مزمل صاحب کی تو وہ ویریٹاس کی حمایت نہیں کریں تو اور کس کی کریں گے۔ اس کی تحقیقات ہونا لازمی ہیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی پو جائے اور کوئی ابہام نہ رہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:13، 5 جون 2026ء (م ع و)
@Tahir mq بھائی، تحقیقات کروا لیجیے۔ تاکہ واقعی دودھ کا دودھ اور پانی ہو جائے۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 09:18، 5 جون 2026ء (م ع و)
جس طرح مزمل صاحب کو لازما حمایت کرنی ہوتی ہے اور اسی طرح آپ کو لازماً مخالفت کرنی ہوتی ہے۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 10:15، 5 جون 2026ء (م ع و)
@Tahir mq بسم اللہ کیجیے۔ میٹا پر درخواست دیجیے۔ تاکہ یہ دعوی کہ ”اس میں کوئی شک ہی نہیں یہ دونوں کھاتے ایک ہی فرد کے ہیں۔“ غلط ثابت ہو سکے۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 10:17، 5 جون 2026ء (م ع و)
تحقیقات لازمی ہیں اور پتلی صارفین کے ساتھ ان کے حمایت کاروں کی بھی گرفت ہونا چاہیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:18، 5 جون 2026ء (م ع و)
Always Wild کی بھی تحقیقات کرنی چاہیے کہ اس کھاتے کے پیچھے کون ہے؟ کس کو اس قدر تعصب ہے۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 10:20، 5 جون 2026ء (م ع و)
جی @Tahir mq بھائی آپ میٹا پر از سر نو درخواست دیجیے۔ اب تحقیقات واقعی لازمی ہو گئی ہیں اس قسم کے الزامات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 10:21، 5 جون 2026ء (م ع و)
بات کو طول دینے سے بچتے ہوئے @عرشی صاحب کو منشن کر رہا ہوں وہ خود ہی اس سب کے جواب دہ ہوں گے۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 10:23، 5 جون 2026ء (م ع و)
میٹا پر ہم تکینیکی اعتبار سے درخواست دے سکتے کہ ہمیں ایسا محسوس ہورہا ہے یہ دو کھاتے ایک ہی شخص کے ہیں۔ دوسرے ہیں میٹ پپیٹری، جو بھی جراب کی طرح جائز نہیں، لیکن اس میں ہم عادات و اطوار دیکھتے ہیں۔ @Tahir mq، کیا آپ کو ایسا گمان ہورہا ہے کہ ویریتاس اور عرشی تکنیکی اعتبار سے ایک ہی شخص ہے؟ دوسری صورت میں ہمیں مقامی طور پر دونوں کھاتوں کی تفتیش کرنی چاہیے۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 10:50، 5 جون 2026ء (م ع و)
جی گمان سے زیادہ۔ مین مذکورہ صاحب کو برسوں سے جانتا ہوں، مجھے معلوم ہے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ جب خود ویریٹاس تحقیقات کا کہہ رہا ہے تو کیا مضائقہ ہے۔ پس و پیش کی کیا ضرورت ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:30، 5 جون 2026ء (م ع و)
طاہر صاحب آپ کو اجازت ہے میٹا پر میرے خلاف درخواست لکھیں۔ پھر اگر آپ اپنے دعوے میں غلط ثابت ہوئے تو اس کے بعد وہاں آپ کے رویے پر بھی لکھا جائے گا جو اتنے دنوں سے دیگر ویکی صارفین کے ساتھ روا رکھے ہ وئے ہیں۔ اوپر مزمل صاحب کی بات کو لے آنا۔ بہت کچھ ہے۔ اتنا پرسنل مت ہوا کریں۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 16:00، 5 جون 2026ء (م ع و)
@Aafi ایک بات کی طرف توجہ دلانا چاہوں گا کہ @عرشی Taxonomy کے سانچات بنا رہے تھے پھر انھوں نے وہ سلسلہ روک دیا اور وہی کام @Shuaib-bot نے شروع کر دیا۔ آپ دونوں مذکورہ صارفین کا تاریخچہ دیکھ سکتے ہیں۔ اور Taxonomy کے سانچہ جات کی تکمیل کا بقیہ کام شعیب بوٹ نے انجام دیا تھا۔ اب سوال یہ ہے کہ بغیر درخواست دیے شعیب بوٹ نے یہ کام کیسے کر دیا؟ کیا شعیب بوٹ بھی کٹھ پتلی کھاتہ بن جائے گا؟ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 11:53، 5 جون 2026ء (م ع و)
صارف:عرشی سنہ 2013ء سے ویکیپیڈیا پر ہیں اس وقت میں بچہ تھا۔ ویکیپیڈیا کے واؤ سے بھی نا آشنا تھا۔ میں 2017ء یا 18ء سے ویکیپیڈیا پر ہوں۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 11:58، 5 جون 2026ء (م ع و)
عموما، کسی صارف کی ذاتی درخواست پر اس پر پڑتال کرنا ویکی اصول کے خلاف ہے تو ویریتاس جتنا بھی تحقیق کی بات کر لیں، ان پر اصول کی روشنی میں چیک نہیں کیا جا سکتا۔ دوسرے، Always Wild کے حوالے سے میں نے تفتیش کی درخواست میٹا پر صبح ہی دے دی تھی۔ شعیب بوٹ اس لیے کٹھ پتلی کھاتہ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ واضح طور پر کسی دوسرے صارف کا متبادل کھاتہ ہے جس کا استعمال واضح ہے۔ اب اس روبہ نے کب سے کیا کام اور کیسے شروع کیا، وہ اس گفتگو کے محور سے باہر ہے۔ مزید، ساک۔پپیٹری یا جراب بازی کے کیے طریقے ہو سکتے ہیں۔ آپ دیکھیے: en:WP:MEAT ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 18:04، 5 جون 2026ء (م ع و)
جب ویریٹاس اتنا کہہ رہے ہیں کہ یہ میرا پتلی کھاتا نہیں تو ان کی بات کی تحقیق کے لیے تحقیق لازمی ہے۔ اس سے کم کچھ بھی نہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:53، 6 جون 2026ء (م ع و)
شعیب بوٹ کو درمیان میں لانا اصل مسئلہ سے توجہ ہٹانا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:10، 6 جون 2026ء (م ع و)

──────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────────── طویل غیر حاضری کے بعد آج ایک مضمون تحریر کرنے کی غرض سے ادھر آنا ہوا اور اطلاع ناموں پر نظر پڑی تو معلوم ہوا کہ اردو ویکیپیڈیا داخلی تنازع کا شکار ہے۔ اور اس تنازع کا زیادہ افسوس ناک پہلو یہ نظر آیا کہ فدوی کی بے ضرر ذات کو بھی اس میں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوستوں کو معلوم ہو کہ فدوی یہاں کسی سے آشنا نہیں اور نہ کسی آشنائی کا متمنی ہے۔ چند مہینوں پہلے جناب ویری تاس سے جو معمولی سی گفتگو رہی وہ ویکی سرگرمی کا لازمہ ہے۔ لیکن ساتھ ہی دوسرے دوستوں نے بھی فدوی کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ چنانچہ یہ کہنا سراسر نادانی ہوگی کہ فدوی اور ویری تاس ایک ہی فرد کے دو کھاتے ہیں۔ فدوی کا تعلق ہندوستان جنت نشان سے ہے جبکہ ویری تاس شاید کسی دوسرے ملک کے باشندے ہیں (ان کا صفحۂ صارف دکھائی نہیں دے رہا ہے، ورنہ یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی تھی)۔ اور اسی بنا پر فدوی کے تحریر کردہ بیشتر مضامین ہندوستان اور اس کے مذاہب و شخصیات سے متعلق ہیں۔ امید ہے آپ دوستوں کے لیے اس میں تشفی اور تسلی کا سامان ہوگا۔ شکریہ عرشی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:46، 9 جون 2026ء (م ع و)

آپ کی طویل غیر حاضری کی وجہ سے ہی تو مسائل ہوتے ہیں۔ اتنی طویل غیر حاضری کے باوجود جب کوئی بھی صارف دیکھے گا کہ آپ اور ویری تاس ایک ہی پیٹرن پر ایک ساتھ کام کر رہے ہیں تو وہ لازمی شک کرے گا کہ دونوں اکاؤنٹ ایک ہی شخص چلا رہا ہے، جس کی ویکی پیڈیا پر ممانعت ہے۔اتنی طویل غیر حاضری کے باوجود آپ کے اور ویری تاس کے ایسے پیٹرن جو یہاں سب سے زیادہ کام کرنے والے Tahir mq اور ویری تاس کے بھی نہیں ہیں۔ میرا نہیں خیال کسی اور صارف کے بھی ہوں گے۔تو طاہر بھائی کا شک بلاوجہ نہیں تھا اور یہ دیکھ کر تو میں بھی مشکوک سا ہو گیا ہوں لیکن کل پرسوں یہاں جو کچھ ہو چکا ہے، اسے دیکھتے ہوئے تو اس پر یہاں تبصرہ کرتے بھی ڈر لگتا ہے، اس تبصرے میں آپ کو صورت حال بتا رہا ہوں کہیں آپ بھی بعد میں کہیں کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے، معذرت۔۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:41، 9 جون 2026ء (م ع و)
@امین اکبر، یہ مسائل فدوی کی غیر حاضری کے نہیں، آپ دوستوں کے اپنے پیدا کردہ ہیں یا منتشر دماغوں کی اپج۔ افسوس ناک صورت حال ہے کہ جو ٹول باہمی تعامل کے خوب صورت وصف کو اجاگر کر رہا ہے، آپ اس سے جرم ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ کیا دو صارف کا باہمی گفت و شنید کرنا آپ کے نزدیک قانونی جرم ہے؟ صاف کہہ دیجیے کہ ویکیپیڈیا کے ہوا خواہوں کو اب تمھارا وجود پسند نہیں۔ نیچے ایک صاحب نے پابندی کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔ ویسے بھی جبر کی حکمرانی میں دم گھٹتا ہے۔ شکریہ عرشی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:26، 10 جون 2026ء (م ع و)
اس پابندی کا بلاک والی پابندی سے کوئی واسطہ نہیں بلکہ حتی الامکان اختلافات سے بچنے کا ویکیپیڈیا برادری کا استعمال کردہ ایک عمل ہے۔ دوسرے: تجویز میں برادری سے رائے مانگی جاتی ہے، وہاں ایک صارف اپنے آپ کو حاکم اعلی نہیں سمجھتا۔ مزید، تجویز برادری کا اتفاق حاصل کرے تو ہی حکمت عملی یا اصول بنتی ہے وگرنہ وہ ایک ناکام تجویز ہی رہتی ہے۔ اس کا امتیاز لازمی ہے۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:20، 10 جون 2026ء (م ع و)
  • N درخواست مسترد کی جاتی ہے : عرشی اور ویریتاس کے ایک ہونے کے حوالے سے ہمارے سامنے کوئی واضح دلیل نہیں۔ جناب طاہر پر ہندوستانی لینگویج نے جو تبصرہ میٹا ویکی پر کیا کہ یہ Always Wild کے پیچھے ہو سکتے ہیں، یہ بھی بے بنیاد ہے۔ تاہم، عرشی اور ویریتاس کے درمیان گفت و شنید کا جو طرز ہے وہ کسی سے چھپا نہیں۔ اس لیے فی الحال کسی بھی کھاتے پر کسی کا جراب ہونے کے حوالے سے کوئی حتمی ایکشن نہیں لیا جا سکتا۔ تاہم، اردو ویکیپیڈیا کے کئی صارفین اس گفتگو کے دوران جس بے راہ روی کا شکار ہوئے ہیں، میری ان سب سے التماس ہے کہ یہاں کسی صارف سے متعلق شکایت، اول تبادلہ خیال، دوم دیوان عام پر کریں اور اگر وہ حل نہیں ہوتی تو پھر کسی مناسب جگہ پر بنا ذات پر تبصرہ کیے رپورٹ کریں۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:59، 9 جون 2026ء (م ع و)

تجویز: باہمی تعامل پر پابندی

[ترمیم]
تجویز سے حوالے سے برادری کی جانب سے کوئی خاطر خواہ تبصرے سامنے نہیں آئے گو اس کا امکان ہے مستقبل قریب میں باہمی تعامل کے اردو ویکیپیڈیا پر حکمت عملیاں وضع ہونی چاہیے تاکہ دو صارفین کی آپسی رنجش سے ویکیپیڈیا کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ یہ تجویز فی الوقت ناکام قرار پاتی ہے۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 07:34، 17 جون 2026ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

حال کی واردات کو سامنے رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں لازمی طور پر کچھ صارف کے درمیان تعامل کے حوالے سے پابندی لگانی چاہیے۔ یعنی یہ صارفین نہ ایک دوسرے سے گفتگو کریں اور نہ کسی اور سے ایک دوسرے کے بارے میں کوئی گفتگو کریں۔ میری تجویز یہ ہے کہ ابتدائی مدت چھ ماہ کی ہو۔ امید ہے کہ اس عمل ہے اردو ویکیپیڈیا پر کچھ سکون کی فضا دیکھنے کو ملے گی۔ معلومات کے لیے دیکھیے: ویکیپیڈیا:معطلی کی حکمت عملی#باہمی رابطے پر پابندی۔۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:26، 9 جون 2026ء (م ع و)

Hindustanilanguage/Tahir mq

[ترمیم]
  • تائید از نامزد کنندہ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:08، 9 جون 2026ء (م ع و)
  • شدید تنقید ۔ مزید کوئی راستہ نکالتے ہیں۔ اس سے تو یہاں گروپنگ مزید واضح ہو جائے گی۔ ایک گروپ دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کرے، دوسرا پہلے کے کام میں مداخلت نہ کرے۔ کوئی اور حل نکالتے ہیں۔ مزمل صاحب نے میٹا پر میرے تبادلہ خیال پر ایک تجویز دی ہے۔ اسی پر کام کرتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:35، 10 جون 2026ء (م ع و)
  • بے انتہا تنقید ۔اس طرح کی کوئی بھی Interaction ban کی تجویز اردو ویکی پیڈیا کے دونوں صارفوں کی دانشورانہ جستجو اور فیصلہ سازی کو کم تر آنکنے کے مترادف ہے۔ میں تو اردو ویکیپیڈیا کا ایک ادنٰی صارف ہوں، تاہم تجویز میں محترم طاہر صاحب کو جس طرح دیکھنے کا پہلو شاید پوشیدہ ہے، اس کے مد نظر میں اس کا مخالف ہوں۔ ذاتی طور پر میں طاہر صاحب کو اپنا ایک معتبر ویکی ساتھی، ایک وسیع النظر شخص تصور کرتا ہوں، جس سے ممکن ہے کہ کچھ غلط فہمی عارضی طور پر ہوئی ہو، مگر اس ویکی پیڈیا کے بلند تر مقاصد کے پیش نظر وہ زیادہ عرصے تک نہیں رہے گی۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:51، 11 جون 2026ء (م ع و)

Request for reconciliation resolution

[ترمیم]

Dear Ameen bhai, Aadaab! I'm writing to you from my phone as my laptop has gone for repair. Much arguments surfaced recently in response to the discussion on a dubious accounts. Much more arguments could've been posted but I ensured the closure of all discussions resulting in the flow of bad blood among us. I want to draft a reconciliation resolution on Urdu Wikipedia with a simple appeal that in the interest of free knowledge dissemination, let us all work with a team spirit, forgetting the past and looking for a brighter and more outshining version of Urdu Wikipedia. I'm sure as a journalist, you can do it on our collective behalf and everyone, including @Aafi will support this initiative. Thanks in advance. Dr. Muzammil (talk) 19:15, 8 June 2026 (UTC)

Aadaab. Yes, it's necessary. I will try my best to provide my input toward a reconciliation resolution. Ameen Akbar (talk) 11:58, 9 June 2026 (UTC)
  • تنقید -- ان دونوں حضرات سے قوی امید ہے کہ یہ اپنے اپنے گلے شکوے بھلا کر آگے بڑھ جائیں گے۔ نیز اب تو ایک کی طرف سے اوپر مصالحت کی بات بھی کی جا چکی ہے۔ دونوں سے امید ہے کہ آپسی وقتی غبار کو دور فرما کر اپنے آپ سے برادری کو مستفید ہونے کا موقع دیتے رہیں گے۔ خاطر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:04، 11 جون 2026ء (م ع و)

Veritasphere/Tahir mq

[ترمیم]
  • تائید از نامزد کنندہ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:08، 9 جون 2026ء (م ع و)
  • تنقید یہ بھی درست نہیں ہے۔ویکیپیڈیا پر ایسا ممکن بھی نہیں کہ دو صارف سب سے زیادہ کام کر رہے ہیں، ان کا رابطہ نہ ہو پائے۔ اس سے اور مسائل جنم لیں گے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:38، 10 جون 2026ء (م ع و)
  • تنقید میں بھی اس سے متفق نہیں ہوں۔ بس دونوں صارفین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ تبادلہ خیال خوشگوار فضا میں ہو۔ دونوں خوش رہیں، شاد و آباد رہیں، ویکی پر اور ماورائے ویکی حقیقی دنیا میں بھی۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:55، 11 جون 2026ء (م ع و)
  •  تبصرہ: اس سلسلے میں تائید یا تنقید تو نہیں کروں گا؛ لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان دونوں حضرات سے قوی امید ہے کہ یہ اپنے اپنے گلے شکوے بھلا کر آگے بڑھ جائیں گے۔ آپ کے اِس تجویز رکھنے سے بھی بعض لوگوں کو کم از کم علم تو ہوا ہوگا کہ ایسی بھی کوئی تجویز ہوتی ہے۔ خیر! آئندہ کے لیے ایک حکمت عملی بھی تیار ہو گئی؛ ورنہ کئی بار تو خود مجھے بھی فرقہ واریت کا سہارا لے کر مخاطب بنایا گیا ہے۔ بعض حضرات مسلک و مشرب سے باہر نکل کر سوچتے نہیں ہیں اور بلا وجہ ایک دوسرے پر تنقید کر دیتے ہیں۔ اگر آئندہ اس طرح کا کوئی معاملہ آئے تو بھی یہ حکمت عملی کام میں لائی جا سکتی ہے۔ رہی بات آلویز وائلڈ کی تو اس کی جانچ ہونی ہی چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے سینیئر صارفین میں سے کوئی بھی نہیں ہے اور انھیں کوئی اعتراض بھی نہیں ہوگا اِس سے۔ خاطر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:48، 11 جون 2026ء (م ع و)

Hindustanilanguage/Veritasphere

[ترمیم]
  • تائید از نامزد کنندہ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:08، 9 جون 2026ء (م ع و)
  • تنقید یہ بھی غیر ضروری ہے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:40، 10 جون 2026ء (م ع و)
  • تنقید کوئی جواز ہی نہیں۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:56، 11 جون 2026ء (م ع و)
  •  تبصرہ: -- وجہ نہیں سمجھ میں آیا۔ اگر کسی صارف کی تائید میں بولنے کی وجہ سے ان دونوں صارفین کے درمیان پابندی لگا دی جائے تو پھر کبھی کوئی صارف ایک دوسرے کے حق میں بولے ہی نا۔ میرے خیال سے ان دونوں صارفین سے درخواست کرنی چاہیے اور میں کرتا بھی ہوں کہ تائید اور دفاع ویکی دائرے میں اِس طرح ہو کہ دوسرے صارفین کو یہ موقع ہی نہ ملے کہنے کا کہ اتنا دفاع کیوں یا یہ کہنے کا کہ گروپ بندی کی جا رہی ہے۔ خاطر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:00، 11 جون 2026ء (م ع و)

Veritasphere/عرشی

[ترمیم]
  • تائید از نامزد کنندہ۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 15:08، 9 جون 2026ء (م ع و)
  • تنقید۔ ان سے زیادہ سے زیادہ بس یہ درخواست کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں دونوں ایک ساتھ کسی اہم رائے شماری میں حصہ نہ لیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:42، 10 جون 2026ء (م ع و)
  • تنقید۔ میرے خیال سے اس بات پر ہم ایک رائے شماری کروائیں کہ کیا فی الواقع Veritasphere اور عرشی ممکنہ طور پر ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں یا نہیں۔ اگر اکثر صارفین ایسا ہی سوچتے ہیں تو میٹا پر دوبارہ چیک یوزر کیا جا سکتا ہے اور اس بار یہ عمل کسی حتمی نتیجے کو ہی پہنچے گا ۔ میٹا پر بھی اور یہاں پر بھی۔ بہ صورت دیگر کوئی اور بات راجح نہیں۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:04، 11 جون 2026ء (م ع و)
  • تنقید -- جب میٹا پر تحقیق کی گئی اور ثابت نہ ہو سکا کہ یہ دونوں ایک ہیں تو پھر ایسی پابندی کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ بقیہ دونوں صارفین سے گزارش ہے کہ تبادلۂ خیال صفحے پر جتنی بات کی پالیسی اجازت دے، اتنی ہی کر لیں۔ رہی بات یہ کہ کسی کو اگر شبہ ہو تو اب بھی دونوں کے سلسلے میں ٹھوس ثبوت دے کر پھر سے چیک یوزر کروا کر اپنی تسلی کر لے، دعویٰ بلا ثبوت پر اکتفا نہ کرے اور اِس سے کسی صارف کو پریشان بھی نہیں ہونا چاہیے۔ زیر بحث صارفین محترم ہیں تو مجھے امید ہے کہ جب اُن کا کوئی جرم ہی نہیں تو وہ آرام سے چیک یوزر ہونے بھی دیں گے کہ جس نکتے کو لے کر کئی صارفین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہوئیں۔ اُسی کا سدِّ باب کر دیا جائے تو ساری غلط فہمیاں بھی خود بخود ختم ہو جائیں گی۔ میرے خیال سے دونوں صارفین کو-آپریشن کرتے ہوئے یہ عمل ہونے بھی دیں گے۔ خاطر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:55، 11 جون 2026ء (م ع و)

گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

کچھ اس حالیہ "واردات“ کے بارے میں

[ترمیم]

اس حالیہ ”واردات“ کے دوران میرے نزدیک پوری اردو ویکیپیڈیا کمیونٹی کا رد عمل ایسے تھا جیسے ہڑبونگ مچ گئی ہے۔اگر آلویز وائلڈ کا مقصد تخریب تھا تو یہ مقصد ہماری کمیونٹی نے خود پورا کر دیا۔ ایک درخواست اوپرآئی، عافی صاحب نے اس پر بہت بہترین فیصلہ دیا۔” اس تمام معاملے کو غور سے پڑھنے سمجھنے کے بعد، میں اس درخواست کو سرے سے خارج کردیتا ہوں ۔ یہ نہ صرف لغو ہے بلکہ بد نیتی پر مبنی ہے۔ اگر Always Wild کی جانب سے اس طرح کی لغویات پھر سے سامنے آتی ہیں، تو میں ازخود مضیفین سے ان کے کھاتے کی پڑتال کی درخواست کروں گا۔ لیکن فی الحال میرے خیال سے ان کو ایک موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ تعمیری کام کریں۔ شکریہ۔ “ اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا تھا۔ لیکن پھر طاہر بھائی نے اپنے شبہات کا اظہار کیا۔ طاہر بھائی کے شبہات کے بعد عافی صاحب کو بھی لگا کہ معاملے کو تھوڑا سنجیدہ لینا چاہیے۔ جس پر انھوں نے طاہر بھائی سے پوچھا بھی کیا انھیں گمان ہے کہ دونوں ایک ہی شخص کے کھاتے ہیں۔لیکن اس کے بعد بھی انھوں نے اپنی پچھلی بات ” لیکن فی الحال میرے خیال سے ان کو ایک موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ تعمیری کام کریں۔“ بھول کر آلویز وائلڈ کے خلاف درخواست دے دی۔یعنی طاہر بھائی کی پچاس فیصد بات پر عمل کیا اوران کی بنیادی بات کو چھوڑ گئے کہ دونوں کھاتوں کی تحقیقات ہوں۔ اس مرحلے پر ہی مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ عافی صاحب سے وہ غلطی ہو گئی ہے جس کا خمیازہ پوری کمیونٹی کو باہمی عدم اعتماد کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔ یہاں چونکہ تحقیقات شروع ہو چکی تھی، سب نے ہی اپنے شک کا اظہار کیا کہ یہ کسی پرانے کھلاڑی کا کام ہے، تو اس پر میں تو خاموشی سے یہی دیکھتا رہا کہ تحقیقات مکمل ہوں تو پھر کچھ بولوں، کیونکہ اس تحقیق کے بغیر تمام پرانے کھلاڑی بشمول ایڈمنز، فعال صارف، سابقہ صارف اور دیگر (بشمول میرے اپنے) شک کے دائرے میں ہی کھڑے رہیں گے۔ اس شک کے دائرے سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ میٹا سے بے گناہی کا ثبوت ملے اور درمیان میں دخل نہ دیا جائے۔ لیکن تحقیقات ختم ہونے سے پہلے ہی میٹا پر بھی تماشا لگ گیا۔ پہلی بار مزمل صاحب کی طرف سے طاہر بھائی کا نام لینے پر عافی بھائی کو میٹا سے تحقیقات فوراً ختم کرا دینی چاہیے تھی تاکہ جو بدمزگی ہو چکی تھی، وہ مزید نہ بڑھتی۔ وہاں انھوں نے مزمل صاحب کی باتوں کا رد بھی اچھے طریقے سے کیا ۔ تحقیقات فوراً ختم نہ ہونے پر ، مزمل صاحب، ویریتاس اور فہد صاحب کو بھی اپنی بھڑاس نکالنے کا بھرپور موقع مل گیا جو انھوں نے نکالی بھی۔میں یہی انتظار کرتا رہا کہ وہاں عافی بھائی کے سوا دوسرا بھی کوئی طاہر بھائی کے حق میں تبصرہ کرے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جس پر مجھے ہی لگا کہ اب میٹا پر انٹری نہ دی تو پچھتاوا رہے گا۔میرے تبصرے اوراس کے جواب میں چند دیگر تبصروں کے بعد وہاں پر گفتگو چونکہ ختم ہو چکی تھی تو میں مزید جواب نہ دے سکا لیکن ویریتاس کے طاہر بھائی کے خلاف ایک تبصرے کا جواب ضروری تھا، جو میں نے وٹس ایپ گروپ میں دیا۔ریکارڈ کے لیے یہاں بھی دے دیتا ہوں۔ ویریتاس نے طاہر بھائی پر الزام لگایا کہ وہ یک سطری سے کم اور بنیادی معلومات کے بغیر مضامین بنا رہے ہیں۔ میں نے ان کا دیا لنک دیکھا اور اس کا تاریخچہ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ مضمون شعیب بھائی کے ٹول ”مقالہ ساز“ سے بنایا گیا ہے۔ یعنی اگر اس مضمون کے معیار یا کوالٹی کا کوائی سوال تھا تو اس کا ذمہ دار طاہر بھائی نہیں بلکہ شعیب بھائی کا مقالہ ساز ٹول ہے۔ جو بہترین مضامین بھی بناتا ہے تو کبھی کبھار غلطی بھی کر ددیتا ہے۔مقالہ ساز کے بارے میں چونکہ مجھے بھی کچھ معلوم نہیں تھا، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ الزام بدنیتی پر مبنی ہے یا میری طرح مقالہ ساز سے ناواقفیت کی بنا پر۔ اگر وہ بھی مقالہ ساز سے صفحات بناتے رہے ہیں تو یہ یقیناً یہ بدنیتی ہے۔لیکن اتنا تو واضح ہے کہ تاریخچہ میں باقاعدہ مقالہ ساز کا ٹیگ لگا ہے، جس کو دیکھ کر کوئی بھی پرانا صارف تو کیا نیا صارف بھی سمجھ سکتا ہے کہ یہ مضمون کسی ٹول سے بنایا گیا ہے۔معاملہ چونکہ ختم ہو گیا ہے تو اچھے کی امید کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔(ذاتی تجربات سے متعلق یہاں سے ایک پیراگراف حذف کیا ہے جو تاریخچے میں موجود ہے۔)--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:19، 10 جون 2026ء (م ع و)

میں ہرگز کسی غلط کی ضمانت نہیں کرتا۔ مجھے افسوس ہے کہ آپ میرے حوالے سے یقین ظاہر کر رہے ہیں۔ میں نے ویریتاس کے بارے دونوں درخواستوں کو رد کیا (طاہر بھائی سے گفتگو کا محور کچھ اور تھا)۔ آلویز وائلڈ پر میرے علاوہ مزمل کو بھی شک تھا، گو انھوں نے اس صارف کو طاہر صاحب سے جوڑنے کی کوشش کی، تاہم میری کسی گفتگو میں ایسا کوئی اظہار نہیں۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:23، 10 جون 2026ء (م ع و)
چلیں چھوڑیں بھڑاس کون نکال رہا ہے اس معاملہ کو ختم کریں۔ لیکن یہ بھی سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف ایک بندے کی وجہ سے اچھے اچھے، بہترین اور مستند صارفین اب کام نہیں کر رہے یا انھیں بھاگنے کا موقع دیا گیا ہے جن میں ساجد امجد ساجد، ابوالسرمد یوسف بھائی اور اب مزمل صاحب اور ویری تاس۔ کچھ تو کسی کا لحاظ رکھنا اور ہونا چاہیے۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:00، 10 جون 2026ء (م ع و)
میں بھڑاس نہیں نکال رہا لیکن اب پروا نہیں کر رہا کہ کسی صارف کو میری بات بری تو نہیں لگ جائے گی۔ بہت آسان ہے کہ پوری اردو ویکیپیڈیا کمیونٹی صرف ایک بندے پر سارے الزام دھر دے۔ اگر کوئی کام نہیں کر رہا تو ایک بندے کا قصور۔ اگر کوئی چھوڑ کر چلا گیا ہے تو ایک بندے کا قصور ہے۔ یونیورسل ٹرتھ ہے کہ انتظامیہ میں رہتے ہوئے ہر شخص کو خوش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ جو آپ لوگوں کے صفحات حذف کرنے کے لیے نامزد کرتے ہیں اور میں حذف کر دیتا ہوں کیا جن کے صفحات حذف ہوتے ہیں، وہ ہم سے خوش ہوتے ہیں؟ جناب اس حوالے سے لوگوں سے ماں بہن کی گالیاں بھی سنی ہیں۔ ساجد امجد ساجد والے ایپی سوڈ میں پوری کمیونٹی کا یہ فیصلہ تھا کہ جو جو منتظم فعال نہیں ان کو ہٹا کر نئے لوگوں کولایا جائے۔ اس حوالے سے شماریات میرے خیال سے عافی صاحب نے ہی پیش کی تھیں کہ کون کون منتظم کب سے غیر فعال ہے۔ ویریتاس بھی غیر فعال تھے۔ ان سب کی غیر فعالیت کی وجہ سے یہ فیصلہ ہوا تھا۔ عافی صاحب کی منتظمی کی درخواست بھی پہلی بار نامنظور ہوئی تھی لیکن جب ضرورت پڑی اور وقت آیا تو طاہر بھائی نے ہی انھیں نامزد کیا تھا۔ اب اگر ساجد امجد ساجد کہیں کہ مجھے مکھی کی طرح نکال پھینکا گیا تو اس میں ایک بندے کا قصور نہیں تھا، ۔ اس میں اپنے کام نہ کرنے کی وجہ سے طاہر صاحب کو قرار نہ دیں۔ ابوالسرمد یوسف صاحب میرے خیال سے بزرگان دین کے صفحات بھی بناتے ہیں اور انھوں نے سینکڑوں صفحات بنائے بھی ہیں۔ بغیر حوالوں کے بزرگان کے قصیدے لکھے ہیں۔ کئی صفحات میں نے بھی حذف کیے ہیں۔ان کو اسی طرح کام کرنے دو تو خوش ورنہ وہ طاہر صاحب کی وجہ سے ناراض ہو کر چلے گئے۔ آپ کو بھی اگر کھل کر بغیر مشوروں کے صفحہ اول پر تبدیلی کرنے دو، ، کسی بات پر نہ روکو ، جو اختیار مانگیں وہ دے دو تو آپ بھی خوش ورنہ آپ بھی طاہر بھائی کی وجہ سے کام نہیں کریں گے۔ مزمل صاحب اور ویریتاس کا میں کل میٹا پر لکھ چکا ہوں۔ یہاں دوبارہ نہیں لکھنا چاہتا۔ ہر ویکیپیڈیا پر کم از کم ایک بندہ تو طاہر بھائی جیسا ضرور ہونا چاہیے جو تب بھی کھل کر بات کر سکے جب اسے پتا ہو کہ پوری کمیونٹی اس کی مخالف ہو جائے گی۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:22، 10 جون 2026ء (م ع و)
آپ اور دیگر منتظمین (خاص طور پر شعیب بھائی، عافی اور عبید رضا) جو انتہائی اخلاق اور میانہ روی سے ہر صارف کے ساتھ پیش آتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو ان کی مدد بھی کرتے ہیں، یہی مقصد ہوتا ہے منتظم کے منصب کا۔ آپ اور دیگر سات منتظمین کی خوبی یہی ہے کہ آپ کسی پر ذاتی یا خاندانی حملے نہیں کرتے اور اردو ویکیپیڈیا کی حد تک اپنے منصب کا بہترین استعمال کرتے ہیں۔ باقی آپ نے جو باتیں اوپر لکھیں وہ سب معلوم ہیں۔ مجھ سے انجانے میں غلطی ہو گئی تھی جو میں نے ویکی بان کا اختیار مانگا تھا۔ یہاں پر سب اردو زبان کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں نہ کہ ذاتی مفاد کے لیے۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 19:00، 10 جون 2026ء (م ع و)
@امین اکبر صاحب آلات سہولت کے لیے ہوتے ہیں، یثروش صاحب نے کبھی یہی دعوٰی نہیں کیا کہ تمام غلطی ان کے سر ہوگی۔ آلات سہولت کے لیے ہیں اس لیے میری رائے ہے کہ ان پر مکمل انحصار بھی نہیں کرنا چاہیے۔ آپ مجھ سے بہتر جانتے ہیں اور مجھ سے سینئر ہیں۔ اگر یثروش صاحب کو منشن کر کے پوچھیں کہ شیلی ہرمن میں ان کی غلطی تو وہ یقیناً کہیں گے کہ صاحب مقالہ کو دستی طور پر درستی کرنی چاہیے تھی۔ بہرحال آپ کی بھڑاس والی بات سے بالکل سہمت نہیں ہوں۔ شکریہ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 09:39، 10 جون 2026ء (م ع و)
تو وہ تبصرہ آپ نے جانتے بوجھتے کیا تھا یعنی یہ آپ کی بددیانتی اور بدنیتی تھی۔میں خواہ مخواہ ہی آپ سے حسن ظن رکھے ہوئے تھے کہ آپ بھی میری طرح مقالہ ساز کے بارے میں نہیں جانتے ہوں گے۔طاہر صاحب آپ کے معاملے میں بھی درست ہی ہوتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 18:28، 10 جون 2026ء (م ع و)
امین اکبر صاحب، میرے متعلق کوئی بھی رائے رکھیے مجھے فرق نہیں پڑتا اتنا سمجھ لیجیے کہ میں آپ کو مزید کوئی جواب نہیں دوں گا، طاہر صاحب کے چبھتے الفاظ کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا ہے۔ آپ ان کی حمایت میں یہاں سب لکھ رہے ہیں۔ بیشک لکھیے یعنی آپ کے نزدیک جو انھوں نے عرشی صاحب کا مجھ پر الزام لگایا وہ اس معاملے میں بھی آپ کی نظر میں درست کرتے ہیں۔ ٹھیک ہے۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 18:33، 10 جون 2026ء (م ع و)
@امین اکبر صاحب واقعی مجھے مقالہ ساز کا علم ہے اور میں نے آج تک مقالہ ساز کا استعمال نہیں کیا میں اس کا اول دن سے مخالف ہوں کیوں کہ یہی مسائل سامنے آتے ہیں، کیوں کہ کون دستی ترمیم کرنے کی زحمت کرے گا؟ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 18:35، 10 جون 2026ء (م ع و)
معذرت کے ساتھ، آپ سے اس قسم کے جواب کی توقع کبھی نہیں کی تھی نہ اس قسم کا جواب آپ جیسے بردبار شخص کو جچتا ہے مجھے نہیں معلوم آپ کو یہ سب کون کہہ رہا ہے، یاد رکھیے کہ طاہر صاحب ہر کسی کے معاملے میں درست نہیں ہو سکتے اور ان کے متعلق صرف میری یہ رائے نہیں ہے، اختیارات کی کسی کو ضرورت نہیں۔ یہاں ہر شخص اردو کی خدمت کے لیے لکھتا ہے کسے ڈالر یا روپیہ مل رہا ہے؟ اگر طاہر صاحب کے متعلق ہم بد نیتی کرتے تو جب ان پر آلویز وائلڈ ہونے کا الزام لگایا گیا اس وقت ہم نے ہی اس بات کی مخالفت کی کہ اتنے سینئر صارف بھلا کیسے یہ کام کرسکتے ہیں یہ ممکن نہیں ہے۔ آپ میٹا پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ آخری پیام ہے اس کے بعد ہم یہاں نہیں لکھیں گے مع السلام۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 18:42، 10 جون 2026ء (م ع و)
آپ کی یہ بات ”مجھے نہیں معلوم آپ کو یہ سب کون کہہ رہا ہے“ مجھ پر بالکل ویسا ہی الزام ہے جیسا اوپر آپ پر لگا ہے اور اگلے شخص کو مزید بھڑکانے کی کوشش۔ اگر طاہر بھائی کی طرف اشارہ ہے تو سب کو ہی اب تو یقین ہونا چاہیے کہ انھیں کوئی بات کہنے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں۔ ہاں مجھے بھی اپنی ٹرانسفارمیشن کا اندازہ ہو رہا ہے لیکن یقین کریں، اس کی وجہ آپ تین لوگوں کی میٹا پر کی جانے والی گفتگو ہے، جس نے مجھے شدید تکلیف دی ہے، یہی باتیں آپ لوگ یہاں کرتے تو شاید اتنی تکلیف نہ ہوتی۔ اس سے پہلے کبھی ایسی باتیں کی ہوں تو نشان دہی فرمائیں۔ اس کے بعد مزمل صاحب نے میٹا پر ”آگے بڑھنے“ کا پیغام دیا تھا تو سوچا کہ اپنے تحفظات یہاں لکھ کر آگے بڑھا جائے۔اگر مزید کہیں اس طرح کی بات کریں گے تو اب کی طرح نظر انداز نہیں کروں گا۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:41، 11 جون 2026ء (م ع و)
@امین اکبر بھائی اگر میری کسی بات یا طرز اظہار سے آپ کو ناگواری محسوس ہوئی ہو تو میں تہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔ میری نیت ہرگز ایسی نہ تھی کہ کسی کی دل آزاری ہو یا کسی کو رنج پہنچے۔ اگر غیر ارادی طور پر ایسا ہوا ہے تو میں اس پر sincerely معافی کا طلب گار ہوں۔ بہرحال موجودہ حالات کے پیش نظر میرا خیال ہے کہ اب میں ویکیپیڈیا پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکوں گا۔ میں نے اپنی بساط کے مطابق جتنا ممکن تھا اس علمی منصوبے میں حصہ لیا اور اب شاید میرا سفر یہیں تک تھا۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 09:12، 11 جون 2026ء (م ع و)
رہ گیا تحقیقات کا تو آلوئز وائلد کے بعد میں خود بھی اس کی درخواست میٹا پر دیا تھا مگر انھوں نے یہ کہہ کر اسے رد کر دیا کہ صارف خود پر تحقیقات نہیں کروا سکتا۔ شکریہ۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 09:45، 10 جون 2026ء (م ع و)
Interaction ban بالعموم ان ویکیوں پر راجح اور کار گر ہوگا جہاں معتد بہ صارفین ہیں نہ کہ اردو ویکی جیسی نسبتًا چھوٹی ویکی پر۔ اس کے علاوہ آلویز وائلڈ کے بارے میں اگر عافی صاحب کچھ تجویز لائیں تو بہتر رہے گی۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:09، 11 جون 2026ء (م ع و)
@ڈاکٹر مزمل صاحب! Interaction ban کی حکمت عملی اردو ویکی پر شروع کی جانی چاہیے۔ البتہ مجوزہ بالا رائے شماری میں تائید نہ کرنا الگ بات ہے۔ ہمیں اس حکمت عملی کو تو مد نظر رکھنا چاہیے کہ کوئی نازک موڑ کبھی دو یا متعدد صارفین کے درمیان آئندہ آئے تو یہ حکمت عملی اپنانا ویکی برادری کے ماحول کو پر سکون رکھنے کے لیے بہت اچھا رہے گا۔ خاطر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:10، 11 جون 2026ء (م ع و)
@عافی صاحب! آپ سے یہ سوال ہے کہ یہ حکمت عملی مجوزہ ہے یا انگریزی ویکی پر یہ حکمت عملی (پالیسی) ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی طرف سے مقرر کی گئی ہے یا اِس طرح کی پالیسیوں کا اِطلاق عالمی طور پر تمام ویکی برادریوں پر ہوتا ہے؟ نیز یہ بھی بتاتے چلیے کہ تبادلۂ خیال وغیرہ صفحات پر کسی خاص طرح کی گفتگو پر ویکیپیڈیا پر پابندی تو نہیں؟ اگر ہو تو اس پالیسی والے صفحے کو اردو میں بھی منتقل کرنا چاہیے۔ خاطر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:10، 11 جون 2026ء (م ع و)
میٹا پر جب میں نے صلح صفائی کی قرارداد کی تجویز امین صاحب کے تبادلہ خیال پر پیش کی تھی، تبھی صارف:Aafi کو بھی ping کیا تھا۔ پتہ نہیں کیوں ایک مثبت تجویز نظر انداز کی گئی اور منفی Interaction ban کی متعدد قرار دادیں پیش کی گئی ہیں۔ اگر یہ منظور کی جائیں تو اردو ویکی پر ترامیم یکسر بے لطف ہو جائیں گی اور ویکی رخصت زیادہ پر لطف اور پرکشش نظر آئے گی۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:25، 11 جون 2026ء (م ع و)
میٹا پر جب بحث بے حد گرما گئی تھی، تب میں نے اسٹیورڈ کی مدد سے چیک یوزر درخواست پر بحث پر فیصلہ لینے اور مکالمات پر توقف کی کوشش کی۔ مزید دلیل و جواب دلیل کے امکانات کو ختم کرنے کے لیے میں نے {{Discussion top}} اور {{Discussion bottom}} کے سانچوں کو آویزاں کیا تھا، تب اچانک انھیں ہٹا دیا گیا۔ ایسا کیوں کیا گیا؟ کیا اس بحث کو کوئی اور گرماتے دیکھنا چاہ رہے تھے؟ کیا اردو ویکی پیڈیا کا کوئی خیر خواہ ہی اس پوری عمارت کو رات دن اندر سے کھوکھلا کرنا چاہتا ہے ؟ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:15، 11 جون 2026ء (م ع و)
@Hindustanilanguage صاحب! لا حول ولا قوة الا بالله! سوچا تو نہیں تھا کہ کچھ لکھوں گا مگر اتنا ضرور لکھنا چاہوں گا کہ عافی صاحب کی ایسی منشا تو بالکل نہ تھی، انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیوں کہ موبائل وویو میں گڑبڑ آ رہی تھی، میں یہ جانتا ہوں کیوں کہ میں موبائل سے ہی ویکیپیڈیا استعمال کرتا ہوں اور عموماً اس طرح کی درخواستوں میں جو آپ نے سانچے لگائے، نہیں لگائے جاتے۔ ہم نے تو ایسا نہیں دیکھا ہے۔ براہ مہربانی ان کی بات کو سمجھیے انھوں نے خلاصہ ترمیم میں بھی ذکر کیا ہے۔ ویری‌تاس (تبادلۂ خیال) 13:45، 11 جون 2026ء (م ع و)
Hindustanilanguage، وجہ میں نے خلاصہ ترمیم میں درج کردی تھی، دوسرے ویریتاس نے نیچے مجھ سے بہتر جواب دے دیا۔ ایک تو یہ سانچے وہاں استعمال نہیں ہوتے اور یہ موبائل ویو بالکل بگاڈ رہے تھے۔ اگر آپ کو کوئی مسئلہ تھا تو میرے صارف تبادلہ خیال پر مجھ سے تبھی پوچھنا چاہیے تھا۔ خدا جانے یہ مسئلہ آپ کو اب کیوں یاد آگیا۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:36، 11 جون 2026ء (م ع و)
Hindustanilanguage، میں ہر پنگ کا جواب اپنی سہولت سے دیتا ہوں۔ باہم تعامل پر پابندی کوئی منفی عمل تو بہرحال نہیں ہے۔ آپ نے میٹا پر امین بھائی کے تبادلہ پر جو پیشکش ظاہر کی تھی، بتلائیے کیا ہے۔ اوپر امین بھائی نے اس کو واپس چسپاں کیا ہے۔ سفر میں ہونے کی وجہ سے مجھے اتنا وقت میسر نہ ہوا کہ وہاں یا یہاں آپ کی تجویز پر کچھ کہوں۔ لیکن مجھے خوشی ہوگی اگر آپ اپنی تجویز اور کوشش کو واضح کریں۔ اردو ویکی سے متعلق باتیں یہاں دیوان عام میں ہونا زیادہ سودمند ہے۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:42، 11 جون 2026ء (م ع و)
Khaatir، حکمت عملیاں صارفین طے کرتے ہیں، فاؤنڈیشن کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:34، 11 جون 2026ء (م ع و)
ایک ہفتے کا عرصہ گذر چکا ہے اور باہمی تعامل پر پابندی کی تجویز پر کوئی ایسی کوئی حمایت حاصل نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تجویز کو یہیں غیر کار آمد تصور کیا جانا چاہیے۔ بہ غور مشاہدے کی رو سے یہ دیکھا گیا کہ منتظمین کی صف سے اولًا طاہر صاحب نے اس شبہ کو قوی امکان تصور کیا کہ Veritasphere اور عرشی ممکنہ طور پر ایک صارف ہو سکتے ہیں، جیسا کہ سابقہ قطعے کی بحث میں دیکھا گیا۔ امین صاحب کا یہ قول "ان سے زیادہ سے زیادہ بس یہ درخواست کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں دونوں ایک ساتھ کسی اہم رائے شماری میں حصہ نہ لیں۔" اسی طرف اشارہ کرتا ہے۔ ذاتی طور پر میں 100 فی صد یقین رکھتا ہوں کہ یہ دونوں جدا گانہ کھاتے ہیں۔ تاہم ہر خدشے کے دائمی ازالے کے لیے میں بھی خود Veritasphere صاحب کی رضا مندی کے ساتھ میں چیک یوزر کی حمایت کرتا ہوں۔ --ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:29، 16 جون 2026ء (م ع و)
جیسا کہ کئی بار کہا جاچکا، اس معاملے کے واسطے چیک یوزر کسی بھی صورت نہیں ہو سکتا۔ تکنیکی تحقیق کا جب کوئی راستہ ہی نہیں تو عادات و اطوار دیکھے جاتے ہیں ، دوسرے الفاظ میں، behavioral evidence ، جس پر میں نے پہلے ہی اصول کی روشنی میں تبصرے کردیے۔ جو تمام گفتگو یہاں اور میٹا ویکی پر ہوئی ہے، اس کی روشنی میں یہ بات عیاں اور واضح ہے کہ عرشی اور Veritasphere دو الگ الگ صارفین ہیں، جہاں جراب کا کوئی واسطہ نہیں۔ خدا جانے اس واہیات بات کو کیوں ہوا دی جارہی ہے۔ آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 17:32، 17 جون 2026ء (م ع و)
اگر ایک منتظم کے قول "ان سے زیادہ سے زیادہ بس یہ درخواست کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں دونوں ایک ساتھ کسی اہم رائے شماری میں حصہ نہ لیں۔" پر عمل کرنا ہے تو چیک یوزر اب بھی باقی ہے، ورنہ معاملہ ختم ۔ ویسے یہ ایک ذیلی قطعہ ہے، اس کی بحث کو بھی اصل قطعے کے ساتھ ختم کر دینا چاہیے تھا۔ ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:10، 18 جون 2026ء (م ع و)
صاحبو! آساں نہیں مٹانا نام و نشان ہمارا۔۔۔۔۔کیا جذبہ ہے، کیا جنوں ہے، کیا اعتماد ہے، خذ ما صفا ودع ما کدر، خاکسار کو تو یہاں موجود، مٹھی بھر اردو ویکی پیڈین، بے شک اور بلا مبالغہ کوٹ پتلون والے بہت سارے پرفیسروں اور اردو کے نام پر روٹی توڑنے والے آدم زادوں پر بھاری ہیں۔خاکسارجو کوٹ پتلون والی ہی دنیا کا باشندہ ہونے کے باوجود یہ بات دعوی سے کہتا ہوں۔سب سے استدعا ہے کہ اردو ویکی پیڈیا کی اس خوبصورت عمارت کواپنے اپنے تیشہء انا کی ضربوں سے بچائیے۔ کبھی کبھار خاکسار جو ادھر کا رخ کرت ہے ( ایسانجی اور پیشہ وارانہ ناگزیر حالات کی وجہ سے ہوتا ہے تفصیلات پھر کبھی) توہمیشہ اختلافات کے باوجود کام کرتے پایا ہے۔ سارے معاملہ کو پڑھنے کے بعد چند جملے سہارا بھی دیتے ہیں جیسے یہ جملہ یہاں ہر شخص اردو کی خدمت کے لیے لکھتا ہے کسے ڈالر یا روپیہ مل رہا ہے؟ خالص جذبہ ہی کو ظاہر کرتا ہے۔ اور خوشی ہی ہوتی ہے جب یوں لکھا جاتا ہے کہ میٹا پر ”آگے بڑھنے“ کا پیغام دیا تھا تو سوچا کہ اپنے تحفظات یہاں لکھ کر آگے بڑھا جائے۔۔۔۔۔ اور مزید یہ جملہ کہ انتہائی اخلاق اور میانہ روی سے ہر صارف کے ساتھ پیش آتے ہیں اور جہاں ضرورت ہو ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔۔۔۔ کسی کو کسی کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔۔بہت کام باقی ہے۔آپ مٹھی بھر جیالوں سے بس اتنا کہنا ہے کہ If it is not you no body else can. کوئی نہیں کوئی نہیں آئے گا یہ کام کرنے۔Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 16:59، 28 جون 2026ء (م ع و)
[ترمیم]

(Sorry for writing in English. You may consider to translate it to your language.)

I would like to invite you to the now happening article writing challenge focused on health - Health Challenge 2026. Just write articles in (any) Wikipedia (ideally from the focus articles), list them on the challenge page and you may win valuable prizes (of course, beyond helping the next generation of global health ;)

Also, I would like to show a banner in this Wikipedia until the end of June 2026. You can see details at MetaWiki CentralNotice request. If you agree, just write here that you agree and I will carry the rest.

Also, please write here a translation of the banner text “Write articles about health and win valuable prizes.” That will help to show the banner in your language.

If you have any question, please ask them preferably at the talk page of the challenge, as I may not be able to follow discussions on all local wikis. --KuboF Hromoslav (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:16، 17 جون 2026ء (م ع و)

Testing sub-referencing

[ترمیم]
Sub-referencing example

Hi, I'm Johannes from Wikimedia Germany's Technical Wishes team. Apologize for writing in English, please help us by translating this message! We've been developing sub-referencing, a new MediaWiki feature for re-using references with different details (e.g. different page numbers). After extensive testing with multiple pilot wikis we are now in the process of deploying the feature to all Wikimedia wikis (phab:T414094). Read our report if you're interested in our learnings.

Background

We are implementing a long-held community wish: Many Wikipedia articles currently contain references that are almost identical but differ in details such as the page number. This leads to cluttered reference lists which make it harder for readers to quickly assess how many different sources have been used. And unlike with identical reuses, re-using references with different details previously required duplicating the reference, which led to longer wikitext and – especially in VisualEditor – also to more time expenditure. Existing community-created workarounds like {{sfn}} have drawbacks for VisualEditor users and in the reference pop-ups (especially for mobile readers – more about the problem).

Solution

Sub-referencing solves these issues: We are adding a new wikitext attribute details="..." – similar to the existing attribute ref name="...". VisualEditor users can use the "add details" button to insert sub-references. You can find detailed instructions on our project page.

Deployment

We have enabled the feature on most Wikimedia wikis as of today. We are deploying in batches in order to spot and fix potential issues on local wikis. Among the main wikis missing are English Wikipedia (we'll most likely deploy to enwiki in September) and right-to-left language projects like Urdu Wikipedia. We want to deploy to RTL wikis soon, but first we want to make sure that the feature works as intended.

Testing

We need your support: Could you try sub-referencing in wikitext, VisualEditor and read mode and tell us if we missed something that needs fixing in RTL-languages? We did an investigation two years ago (phab:T371232) but some of the details might be different today (e.g. one of the questions we had was whether to display footnote numbers like 1.1., 1.2., 1.3. the same way in RTL languages or show them as .1.1, .2.1, .3.1 on RTL wikis). What do you think?

You can test sub-referencing on arabic betawiki or use this Urdu example page on metawiki. Of course testwiki or any other WMF wiki we've already deployed to (e.g. French or Hindi Wikipedia) can also be used for testing. Unfortunately it's challenging to access betawiki currently due to some large-scale IP blocks, therefore the test page I prepared might be the best option to specifically test RTL issues (I've set the page language to Urdu).

Let me know if you have any questions or feedback. Thanks for your support!

--Johannes Richter (WMDE) (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:46، 7 اگست 2026ء (م ع و)