ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Urdutext
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، لہذا اس صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے۔ |
جملہ صارفین کی خدمت میں سلام عرض ہے، امید ہے آپ سب بخیر وعافیت ہونگے! اس نشست کا مقصد آپ صفحہ کا عنوان دیکھتے ہی سمجھ گئے ہونگے۔
عرض مدعا سے قبل میں منتظم موصوف کا ویکی تعارف اجمالاً پیش کرتا ہوں۔
جناب اردو ٹیکسٹ صاحب اس دائرۃ المعارف کے انتہائی قدیم صارف ومنتظم ہے، بلکہ اس وقت موجود جملہ متحرک منتظمین میں سب سے قدیم منتظم! موصوف کی خدمات اس ویکیپیڈیا پر خصوصاً ریاضیات کے میدان میں انتہائی قابل قدر ہیں(یہ الگ بات ہے ان میں سے اکثر مضامین عام صارفین کے لیے اپنی بوجھل اردو کی وجہ سے ناقابل استفادہ ہیں)، برسبیل تذکرہ یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ منتظمی کے لیے جس وقت موصوف کا انتخاب عمل میں آیا تھا، اس وقت محض چند ہی صارفین اردو ویکی پر متحرک تھے، اس لیے یوں ہی منتظم بنا دیے گئے تھے کیونکہ اس وقت تک اردو ویکی پر منتظمی کے قواعد وضوابط مدون نہیں ہوئے تھے۔
یہ تھا موصوف کا مختصراً ویکی تعارف۔ ادھر کچھ عرصہ سے موصوف اردو ویکیپیڈیا پر کافی غیرویکی سرگرمیوں میں مصروف نظر آنے لگے ہیں:
- نئے صارفین کی رہنمائی کے بجائے انہیں اصول کا "لٹھ" دکھا کر ہراساں کرنا۔
- متحرک صارفین کے خلاف عملی اقدمات کرکے ان کے حوصلوں کو پست کرنا۔
- ان کی ذات پر حملہ کرنا۔
- مضامین وعناوین میں ناقابل فہم زبان استعمال کرنے پر اصرار۔
- اور ان کے رویے سےاکثر صارفین نالاں وشکوہ کناں! وغیرہ وغیرہ
اردو ویکیپیڈیا کے صارفین اور متفرق صفحات موصوف کی ان سرگرمیوں کے شاہد ہیں۔
موصوف کی یہ غیرویکی سرگرمیاں کافی عرصہ سے جاری ہیں، اس سلسلہ میں ایک مرتبہ موصوف کے تبادلۂ خیال پر عاجز نے انہیں ایک انتباہ بھی دیا تھا کہ آئندہ اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیں تو ان پر پابندی عائد کردی جائے گی (ملاحظہ فرمائیں عاجز کی درخواست اپنے دوسرے ویکی کھاتہ الصارم سے)، لیکن کوئی خاطرخواہ نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور موصوف اسی طرح اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث کسی صارف کو اس ویکی پر انتظامیہ میں شامل رہنے کاکوئی حق نہیں بنتا، یہ ویکیپیڈیا پوری اردو برادری کی امانت ہے، یہاں پر کسی شخص واحد کی اجارہ داری نہیں، نہ ہی کسی قسم کے "استعمار" قائم کرنے کا حق ہے۔ یہاں متحرک تمام صارفین کو دوستانہ ماحول اور آزادی فراہم کرنا جملہ منتظمین کی اولین ذمہ داری اور اصل الاصول ہے، اگر کسی منتظم کےرویہ سے متحرک صارفین کو تکلیف/گزند/جذباتی ٹھیس پہونچتی ہے تو ایسے منتظم کو معزول کرنا اردو ویکیپیڈیا کی ترجیحات میں داخل ہے۔
ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی معزولی کے لیے رائے شماری کا آغاز کیا جارہا ہے ۔
اطلاع: صارفین سے گذارش ہے کہ متعلقہ قطعات میں تائید کے لیے {{تائید}}، تنقیدی رائے کے لیے {{تنقید}} اور کسی قسم کے تبصرہ کے لیے {{تبصرہ}} استعمال فرمائیں۔ یہ رائے شماری (اگر کسی کو اعتراض نہ ہو تو) 12 جنوری 2014 سے شروع ہوکر 19 جنوری 2014 کو ختم کردی جائے گی۔
I convey my regards to all the users, I hope you are doing well and are enjoying good health. The subject matter of this topic must have been clear by now as you go by page title (i.e. removal of adminship from user:Urdutext).
Before stating the disputed matter, I would like to draw your attention towards the brief wiki introduction of the subjected admin.
Mr. Urdutext is a senior user and admin of this encyclopedia, moreover the oldest in this present active admin panel. His contributions towards this wikipedia, especially in the field of mathematics have been worthwhile (although this is an altogether a different aspect, as to his use of self created language and terms are so painfully abstruse that most users tended to avoid them). To crystallize the picture as clearly as possible, I would like to inform you that when at the time he was chosen as an admin for his services, the users were few and very little in number. As the conditions were, back then, he was given away the adminship without much considerations and voting; and as well because uptil then the rules and regulations regarding the adminship were not completely compiled on Urdu Wikipedia.
This was the brief introduction of his previous activities and role; now here on Urdu Wikipedia, from quite some time (after having remained inactive for a long period) he has been engaging himself in anti-wiki activities, like:
- Instead of guiding new users on proper use and referring them to the guideline pages and wiki directives, he has been sabotaging their rights with the baton of rules.
- Unjust in using his authority by taking unfair steps against the active users.
- Being scornful and making personal attacks on users (e.g. he commented on this talk page attacking one of the respected wiki user as:
جن اصحاب نے سائنس پر سرے سے کچھ لکھا ہی نہ ہو، یا سائنس کی الف بے سےبھی واقف نہ ہوں، اور صرف لمبی لمبی بحث کرنے کے شوقین ہوں، ان کو کیا جواب دیا جائے؟
those who never wrote anything on science or do not have even a faintest idea of its basics and fundamentals, but like to propagate their conjectures through never-ending debates, what would be an answer that should be given to them?
While that user keeps writing articles in one of the most prominent urdu scientific journal).
- Use of self created scientific terminology and abstruse language in the wiki articles and their titles and moreover forcefully imposing on others the same.
- Most of the users have shown their discontent with him for his rough and rude behavior! Etc.
Active Urdu Wikipedia users and its various pages are the manifest proof against him.
This has been going on from almost one year, more so he has been notified by me earlier as well on his talk page on his possible suspension if he persists to act in the same way (kindly consider my warning from my another account named الصارم), but no desirable result has been obtained till now and the subjected admin has been persistent in his unjust activities.
People involved in these kinds of activities should not be made a part of the administration because this encyclopedia belongs and serves the entire urdu community. No particular person enjoys a monopoly and moreover cannot set standards according to his own belief at the hands of people disliking that particular ways of his. To set a friendly and free atmosphere that doesn’t undermine someone’s right is the first and foremost duty of every concerned admin and if by his activities any admin creates an equally opposite situation by being scornful, hurting and sabotaging their rights and sentiments, then this should be an act of preference and priority of Urdu Wikipedia to stop that person by blocking or suspending him.
By keeping all these misfortunes in mind we are starting an opinion poll subjected towards the guilty admin on whether to remove his sysop privilege or not.
Note: Users are requested to check the relevant sections as:
- If you are in favor of suspending him, please vote using the {{تائید}}.
- To oppose, please use the {{تنقید}}.
- For any kind of comments, please use the {{تبصرہ}}.
This opinion poll (if people don’t have an objection) commences from 12th January 2014 till 19th January 2014.
—خادم— 11:49, 12 جنوری 2014 (م ع و)
تائید
- تائید --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 12:30, 12 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 13:21, 12 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:34, 12 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید Adnanrail (تبادلۂ خیال) 14:25, 12 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید--- میں اردو ویکیپیڈیا کے بہتر مستقبل کے لیئے رائج اردو کے استعمال کو ضروری سمجھتا ہوں اور موجودہ جناتی اردو کے خلاف ہوں۔ Shahab (تبادلۂ خیال) 19:01, 12 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 06:33, 13 جنوری 2014 (م ع و)
تائیدYadish (تبادلۂ خیال) 13:15, 13 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید تمام مضمون پڑھ کر لگتا ہے کہ اکثریت کی رائے درست ہے۔Afzal.Multani (تبادلۂ خیال) 10:05, 14 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید مشتاق احمد (تبادلۂ خیال) 16:59, 14 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید--Jogibaba (تبادلۂ خیال) 02:34, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید--مزمل (تبادلۂ خیال) 08:11, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید--طہ طاہر (تبادلۂ خیال) 10:36, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید اردو ٹیکسٹ صاحب بھی کسی الزام کی تردید و تائید کر دیں۔ یہاں تو ہر چیز اُن کے خلاف گواہی دے رہی ہے۔ Latif Malk (تبادلۂ خیال) 13:40, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید میں اس طرح کے وکی پیڈیا کے حق میں بالکل نہیں جو کسی کی سمجھ میں ہی نہ آ سکے۔ اس کو آسان اور موجودہ دور کی زبان کے مطابق ہونا چاہیے۔ میرے جیسے تو اس کی زبان دیکھ کر ہی بھاگ جاتے ہیں ۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ دوسری ویب سائٹوں پر اس سے بہتر اور آسان زبان میں مواد موجود ہے۔Shoaib Abdul Haq (تبادلۂ خیال) 10:44, 16 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید —خادم— 12:33, 16 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید صائم (تبادلۂ خیال) 17:28, 16 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید افضال اشرف (تبادلۂ خیال) 09:10, 17 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید فضل شاہ (تبادلۂ خیال) 14:28, 17 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید Amin suleman (تبادلۂ خیال) 08:31, 18 جنوری 2014 (م ع و)
- تائید لگتا ہے یہاں حق و باطل کی جنگ ہو رہی ہے۔ پورے صفحے کو پڑھ کر لگتا ہے تائید ہی بہتر ہے۔ اگر منتظم کی تنخواہ ہوتی ہے تو بتا دیں میں تنقید کر دوں گا۔خالد نعیم (تبادلۂ خیال) 14:42, 18 جنوری 2014 (م ع و)
تنقید
- تنقید - میرے خیال میں ان سے گزارش کی جا سکتی ہے کہ اپنے لہجے کو ذرا نرم کریں تا کہ صارفین کی دلآزاری نہ ہو --ساجد امجد ساجدتبادلہ خیال 10:05, 13 جنوری 2014 (م ع و)
- تنقید -- اگرچہ میں اردوٹیکسٹ کے تمام اصولوں سے متفق نہیں ہوں، مگر ساجد بھائی کی ہمایت کرتا ہوں کہ ان کو پہلے یہ موقع دینا چاہیے کہ اپنے لہجے کو ذرا نرم کر لیں۔ اصطلاحات تو متفق ہونے پر کسی روبلہ سے بعد میں بھی تبدیل کی جا سکتی ہیں مگر پہلے مواد تو ہونا چاہیے۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 21:03, 13 جنوری 2014 (م ع و)
- تنقید -- جو الزامات لگائے ہیں ان کا ثبوت کہاں ہے؟ اس طرح کے بچکانا اقدامات سے پرہیز فرمائیں کیونکہ تمام افراد کے تمام تاریخہ جات محفوظ ہیں۔ یہ ایک لاحاصل سرگرمی ہے جس سے بچ کر تعمیری جانب آنا تمام افراد کے لیے بہتر ہوگا --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:41, 14 جنوری 2014 (م ع و)
- تنقید -- اگر ایسی ہی بات ہے تو اور بھی کئی نام نہاد منتظم موجود ہیں جنہیں برطرف کیا جانا چاہیے. صرف اردو ٹیکسٹ ہی نہیں کئی ایسے مضامین دیگر صارفین کی جانب سے بھی لکھے گئے جو عام آدمی کی سمجھ سے باہر ہیں --سمیعگفتگو 09:05, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- تنقید ۔ میں خود ، ان دنوں وکی پر متحرک نہیں ہوں ۔
لیکن اردو ٹیکسٹ صاحب کو وکی کے شروع دنوں سے جانتا ہوں ، وکی کو غیر جانبدار اور معقول بنانے میں ان صاحب کا بہت کام ہے ۔ مجھے ان کے خلوص نیت پر کوئی شک نہیں ہے ۔ ان کے طریقہ کار سے اختلاف رکھنے والے بھی اگر وکی سے مخلص ہیں تو ؟
یہ کوئی حل نہیں ہے کہ ، منتظمین کی ہی کانٹ چھانٹ میں جت جائیں ۔ 11:04, 15 جنوری 2014 (م ع و)خاورkhawar (تبادلۂ خیال)
- تنقید ۔ میں خود ، ان دنوں وکی پر متحرک نہیں ہوں ۔رحمت عزیز چترالی 16:42, 15 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ
تبصرہ: مجھے یہاں آئے ہوئے 2 ماہ ہی ہوئے ہیں لہذا اس عرصے میں میں نے ان کے دھونسی رویے کو کافی حد تک محسوس کیا۔لیکن انھوں نے مجھ سے ہمکلام ہوتے ہوئے کسی ایسی حرکت کا مظاہرہ نھیں کیا۔ اس لیے میں ان کی معزولی کی تائید کرتا ہوں۔ساتھ میں یہ بھی چاہوں گا کہ ان کو بلاک نہ کر دیا جائے۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 13:23, 12 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: موصوف کی بدمعاشی یہاں تبادلۂ خیال:تثم سکّہ پر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ موصوف سے پوچھ چکا ہوں کہ آپ کس اصول کے تحت ایک کرنسی کے نام کا ترجمہ اردو میں کر رہے ہیں۔ جناب نے جواب تو نہیں دیا مگر اپنی بدمعاشی پر قائم ہیں۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:43, 12 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: Urdutext صاحب کا رویہ نا مناسب ہے۔
- تبادلۂ خیال:الجزائر کےشہروں کے ڈاک رمز - دہرا معیار
- تبادلۂ خیال:شہزادی فوزیہ فواد
- شاید بکلاوا کا اثر ہے - رویہ
- اردو وکی پیڈیا پیچھے کیوں؟
- --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 14:22, 12 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: میرا تبصرہ اگر غیر متعلقہ ہو تو معاف فرمائیے گا۔ میں ایک ناتجربہ کار وکیپیڈین ہوں، اور میرے نام سے میرا مکتبہ فکر ظاہر ہے، دراصل میں مذہبی واقع ہوا ہوں، مجھے "جیو اور جینے دو" کی پالیسی سے کافی حد تک اتفاق ہے، جن بھائی صاحب کے متعلق "رائے شماری" ہو رہی ہے میں ان کی سرگرمیوں سے بخوبی واقف نہیں ہوں، اپنی بات کرتا ہوں کہ مجھے بہت سی تکنیکی معلومات چاہئیں جیسا کہ مجھے "حوالہ جات" مربوط نہیں کرنے آتے، مزید یہ کہ میں وکیپیڈیا کو چوپال نہیں سمجھتا، البتہ مجھے بہت سے مضامین میں غیر تحقیقی اور فضول مواد دیکھنے کو ملتا ہے لیکن میں ان پر تنقید کم کرتا ہوں کیونکہ مجھ پر وکیپیڈیا پہ مذہبی فرقہ واریت پھیلانے کا الزام رہ چکا ہے، یقیناً وکیپیڈیا کسی کی جاگیر نہیں ہے لہٰذا میں اپنے لکھے ہوئے کسی بھی مضمون کو حذف ہوتے دیکھ کر دل چھوٹا نہیں کرتا ابھی چند منٹ قبل انگریزی وکیپیڈیا پر لکھا ہوا ایک چھوٹا سا مضمون (جو باوثوق ذرائع کے حوالے کے بغیر تھا) حذف کروا کے آیا ہوں، البتہ اردو وکیپیڈیا پر میرے چند مضامین (باحوالہ) موجود ہیں باقی انگریزی وکیپیڈیا سے ترجمے وغیرہ ہیں (میں حال ہی میں اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے ایک اردو فورم سے معطل ہو چکا ہوں) پہلے میرے پاس ذاتی انٹرنیٹ نہیں تھا، ابھی نئی نئی یہ سہولت ملی ہے اب دیگر زبانوں سے تراجم کر کے وکیپیڈین مضامین کو اردو کا ارادہ رکھتا ہوں اور یہ بھی ارادہ ہے کہ مذہب کے علاوہ دیگرہ زمروں میں بھی لکھوں جیسے تاریخ اور ادب وغیرہ! اگر مجھے کچھ سکھا دیا جائے تو شاید ایک مفید دوست ثابت ہوں گا۔ عبدالرزاق قادری (تبادلۂ خیال) 18:29, 12 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: محترم ساجد امجد صاحب، بٹ کوائن والے مضمون پر اردو ٹیکسٹ کی بدمعاشی اور سمرقندی صاحب کی پشت پناہی کے حوالے سے آپ کے موقف جاننے کا منتظر ہوں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:55, 13 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: مزید گذارش اب اردو ٹیکسٹ صاحب سے یہ ہے کہ اردو وکی پیڈیا کی خدمت ایک عام کارکن بن کر کریں۔ ہماری اور بہت سے لوگوں کی طرح۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:58, 13 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: بٹ کوائن کا اردو ترجمہ دیکھ کر مجھے ڈاکٹر اتش درانی صاحب یاد آگئے جن کی ٹیم نے مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی کے سرکاری ترجمے کے دوران مائیکروسافٹ پاور پوائنٹ کا ترجمہ پاور "نقطہ"، مائیکروسافٹ ورڈ کا ترجمہ "لفظ" کیا تھا۔ فولڈر ان کے نزدیک "پوشہ" ہے جبکہ ڈیسک ٹاپ کا ترجمہ ایسا جناتی کی اللہ ہی بچائے۔ شکر خدا کا کہ انہیں پتا تھا کہ شخصیات کے نام کا متبادل تلاش نہیں کیا جاتا ورنہ وہ بل گیٹس کو بھی "نوٹ کے دروازے" قرار دے دیتے۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ نئے اردو الفاظ تخلیق کرنے اور انہیں فارسی/عربی کا تڑکہ لگانے کی ذمے داری وکی پیڈیا کی منتظمین نے اٹھا رکھی ہے، اردو لغت بورڈ تو جھک مار رہا ہے۔
تبصرہ: سمرقندی صاحب نے وجہ دریافت کی ہے اور بے شک وہ سوال کا حق بھی رکھتے ہیں۔میرا اشارہ بھی تثم سکہ کی طرف ہی ہے۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 07:39, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ:ویکپیڈیا کے متعدد صفحات ثبوت کا تقاضا پورا کر رہے ہیں جن کا ذکر اوپر ہو چکا ہے---عرفان ارشد (تبادلۂ خیال) 10:28, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: بد دیانتی کی انتہا ہے سمر قندی صاحب، آپ کو ایک ثبوت بھی نظر نہیں آیا۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:44, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: سمرقندی صاحب، اس صفحہ پر میں آپ کا نام کھوجتا ہوا پہنچا ہوں، خدارا ویکیپیڈیا کی اصل روح "اوپن سورس سپرٹ" یا صارفین کے رضاکارجذبے کو اپنے فوجدار جذبات کی انی پر مت تولا کیجے، میں نے کئی ایک مبسوط مضامین ایسے دیکھے ہیں، جو کل تک موجود تھے، آج ان پر لکھا ہے کہ وہ "سمرقندی" نے حذف کر دیے ہیں، جبکہ دنیا کی ہر چھوٹی بڑی زبان میں وہ مقالہ دستیاب ہے، صرف اردو ویکیپیڈیا اس سنسرشپ کا شکار ہوا جاتا ہے۔ ادب، سیاست، آرٹ اور فلسفہ متنازعہ ناموں سے بھرے پڑے ہیں، صرف اردو ویکیپیڈیاہی ہے جو ایک سپاٹ دائرۂ معارف کم اور سرکاری نصابی کتاب زیادہ لگتا ہے۔ حالآنکہ اس کے صارف تو وہ ہونے چاہئیں جن کی نصاب سے تشفی نہیں ہوتی اور وہ "مزید" جاننا چاہتے ہیں۔ اسد فاطمی (تبادلۂ خیال) 05:38, 16 جنوری 2014 (م ع و)
- محترمی، کسی ایک مضمون کا نام ہی بتا دیجیے جو میں نے حذف کیا تا کہ میں بھی کچھ کہہ سکوں۔ مزید یہ کہ یہ پرانی باتیں ہیں، جو ہو گیا سو ہو گیا، میں اب یہاں متحرک نہیں ہوں، بس آج کل آیا ہوا ہوں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 05:44, 16 جنوری 2014 (م ع و)
- جی! آپ سو گئے یا سوچ رہے ہیں ابھی تک؟ میں انتظار کر رہا ہوں، اپنے الزام کو ثابت کریں بصورت دیگر اپنے الفاظ واپس مٹائیں جہاں آپ نے لکھے ہیں۔ بہت کھیل ہو گیا اب زیادہ ناٹک بازیاں نا کریں جناب عالی۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 06:01, 16 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: اس صفحہ تبادلۂ خیال:تثم سکّہ خصوصی طور پر آپ کے نام کا قطعہ ہے اگر آپ کو ثبوت سمجھ میں آ جائے تو۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 12:51, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: -
No particular person enjoys a monopoly and moreover cannot set standards according to his own belief at the hands of people disliking that particular ways of his
- اس اجارہ داری کے بارے میں کیا خیال ہے؟ شعیب بھائی کے کہنے پر ہی مارچ 2013 میں روبہ چلایا اور طاہر صاحب کو روبہ کے پیغامات پسند نہیں آئے تو محض اپنے صفحہ صارف پر پیغامات روکنے کی بجائے روبہ پر ہی پابندی لگا دی. اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ اردو ویکیپیڈیا میں ان نے بہترین مضامین تحریر کئے مگر انتظامی لحاظ سے اس سے بالکل محالف. یہ روبہ پر پابندی نصب کرنا ہی تھی کہ مجھے ویکیپیڈیا سے لگ بھگ دس ماہ تک سبکدوشی اختیار کرنی پڑی. اور اس رائے شماری میں بھی وہ سب سے متحرک نظر آ رہے ہیں... -- - شہزادہ محمّد سمیع اللہ - بات چیت 19:51, 18 جنوری 2014 (م ع و)
جنات اور جناتی اردو
اردو ویکیپیڈیا پر لگ بھگ دس سالوں سے سمرقندی صاحب اور اردو ٹیکسٹ صاحب نے ڈنڈے کے زور پر ایک ایسی جناتی اردو نافذ کرنے کا قانون اپنا رکھا ہے جو اچھے خاصے پڑھے لکھے افراد کی بھی سمجھ میں نہیں آتی۔ یہ حضرات عام فہم انگریزی الفاظ (جیسے بس، ٹیکسی، کار، فون) استعمال کرنے پر بھی انگریزوں کے غلام ہونے کا طعنہ دیتے ہیں اور اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے ایسے الفاظ کو اپنے بنائے ہوئے جناتی الفاظ سے بدل دیتے ہیں جس سے لکھنے والے بددل ہو جاتے ہیں اور اردو ویکیپیڈیا ترقی نہیں کر پا رہا۔
ان جناتی الفاظ کی کچھ مثالیں یہ ہیں:
اگر آپ ان الفاظ کا مطلب جاننا چاہتے ہیں تو یہاں دیکھیئے۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 20:54, 18 جنوری 2014 (م ع و)
For the Guidance of related steward
There seems many factors involved here in this page of voting but to think the solution is of removing an administrator (Contributions HERE) from his/her rights is not a realistic and achievable project, until all the required procedures and other ways of dispute resolution are tried and failed. Let’s see what the situation here is.
About Administrator
Administrator Urdutext is active since April 2006 on Urdu Wikipedia. His major contribution is in the field of scientific and especially mathematical articles of Urdu Wikipedia. He did not speak lengthy and always tried to help others, often by referring them to some detailed guide pages of Wikipedia (to English if the page is not available on Urdu Wikipedia). Anyone who knows the Urdu language can at once realize the worth of his contributions by looking at history pages of his activities on Urdu Wikipedia.
Objections raised for removal of rights
- Referring users to the guideline pages of English or Urdu Wikipedia. Objectors called it harassment!
- Personal attack on the users but they cannot present a single evidence to support it
- Using literal language which is difficult for a person who is used to read common newspaper language only – This is because of diglossia developed in Urdu language
- To write the scientific terms in the language of Wikipedia that is Urdu and not the popular English names. He thinks that to write in English we can use English Wikipedia not the Urdu Wikipedia
Who are objectors?
In short there are 13 objectors so far
- Among them only one is administrator (User page) who is active on Urdu Wikipedia since just 29 May 2012
Other are as follows
- Shahab – active since 28 Dec 2007 - (User page)
- Ameen Akbar – active since 15 Aug 2013 - (User page)
- Adnanrail – active since 28 Nov 2012 - (User page)
- Irfaf Arshad – active 31 Dec 2012 - (User page)
- Uthman Khaleel – 29 Mar 2013 - (User page)
- Yadish – 13 Jan 2014 - (User talk page)
- Afzal.Multani – 29 Dec 2013 - (User talk page)
- Mushtaq Ahmed - Active since 29 Dec 2013 (User page)
- Jogibaba - Active since 19 Jul 2010 (User page)
- Hindustanilanguage - Active since (User page)
- Taha Tahir - Active since 27 Dec 2012 (User page)
- Latif Malk - Active since 10 Dec 2013 (User page)
There seems a trend in acceleration here for poping up new users, most of them were either dormant on Urdu Wikipedia or working on English Wikipedia or Fresh new as can be seen by their history and contribution pages.
Dual personalities
- Please also note that there is a very strong posibility of one or many of the users on Urdu wikipedia have more then on accounts, such as this persone admits himself above on this very same page that he has more than one accounts الصارم
- Thankfully another example of such pseudoname existance is given by the administrator Tahir, there is an account that users think is a pseudoname account صارف:کباڑی. The matter is not to discuss either its OK or not to have a pseudoname or a dual account but the matter is to just show that there is a possibility of a dual vote by a sinigle person here
- How can one decide with Users of such a short activity on wikipedia as compare to the administator they are talking about to remove the rights?
Who are against of such a removal?
There are six so far and among them THREE are administrators and on is long time user as follows
- Sajid Amjad Sajid (Administrator) - active since 25 Jan 2010 - (User page)
- Zishan Amjad - active since 13 Jul 2012 - (User page)
- Samarqandi - active since 20 Oct 2005 - (User page)
- S.M.Samee - Active since 15 Oct 2012 (User page)
- Khawar (Administrator) - Active since 19 Aprl 2004 (User page)
- Rachitrali - Active since 10 Mar 2010 (User page)
Diaglossia problem
- Do such problems and objections are sufficient for the removal of a long serving administrator?
We once reached to the language community and steward on Wikimedia and we were told that such language and terminology problems should be solved at local level as described on the guidance page in English. If required I can provide the page link of that talk with wikimedia stewards.
- There are Administrators who did not give their opinion here!
- Two administrators are against of this removal of rights voting and only one is positive (please see above)
- Who knows how many pseudoname accounts one makes and give a positive for removal voting?
It is logical to follow the Wikipedia:Dispute resolution to solve such problems instead of going to stage such right removal voting.
Get help of a translator please
If you are the steward who is responsible of this page, please get the help of a translator! Until and unless you do not understand the Urdu language written on this page I really do not believe you are in a good position for making a decision here, It can be any thing but justice. The nature of the objections for right removal is such that amaze me and not only me but whoever can understand the Urdu language and know the Wikipedia environment should found them ridiculous. If you need to know the reasons for such voting please find someone who knows Urdu language and translate it for you. Thank You. Samarqandi --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 12:16, 14 جنوری 2014 (م ع و)
== Proofs of Objections for steward Paragraph deleted by AMEEN AKBAR امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:45, 17 جنوری 2014 (م ع و)
Dispute resolution
The matter of Tusam Sikka can be discussed and solved at Urdu Wikipedia according to Wikipedia:Dispute resolution. I do not try to solve it here, but just for the explanation of the scientific terms, it is obvious that any language has its own words for a scientific term, every one knows that Rupee is called Rupiyah in Urdu So, what is new here? when we talk in English or to a non-Urdu speaker we say Rupee. This is not only the case with Urdu, any language is same, natives have a word of their own language in mind but when speak to a non-native speaker of that language they use the words in English or some other understandable (if there is any) term. We have high body temperature and we say bukhaar but when we speak with a non-native we dont say bukhaar, we say fever. We should solve the problem of Tusam sikka on its talk page, not here
--سمرقندی (تبادلۂ خیال) 04:29, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- جب میں نے دو چار بار capacitor لکھا تھا تو سمرقندی صاحب نے فرمایا تھا کہ "انگریزی نام کو عام طور پر محض ایک بار درج کر دینا لازم آتا ہے بار بار اس کی تکرار سے مضمون جی حضور جی حضور کرنے والا غلام لگنے لگتا ہے۔ "
اب یہاں پورا کھاتہ انگریزی میں کھول کر آپ کس کی جی حضوری کر رہے ہیں؟
Shahab (تبادلۂ خیال) 12:58, 14 جنوری 2014 (م ع و)
- صارف:الصارم کے صفحہ پر صارف:محمد شعیب لکھا ہوا ہے اور وہ اس کا برملا اظہار بھی کرتا ہے۔ یہ صارف:کباڑی کس کی جرابی کٹھ پتلی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 14:26, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: جناب سمرقندی صاحب! عاجز کو اس طرح کی حرکت کی توقع آپ سے قطعا نہیں تھی جو آپ نے اوپر انگریزی میں اپنا تبصرہ دے کر کی ہے۔ آپ نے ثبوت مانگے آپ کو مہیا کیے گئے، لیکن آپ کو ماننا نہ ہو تو نہ مانیں۔
- آپ نے اوپر کہا ہے کہ میں نے اردو ٹیکسٹ صاحب کے ذاتی حملہ کا کوئی ثبوت نہیں دیا، ملاحظہ فرمائیں: تبادلۂ خیال:تثم پر یہ تبصرہ:
” | جن اصحاب نے سائنس پر سرے سے کچھ لکھا ہی نہ ہو، یا سائنس کی الف بے سےبھی واقف نہ ہوں، اور صرف لمبی لمبی بحث کرنے کے شوقین ہوں، ان کو کیا جواب دیا جائے؟ | “ |
واقعہ یہ ہے کہ اگر کوئی جانبداری سے اوپر اٹھ کر ان کے تبصرے پڑھے تو جابجا اسے اس طرح کے حملوں کا ثبوت مل جائے گا۔
- آپ نے کہا ہے کہ یہاں لکھی جانے والی اردو ان افراد کے لیے مشکل ہے جو "used to read common newspaper language only"، آپ کیا سمجھتے ہیں، ہمارا مطالعہ محض عام اخبارات تک محدود ہے؟ کیا یہ ذاتی حملہ نہیں ہے؟ آپ کو کیا پتہ عاجز کے زیرمطالعہ کن کن زبانوں میں اور کس طرح کی کتب رہتی ہیں؟ اگر مثالیں دوں تو شاید آپ بھی دنگ رہ جائیں۔ آپ سے زیادہ مشکل ترین اردو میں یہاں اردو لکھ سکتا ہوں، لیکن میں اس ویکیپیڈیا کو اردو برادری کی امانت سمجھتا ہوں نہ کہ اپنی صلاحیتوں کے بے جا استعمال کی جگہ! آپ اس دائرۃ المعارف کو کیا سمجھتے ہیں؟ برٹانکا اور جیوش جیسی کوئی موسوعہ؟ جس میں مایہ ناز اہل علم محققین داد تحقیق دیتے ہیں اور علم وفن کے جواہرپارے بکھیرتے ہیں۔ تو جناب کی خدمت میں ادبا عرض ہے کہ یہ اس طرح کی موسوعہ نہیں ہے، اگر آپ کا تعلق علمی تحقیق کے شعبہ سے ہے تو بلاتکلف ان موسوعات کا رخ کریں جو اسی کام لیے تیار کیے جاتے ہیں، میرا بھی تعلق اسی شعبہ سے ہے لیکن میں نے اردو ویکیپیڈیا کو اس کی عوامی حیثیت سے کبھی اوپر نہیں اٹھایا۔ ویکیپیڈیا کس لیے ترتیب دی جارہی ہے اور اس کے پیچھے درپردہ عزائم کیا ہیں، یہ تو الگ موضوع ہے۔ بس اس ضمن میں آپ سے گذارش کروں گا کہ آپ نے اپنے علمی نوادرات اور تحقیقات کے لیے درست میدان منتخب نہیں کیا۔ آپ اپنے رویہ سے یہاں ہم جیسی بھولی بھالی "عوام" کو (جس کے نزدیک اہل علم وتحقیق کی کوئی قدر نہیں) ایک زبردست مشکل سے دوچار کررہے ہیں۔ ہم یہاں محض معلومات لینے کے لیے آتے ہیں نہ کہ علمی تحقیقی شاہکار کے گرانبار ذخیرہ سے استفادہ کرنے، اس کی ضرورت پڑے گی تو ہم بریٹانکا، جیوش، چیمبرز وغیرہ کی جانب رجوع کرلیں گے۔ ویسے بھی ویکیپیڈیاؤں کی ہمہ دم تغیرپذیر معلومات مستند اہم علم وتحقیق کے حلقوں میں کوئی درجہ استناد نہیں رکھتی۔
- نیز آپ نے میرے دوہرا کھاتہ رکھنے پر اعتراض کیا ہے، کیا آپ بتاسکتے ہیں کہ اردو ویکیپیڈیا کے اصول میں یہ کہیں درج ہے کہ ایک صارف د و کھاتہ نہیں رکھ سکتا؟ دو کھاتوں کا رکھنا اور ان کا غلط استعمال کرنا یہ دو علیحدہ چیزیں ہیں۔ میں یہ کھاتہ اس وقت استعمال کرتا ہوں جب مشترک کمپیوٹر سے داخل نوشتہ ہونا پڑتا ہے، محض تحفظ کے خاطر اپنا انتظامی کھاتہ استعمال نہیں کرتا، اور اس کی اجازت خود ویکی اصول میں موجود ہے۔ اور اگر میری نیت میں کچھ فساد ہوتا تو میں یوں علی الاعلان صارف صفحہ پر اپنا نام نہیں لکھتا، بلکہ صارف:کباڑی کی طرح پراسرار بنے رہتا۔اور میں نے تو اس رائے شماری میں اس کھاتہ کو کہیں استعمال بھی نہیں کیا ہوں، آپ نے اس کا تذکرہ کیوں کیا؟ کیایہاں دوسروں نے بھی اپنی دوہری شخصیتوں کو استعمال کیا ہے؟ جن نئے کھاتوں سے آراء آرہی ہیں، ان کو شمار ہی نہیں کیا جائے گا۔
- جن صارفین نے یہاں تائیدی رائے د ی ہے، ان میں سے بیشتر یہاں آپ سے زیادہ متحرک ہیں۔ اور جن افراد نے تنقیدی آراء سے نوازا ہے ان میں سے دویکسر غیر متحرک ہیں، اور تیسرے آپ ہیں۔ اور آپ خود جانتے ہیں کہ آپ کتنے متحرک ہیں۔
آخر میں گذارش کروں گا کہ اعتراض برائے اعتراض کرنا چھوڑیں، کچھ تعمیری کام کرلیں، جو افراد یہاں تعمیری کام کررہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں للہ ان کے راستوں میں رکاوٹیں پیدا کرکے (لسانی یا انتظامی) ان کو بددل نہ کریں۔ یہ رائے شماری تعمیری کام میں ترقی کے لیے ہی کی جارہی ہے، جو متحرک ہیں، انہیں معلوم ہے یہاں کیا مسائل ہیں۔آپ کو نہیں جو مہینہ میں چند بار آتے ہیں اور بس! —خادم— 16:43, 14 جنوری 2014 (م ع و)
Shahab (تبادلۂ خیال) 17:52, 17 جنوری 2014 (م ع و)
بعد سلام معذرت
شعیب بھائی، بعد سلام معذرت پیش کرنے حاضر ہوا ہوں۔ بخدا میرا مقصد آپ پر شکوہ کرنا ہرگز نہیں تھا۔ اس گفتگو میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ میری بات کا مفہوم سیاق و سباق کے بغیر لے لیا گیا (میں یہاں پھر وضاحت لکھتا چلوں کہ سیاق و سباق کی یہ بات میں آپ کے بارے میں نہیں کہہ رہا)۔ بہرحال، آپ کو میرے الفاظ سے دکھ ہوا اس پر میں دل سے معذرت خواہ ہوں۔ آپ کے بارے میں بہت اچھی طرح سے آگاہ ہوں اور اگر اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہوں تو سچ بات یہ ہے کہ جب سے آپ آئے تھے میں بہت مطمعن تھا کہ آپ ہر حالیہ تبدیلی پر نظر رکھتے ہیں اور ماشا اللہ اس قابل بھی ہیں کہ اس دائرۃ المعارف کے معیار کو برقرار رکھ سکیں۔ میرے نا آنے پر چند ساتھی یہ سمجھتے ہیں کہ میں صرف اسی وقت آتا ہوں کہ جب اردو ٹیکسٹ بھائی کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے۔ آپ سے میری کبھی ملاقات نہیں ہوئی ایک دو بار برقی خط پر رابطہ ہوا ہے صرف اور اسی طرح میری کبھی اردو ٹیکسٹ بھائی سے بھی ملاقات نہیں ہوئی؛ لیکن میں چند حالیہ باتوں کی وجہ سے آپ کا یا کسی اور شخص کا وہ کردار فراموش نہیں کرسکتا جو کہ اس نے دائرۃ المعارف کی ترقی میں ادا کیا ہے، یہ میری بات کے گواہ آپ کے اور اردو ٹیکسٹ بھائی کے اور دیگر اہم ساتھیوں کے تاریخچہ جات ہیں۔
میرے نا آنے کی وجہ ایک تو مصروفیات دوسرے صحت اور تیسرے آسان اردو والوں کے اعتراضات ہیں۔ مصروفیات اور صحت کو نظر انداز کر کے میں اس وقت تک لکھتا رہا جب تک یہ الزامات شدید نہیں ہوگئے کے میں دوسرے لکھنے والوں کا راستہ روکے ہوئے ہوں! اس اعتراض کے شدید ہونے کے بعد میں نے کم و پیش مکمل خاموشی اختیار کر لی اور نا صرف یہ کے نئے مضامین اور الفاظ میں اضافہ چھوڑ دیا بلکہ نئے لکھنے والے صارفین کے مضامین میں اپنی جانب سے ترامیم کرنا بھی ترک کردیا۔ لیکن جب کسی ایسے ساتھی کے بارے میں دشواری پیدا کی جائے گی جو کہ خلوص سے عرصۂ دراز سے متحرک ہے تو میں مجبور ہو جاتا ہوں کے اپنا موقف اس ساتھی کے بارے میں بیان کروں۔ آپ کو یقین آئے یا نا آئے اگر یہ صورتحال آج آپ کے ساتھ بھی پیش آتی تو میں اسی طرح سامنے آتا جیسے اردو ٹیکسٹ بھائی کے لیے آیا ہوں۔ اردو ٹیکسٹ بھائی نے بھی کئی مواقع پر میری مشکلات میں ساتھ دیا ہے اور انہوں نے بھی کسی ذاتی ملاقات کی وجہ سے نہیں بلکہ صرف اس وجہ سے ساتھ دیا کہ ان کے خیال میں ناچیز دائرۃ المعارف کی ترقی میں کردار ادا کرسکتا تھا۔ اس بات کو آپ یوں سمجھ لیں کہ میں بھی یہ سمجھتا ہوں کہ شعیب بھائی کا اور اردوٹیکسٹ بھائی جیسے اشخاص کا دائرۃ المعارف پر منتظمین میں ہونا اس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
آپ کے نام کا ذکر میں نے محض دہرے کھاتوں کی موجودگی کی ممکنہ حیثیت کو ظاہر کرنے کے لیے کیا تھا اور میں نے کباڑی کا اضافہ بھی کر دیا ہے، میرا مقصد آپ پر اعتراض ہرگز ہرگز نہیں تھا۔ آپ نے دائرۃ المعارف کے لیے جو کیا ہے اس سے میں خوب باخبر ہوں۔ اخباری اردو والی بات بھی میں نے آپ کے بارے میں ہرگز نہیں کی لیکن یہ حقیقت ہے اور آپ بھی جانتے ہیں کہ یہاں ایسے صارفین بھی موجود ہیں جو سائنس کی گہرائیوں سے ناواقف اور اخباری اردو کے سوا کچھ نہیں جانتے؛ یہ کوئی عیب نہیں کے اس کا ذکر نا کیا جائے بلکہ ایک حقیقت ہے جس کو کہنا پڑتا ہے۔ آپ کی علمی وسعت کا اندازہ مجھے ابتداء سے ہی تھا، میں نے ایک عام حقیقت کا تذکرہ کیا ہے، آپ کے بارے میں ہرگز ہرگز ایسا نہیں کہہ سکتا؛ لیکن اس کے باوجود ایک بار پھر معذرت چاہتا ہوں۔ ایک بات سائنس کی اصطلاحات کے بارے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ مشکل الفاظ یا آسان الفاظ کی بحث نہیں ہے بلکہ سائنسی اصطلاح کی اردو اگر لکھی جاسکتی ہو تو کیوں نا لکھی جائے؟ کوئی ایک جگہ تو ایسی ہو جہاں اس اردو کو محفوظ کر دیا جائے جو ناپید ہونے کے قریب تر ہے۔ اور پھر یہ کہ ایک مضمون پر دو صفحات بنانے یا اسی مضمون میں آسان اردو میں ایک یا ایک سے زیادہ قطعات (جتنے بھی درکار ہوں) بنانے کا راستہ بھی موجود ہے جس کو کئی بار میں نے بیان بھی کیا۔ بہرحال بات طویل ہوگئی محض معذرت پیش کرنے آیا تھا، آپ کے بارے میں کسی اعتراض کا میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن اس کے باوجود بھی اگر سیاق و سباق سے الگ ہو کر اگر میری کسی بات سے آپ کو دکھ ہوا تو خادم سچے دل سے معذرت خواہ ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 03:44, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- وعلیکم السلام سمرقندی بھائی! العذر عند کرام الناس مقبول لیکن میرا خیال تھا کہ آپ عاجز کی وضاحت کے بعد اپنے انگریزی تبصرہ سے الصارم والی بات حذف کردیں گے، لیکن آپ نے مزید کباڑی کا بھی اضافہ کردیا۔ اس رائے شماری میں آخر اس بات کے ذکر کی کیا تک بنتی ہے؟ اس بات کےذکر کا مقصد مجھے یہ سمجھ میں آتا ہے کہ آپ مضیف کو یہ باور کراناچاہ رہے ہیں کہ اس رائے شماری میں "سازشی عناصر" بھی متحرک ہیں، اور اس کا ثبوت یہ دوہری شخصتیں ہیں، جس میں آپ نے خود نامزدکنندہ یعنی میرا نام پیش کردیا ہے، تاکہ سرے سے رائے شماری پر ہی سوالیہ نشان لگ جائے؟؟ آپ کہہ رہے کہ آپ نے اس کا تذکرہ محض دوہرے کھاتوں کی موجودگی کے امکان کے طور پر کیا ہے، تو کیا اس ویکیپیڈیا پر دوہرے کھاتےکو ئی ممنوعہ شئی ہے؟ آپ مجھ سے زیادہ متقدم اور تجربہ کار ہے اور ویکی اصول وقوانین سے واقف بھی، کیا ویکیپیڈیا کے اصول میں یہ کہیں درج ہے کہ دوہرے کھاتے نہیں بنائے جاسکتے اور یہ ایک غلط حرکت ہے؟ عاجز کی فہم ناقص میں آپ کا یہ ناقابل فہم رویہ نہیں آرہا ہے۔
- یہ ایک حقیقت ہے کہ آج کل آپ اکثراسی وقت آتے ہیں جب اس ویکیپیڈیا پر "متنازع اردو" یا اس کے علم برداران کو کوئی مشکل پیش آتی ہے۔ اس لیے صارفین کے جانب سےیہ سمجھا جانا چنداں مستبعد نہیں ہے۔
- آپ نے شکایت کی ہے کہ اس طرح کی گفتگو میں آپ کی بات کو سیاق وسباق سے علیحدہ کرکے سمجھا گیا ہے، آپ خود سوچیں، اس ویکیپیڈیا پر یہ بحث کافی پرانی ہے اور کوئی حل اس کا اب تک نہیں نکل پایا، تو آپ یا اس متنازع اردو کے حامی صارفین کیوں اس رویہ کو ترک نہیں کردیتے۔ اس بحث میں کون حق بجانب ہے، میں اس بات سے صرف نظر کرتے ہوئے محض اتنا کہوں گا کہ یہ "عوامی" دائرۃ المعارف ہے یہاں مواد اور زبان سب پر "عوامی" (یا اخباری) زبان کی "چھاپ" رہے گی۔ سالہاسال گذرگئے اس مسئلہ پر، لیکن کیا اب تک یہ بات نہیں سمجھی گئی کہ ایسی اردو بنانے یا اردو دنیا میں ایک انقلابی کردار ادا کرنے کے لیے آپ نے غلط میدان یا مقام منتخب کیا؟ آپ یہ کہنے میں حق بجانب ہے کہ کوئی ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں خالص اور انگریزی استعمار ولسانی عالمگیریت کے غلامانہ اثرات سے پاک، جاں بلب اور دم توڑتی اردو موجود ومحفوظ ہو، لیکن یہ آپ کی اور میری شخصی رائے تو ہوسکتی ہے، پوری اردو برادری کی نہیں، اس لیے اس شخصی رائے کے اظہار کے لیے ایسے میدان کو منتخب کیا جانا چاہیے جو شخصی ہو نہ کہ مشترک! ویکیپیڈیا شخصی نہیں عوامی ومشترک میدان ہے، اس لیے یہاں شخصی آراء کی اہمیت نہیں ہوتی، خواہ وہ کتنی ہی درست، انقلابی بلکہ "وحی ربانی" سے مستفاد کیوں نہ ہو۔ یہاں "جمہور کی حاکمیت" ہے، اور یہی "جمہور" کی متفقہ آراء کی شنوائی بھی!
- مجھے حد درجہ افسوس ہے کہ جس اردو کے گیسو کو آپ نے اپنی انتہائی صلاحیتوں اور عمرعزیز کے بہترین لمحات صرف کرکےسنوارا تھا ، وہ پورے دور میں خود اہل زبان کے نزدیک ناقابل قبول اور متنازع بنی رہی ، اور اب اس پر "حاکمیت جمہور" کا کوڑا لٹک رہا ہے، اس ویکیپیڈیا پر اکثریت کے فیصلہ سے کسی بھی وقت اس گیسوئے اردو کو جو اب تک "منت پذیر شانہ" ہے، کاٹ کر پھینکا جاسکتا ہے۔ اس سے بہتر یہ ہوتاکہ آپ اس اردو کا تصور اپنی تصنیفات کے ذریعہ پیش کرتے تو تاریخ میں اس "تحریک تطہیر اردو" کے نقوش ہمیشہ کے لیے ثبت ہوجاتے اور آئندہ نسل کے لیے نقوش راہ کا کام دیتے۔
- آپ نے کہا ہے کہ پرخلوص ساتھیوں کی حمایت کررہے ہیں، لیکن حمایت کے لیے محض خلوص اور قدر کی شرط نہیں ہوتی، "حق" کی شرط ہوتی ہے، آپ غیرحق کی حمایت کے مرتکب ہورہے ہیں، جن صاحب کی آپ حمایت کررہے ہیں، وہ اپنے درشت رویہ کی وجہ سے صارفین کی ایک بڑی تعداد کے نزدیک ناقابل برداشت ہوچکے ہیں، امید ہے آپ ان کے تبصروں کو محض "دوستانہ" نظر سے نہیں، بلکہ "حقیقت پسندانہ" نگاہوں سے دیکھیں گے۔
- آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے بعض صارفین کو سائنس کی گہرائیوں سے نابلد اور اخباری اردو کا حامی قرار دے کر ایک حقیقت کا اظہار کیا ہے، لیکن اس حساس رائے شماری میں بات"اظہار حقیقت" کی نہیں ہے، بسااوقات حقیقت کا اظہار بھی طعنہ زنی اور ذاتی حملہ کے ضمن میں آجاتا ہے، اور یہاں ہندوستان میں "مان ہانی" کا دعوی بھی کردیا جاتا ہے۔
- مجھے امید واثق ہے کہ آپ میری مذکورہ بالا گذراشات کوسنجیدگی سے لیں گے اور ان گذارشات سے آپ کے ذہن میں موجود جن اعتراضات کا حواب مل گیا ہو، اپنے انگریزی تبصرے سے ان سطور کو حذف فرمادیں گے، نیزاس ویکیپیڈیا کو ایک "بحرانی عہد" سے نکلنے میں ہم سب کی بلاشرط معاونت فرمائیں گے۔ مخلص ومشکور —خادم— 15:26, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- شعیب بھائی آپ نے ثابت کر دیا کہ آپ مستقبلیات پر عبور رکھتے ہیں اور ایسے اشخاص یہاں کم کم ہی ہیں؛ جو خدشات آپ نے بیان فرمائے ہیں وہ آپ کی فہم و فراست کا اظہار کر رہے ہیں اور میں نے ایک ایک لفظ خود کو آپ کی جگہ رکھ کر پڑھا ہے۔ یہ تمام خدشات جو آپ نے بیان فرمائے ہیں، (اور ان سے بھی زیادہ بڑے خدشات جو پیش آسکتے ہیں اردو ویکیپیڈیا کے موجودہ معیار کو -- آپ کو ان کا بھی اندازہ لازمی ہوگا اور میرے خیال میں آپ نے فی الحال ان کے تذکرے سے اجتناب فرمایا ہے) اس وقت میرے ذہن میں تھے جب یہ تمام کام شروع کیا گیا تھا، گویا یہ کے مجھے افسوس نہیں ہے کسی بات کا، ایک عنوان لکھنا تھا لکھ دیا اب آگے آگے والے جو مرضی کریں مٹائیں یا رکھیں۔ ہم تو صرف عنواں تھے
- آپ کو جیسا مناسب لگے آپ ویسا ہی اس دائرۃ المعارف کو چلايئے، میری دعا آپ کی کامیابی کے لیے ہے۔ مجھے یہ بات ثابت کرنے کی ضرورت نہیں کہ میں تو ویسے ہی الگ ہو چکا ہوں، جن جن اصحاب نے تائید میں رائے دی ہے ان میں سے کوئی ایک بھی یہ کہہ سکتا ہے میں نے یا جن کے لیے وہ مخالف رائے دے رہے ہیں انہوں نے کسی کے لیے راستہ روکا (خدارا اب تثم سکہ کا حوالہ نا دیجے گا، معاملہ وہیں حل کیا جاسکتا تھا) نام لینے کی ضرورت نہیں ایک بہت پرانے شخص یہاں مسلسل ناگوار تبصرے پیش کر رہے ہیں اور اپنے دل سے یہ نہیں پوچھتے کہ وہ تو جو لکھنا چاہتے ہیں وہی لکھ رہے ہیں، کبھی ان صاحب کو کسی نے نہیں روکا، ان کے مضامین میں ترامیم کرنا بھی موقوف کر دیا گیا لیکن اس کے باوجود سب سے زیادہ وہی صاحب اچھل رہے ہیں۔
- یہ رائے شماری غلط ہے اور اس کے لیے اختیار کیئے جانے والے تمام الزامات اس شخص کے اچھے کاموں کے انبار میں سے ٹٹول ٹٹول کر نکالے گئے ہیں۔ باقی رہی بات خالص یا ملاوٹی زبان کی تو سب لکھ ہی تو رہے ہیں، آپ دیکھیے کس کو کسی نے پریشان کیا؟ اب آپ ہی بتایئے کہ اب اعتراض کیسا اور اب اور کیا کیا جائے؟ میں ایک بار یہ بھی عرض کر دوں کے میں نہیں سمجھتا کہ اردو ٹیکسٹ بھائی کے نا ہونے کی وجہ سے ویکیپیڈیا کی ترقی تیز ہو جائے گی یا معیار بڑھ جائے گا۔ انگریزی ویکیپیڈیا کے سائنسی مضامین جدید ترین research papers سے مواد اخذ کرتے ہیں، ظاہر ہے کہ بعض مضامین میں غلط یا پرانی معلومات بھی درج ہوتی ہیں لیکن اکثریت اس معیار کی ہے کہ ایک جامعہ کا معلم بھی پڑھ کر وقت کا زیاں نا سمجھے۔ خیر آپ سے مجھے امید ہے کہ آپ دائرۃ المعارف کے معیار کو گرنے نہیں دیں گے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 04:06, 16 جنوری 2014 (م ع و)
- سمرقندی بھائی، آپ کی اعلی ظرفی اور حسن ظن کا انتہائی شکریہ لیکن یہاں بات معیار کی نہیں زبان کی ہے؛ وہ معیار جو انگریزی ویکی کا ہے (لسانی،علمی،تعلیمی، فنی،تحقیقی، ہدایتی،توسیعی اور انتظامی) اس تک پہونچنے میں اس ویکیپیڈیا کو کافی عرصہ درکار ہے، اس معیار کے حصول کے لیے جاری مخلصانہ کوششیں- خدا کرے -بارآور ہوجائیں۔ میری ناقص رائے میں اس معیار تک پہونچنے اور اس کو برقرار رکھنے کے لیے فی الحال "رائج اردو" کا ہی سہارا لیا جانا چاہیے، کیونکہ تطہیر اردو کی تحریک "انقلابی" نہیں، "ارتقائی"ہوگی؛ چنانچہ اس تحریک کے ارتقایافتہ مرحلہ تک پہونچنے کے لیے ایک مدت مدید درکار ہے جو فی الحال اس ویکی کو میسر نہیں ہے، جو کرنا ہوفوراً سے پیشتر کرنا ہوگا۔ اس وقت ہر لمحہ فیصلہ کن ہے، اس میدان میں second fiddle بن جانے پر راضی ہوجانا خودکشی کے مترادف ہے، سست گامی (خواہ اس کا سبب لسانی ہو یا انتظامی)ناقابل معافی جرم ہے۔
- آپ کہہ رہے ہیں، یہ انقلابی قدم اٹھانے سے قبل خدشات اور اندیشے پیش نظر تھے، اور یہ کہ آپ کوکوئی افسوس بھی نہیں ہے کیونکہ آپ محض عنوان تھے۔ یہ آپ کی کسرنفسی ہے، ایک ایسے وقت میں جب امت مسلمہ کی تعلیم گاہیں اور علمی اکادمیاں بے علم، بے ہنر، ناکارہ، بے مقصد، بے عزم، ژولیدہ فکر، ذہنی غلام، دریوزہ گر، حاشیہ بردار اور اُلُش نصیب طفیلیوں کا habitat اور safe heaven بن گئی ہیں، ان کی طبائع moron اور parasitic ہوگئی ہیں، اور علمی میدان میں amplitude، profoundness اور ramification کا تصور محال تر ہوتا جارہا ہے، لسانی اور لسانیاتی علوم کلیۃً terra incognita قرار پاچکے ہیں؛ آپ جیسا انقلابی عزم، فکر رسا اور صاحب علم شخص کا وجود کتنا ضروری ہے، اور آپ کی تحقیقات وتخلیقات آپ کے لیے نہیں، امت کے مستقبل کے لیے کس درجہ ناگزیر ہیں، اس کا اندازہ عاجز کو ہے۔ آپ کو اپنی صلاحیتوں کے ضائع ہوجانے کا افسوس نہ ہو لیکن امت(بلا اختلاف مسلک ومشرب) سے محبت و دردر کھنے والے شخص کو ضرور ہوگا۔ آپ کو جو صلاحیت اور ذہانت ملی ہے وہ عطیہ خداوندی ہے اور اس کا یوں ضیاع کیا بارگاہ خداوندی میں سبب مواخذہ نہیں ہوگا؟ آئندہ جب بھی اس دائرۃ المعارف سے آپ کی کاوشوں کو حذف کی جائے گا (خواہ یہ حذف شدگی میری ہی جانب سے عمل میں آئے) مجھے شدید تکلیف ہوگی۔
- یہاں مسئلہ محض اس دائرۃ المعارف کی ترقی وتنزلی کا نہیں ہے، یہ ویکیپیڈیا اس "خیرامت" کی intense intellectual/ontological backwardness کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس دائرۃ المعارف کی ترقی محض لسانی مسئلہ سے مربوط نہیں ہے بلکہ اس کے کچھ دوسرے تاریخی عوامل ہیں جن سے آپ بھی بخوبی واقف ہونگے۔
- رائے شماری غلط ہورہی ہے یا درست اس کی بات ہی نہیں ہے، بات اس حق کی ہے جو یہاں جمہور صارفین کو حاصل ہے۔ ان کو انتظامیہ میں سے کسی سے متفقہ طور پر شکایت پیدا ہوجائے تو ان کو یہ حق حاصل ہے کہ اس مسئلہ کو پوری اردو ویکی برادری کے سامنے اٹھائیں اور مسئلہ کا تصفیہ کریں۔ اور انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ اس معاملہ میں صارفین کے ساتھ درشت رویہ اختیار کرنے کے بجائے مصالحانہ اور معاونت کا رویہ اختیار کرے؛ پھر اکثریت کے رائے سے جو فیصلہ ہو۔ —خادم— 12:33, 16 جنوری 2014 (م ع و)
پسِ مردن بنائے جائیں گے ساغر مری گِل کے
ارے نہیں شعیب بھائی، آپ کو خادم کی کاوشیں حذف ہوتے دیکھنے کی تکلیف ہرگز ہرگز نہیں ہونے دے گا یہ خاکسار۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے خادم کے بارے میں اس قدر عنایت سے سوچا اور اس قدر تکلیف کا بیان تحریر فرمایا، ایک بار پھر شکریہ۔ آپ فکر نا کیجیے آپ کو جب تک یہ ناچیز اس دنیا میں سانس لے رہا ہے ایسی تکلیف نہیں اٹھانے دے گا۔ آپ ہرگز غم نا کریں شعیب بھائی، اتنا دم نہیں کسی میں۔ اگر ہے کسی میں تو میرا کھلا چیلینج ہے! آئے سامنے اور حذف کر کے دکھائے میری کوئی تحریر --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:59, 17 جنوری 2014 (م ع و)
- میں نے اوپر صاف لکھا ہے سمرقندی بھائی، ہوسکتا ہے یہ حذف شدگی میری ہی جانب سے عمل میں آئے، اس لیے آپ کے چیلنج کے جواب میں میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ دم میرے اندر ہے
;
اور میں ان تمام صارفین کی حمایت اور مدد کروں گا بطور منتظم اور مامور اداری، کہ وہ (اگر یہ پالیسی بنتی ہے رائے شماری سے کہ رائج اردو استعمال کی جائے) بھی آپ کی خودساختہ اصطلاحات کو جہاں پائیں حرف غلط کی طرح مٹادیں۔ ہاں یہ الگ بات ہے کہ اس کا غم مجھے ضرور ہوگا۔ —خادم— 15:31, 17 جنوری 2014 (م ع و)- سمرقندی بھائی برائے مہربانی غرور کا جملہ نہ بولیں۔ غرور اللہ کو بھی پسند نہیں ہے۔ حذف کرنے کے لیے دم نہیں صرف ایک شمارندہ چاہیے، صرف حزف کرنے پر کھاتہ بند ہو جانے سے نہ تو دنیا ختم ہوتی ہے اور نہ ہی نیا کھاتا بنانے سے روکا جا سکتاہے۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 21:32, 17 جنوری 2014 (م ع و)
- میں نے تو کھلا چیلینج دیا ہے، کسی ، کے لفظ میں آپ بھی شامل ہیں شعیب بھائی۔ اور میرے پیارے ذیشان بھائی، غرور خاکسار کرنے کے قابل نہیں؛ اللہ کو حاظر ناظر جان کر اور اللہ ہی کے دیے ہوئے اعتماد کے بل پر میں ایک بار پھر کھلا چیلینج دے رہا ہوں کہ کوئی حذف کر کے دکھائے تو، کسی میں دم ہے تو میں بھی دیکھ لیتا ہوں انشااللہ۔ اور یہ کہ یہ ENCYCLOPEDIA ہے جو بات حق اور سچ ہے وہ رائے شماری سے بھی نہیں نکالی جاسکتی، اور ذیشان بھائی میں یہ بھی واضح کر دوں کے میں کوئی اوچھی حرکت نہیں کروں گا، آپ کا یا کسی کا بھی کھاتہ بند نہیں ہو گا انشااللہ، خاکسار کو اپنے اللہ پر بھروسہ ہے جس کی بنا پر یہ کھلا چیلینج دے رہا ہے، ہے کسی میں دم تو قبول کرے، میں بھی ہوں آپ کے پاس شمارندہ بھی ہے اور میرے مضامین بھی ہیں۔ ذرا میں بھی تو دیکھوں کون کتنا بڑا تیس مار خان ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 01:58, 18 جنوری 2014 (م ع و)
- یہ جان کر خوشی ہوئی کے آپ نے یہ غرور میں نہیں لکھا تھا۔ اگر میں آپ کی جگہ ہوتا تو اس بات کو شاید اس طرح کہتا کہ اگر اللہ نے چاہا تو اس کی نوبت نہیں آئے گی۔ جہاں تک بات حق کی ہے وہ رائے شماری سے بالکل نہیں نکالی جا سکتی، مگر آسان اردو یاں رائج اردو استمعال کرنے سے ہم کسی کا حق نہیں مار رہے۔ اگر اکثریت کی رائے رائج اردو ہو تو اس میں کہیں سے کسی کی حق تلفی نہیں ہو رہی اور کہیں بھی آپ کی یاں اردوٹیکسٹ کی بے عزتی نہیں ہو رہی۔ آپ حضرات کا کام ہر عقلمند شخص کے سامنے ہے۔ اگر کبھی اکثریت نے آسان اردو کا فیصلہ کیا تو آپ کے لکھے ہوئے مضامین حذف نہیں کیے جائیں گے بس اصطلاحات تبدیل کر دی جائیں گی۔ میں نے خود کچھ ریاضی کے مضامیں آسان اردو میں نہیں لکھے اس صورت میں آپ یاں کوئی ور بھی اُن اصطلاحات کو تبدیل کر سکتا ہے۔ میرا خیال ہے شعیب بھائی کا بھی حذف سے مراد اصطلاحات حذف کر کے تبدیل کرنا تھا سرے سے کوئی کارآمد مضمون ہی حذف کرنا نہیں تھا۔ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 02:39, 18 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: میں نے تو سمر قندی صاحب کو اس وقت ہی متحرک دیکھا ہے جب اردو ٹیکسٹ کسی حوالے سے کہیں پھنستا ہے۔ آگے پیچھے یہ بھی سوئے رہتے ہیں، اور مشورے یہ عنایت کرتے ہیں کہ آپ جا کر الگ وکی پیڈیا بنا لیں (تبادلۂ خیال:ویکیپیڈیا حکمت عملی)۔سب متحرک دوستوں کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ اس وکی پیڈیا کو کونسے لوگ اپنے گھر کی لونڈی بنانے کے چکروں میں ہیں۔ سمر قندی صاحب، شعیب بھائی کا تعلق بھارت کے اعلیٰ علمی گھرانے سے ہے جو کئی سو سالوں سے تعلیم اور اردو کی خدمت کر رہا ہے۔ شعیب بھائی خود بھی اردو، انگریزی، ہندی، پنجابی، فرانسیسی، عبرانی اور نہ جانے کتنی زبانیں جانتے ہیں۔ آپ سے بہتر جانتے ہیں کہ اردو کو کون سا لفظ کس زبان سے آیا ہے۔ اس لیے اخباری یا بازاری یا کوئی زبان نہ جاننے کا طعنہ اُن کو تو نہ دیں۔ آپ خود بھی گواہ ہو اور وکی پیڈیا کے صفحات بھی گواہ ہیں کہ میں نے ہر معاملے میں دلیل سے بات کو سلجھانے کی کوشش کی ہے۔ مگر جواب میں آپ لوگوں کی طرف سے کوئی حوصلہ افزاء جواب نہیں آیا۔ کئی جگہوں جیسے تثم سکہ پر تو بالکل جواب نہ آیا۔ میں تو چاہتا ہوں کہ متحرک صارفین کی کمیٹی تبادلہ خیال پر ہی معاملہ ختم کر لے، اس طرح کی رائے شماری آخری حل ہی ہوتی ہیں، اس صورت میں تو لازمی آخری حل ہوتی ہیں جب بات کسی کو برخاست کر نے کی ہو۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:51, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ:شعیب بھائی صارف:Yadish، انگریزی وکی پیڈیا پر 2007سے موجود ہیں، آپ دیکھ سکتے ہیں,، وہاں پر ان کا تھوڑا سا تعارف بھی ہے۔ اردو کے حوالے سے اچھے خاصے صاحب علم ہیں۔ میں ان جیسے اور بہت سے افراد کو بھی اردو وکی پیڈیا پر لاؤں گا، انشاء اللہ، اگر حالات ساز گار ہوئے۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 18:15, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: میرا تنقید کرنے کا یہ مقصد نہیں ہے کہ میں اردو ٹیکسٹ کے اصولوں کی ہمایت کرتاہوں۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ معزولی سے پہلے اُن کو اپنے رویے کو درست کرنے کا موقع دیا جائے۔ اصولی طور پر تو مجھے اُن کے نام پر ہی اعتراض ہے۔ ایک تو یہ کہ اردو حروف کے بجائے رومن حروف ہیں، پھر اردو تحریر کے بجائے اردو ٹیکسٹ ہیں اور سب سے بڑا یہ کہ کم از کم مجھے ان کی اصلیت نہیں معلوم۔ ہو سکتا ہے سمرقندی صاحب یا کوئی اور ہی اس نام سے بھی اایک کھاتا بنا کر بیٹھے ہوں اور ایک دوسرے کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہوں۔ جہاں تک ثبوت کی بات ہے میرا خیال ہے کہ کافی ثبوت یہاں موجود ہیں۔ اور جہاں تک غیر میعاری اردو کی بات ہے، ذرا رجب اللہ بیگ سرور کی کتب آج کل کے کسی آدمی کو سنا دیں جواب مل جائے گا۔ میرے خیال میں یہاں میعاری اردو کے بجائے رائج اردو ہونی چاہیے۔ ذیشان امجد (تبادلۂ خیال) 21:12, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: اردو ٹیکسٹ صاحب جناتی اردو کی حمایت اور آسان اردو کی مخالفت میں دیوان عام پر یہ فرما چکے ہیں کہ
"مختصراً، اردو ویکیپیڈیا پر سائنسی مضامین لکھنے کا مقصد ہی اردو اصطلاحات کا ایک مربوط جسم تیار کرنا ہے جس پر اردو میں سائنسی مضامین لکھنے کی اساس کھڑی کی جا سکے۔ وگرنہ انگریزی وکیپیڈِیا کے ہوتے ہوئے اور یہ بھی جانتے ہوئے کہ ہر پڑھا لکھا شخص کچھ نہ کچھ انگریزی پڑھ ہی سکتا ہے، اردو ویکیپیڈیا میں سائنیسی مضمون لکھنا وقت کا ضیاع ہے کہ انھیں آج بھی کسی نے نہیں پڑھنا اور نہ ہی مستقبل میں۔ اگر مربوط اردو اصطلاحات کے ساتھ اردو سائنسی عمارت کھڑی کی جائے تو یہ وکیپیڈیا کی اہم کاوش ہو گی۔ مستقبل میں اس کا کوئی فائدہ ہوتا ہے یا نہیں، یہ کسی کو معلوم نہیں۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر جو قابل ذکر مضمامین ہیں وہ فہد صاحب کے تاریخ پر لکھے مضامیں یا وہاب صاحب کے اردو ادب اور سوانحی مضامین ہیں۔ باقی مضامین پڑھنا وقت کا ضیاع اور بیوقوفی ہے، قاری کے لیے بہت بہتر ہے کہ انگریزی ویکیپیڈیا سے رجوع کرے۔"
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اردو ویکیپیڈیا کو صرف ان لوگوں کی جاگیر سمجھتے ہیں جو انگریزی میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور انگریزی ویکیپیڈیا با آسانی سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ اردو بولنے والوں کی بڑی اکثریت انگریزی ویکیپیڈیا پڑھنے اور سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ عوام کی اکثریت کو نظر انداز کرنا ہرگز انصاف نہیں۔Shahab (تبادلۂ خیال) 21:23, 14 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ: میں پرانا ہونے کے باوجود اس گروپ پر اجنبی ہوں، کیونکہ میں کبھی کبھار یہاں آتا ہوں۔ شائید 2010ء میں پہلی بار یہاں پر آیا، جو کچھ سمجھ میں آیا، لائینیں گھسیٹ دیں۔ لیکن اتنے بھاری بھرکم الفاظ سے میرا دم گھٹنے لگا کہ میں یہاں سے بھاگ گیا۔ میرے نزدیک زبان ایک زندہ چیز ہے اور یہ ہمشیہ ارتقا پذیر رہتی ہے، دوسری زبانوں کے الفاظ اس میں شامل ہو کر ذخیرہ الفاظ کو بڑھا کر زبان کی وسعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ الفاظ وہی اہم ہوتے ہیں جنہیں عوام الناس کی قبولیت نصیب ہو۔ زبان کی تخلیق ایک اجتماعی عمل ہوتا ہے، کوئی اکیلا فرد زبان تخلیق نہیں کر سکتا۔ ہمارا مسئلہ آج کل یہ بنا ہوا ہے کہ انگریزی زبان اس قدر چھا چکی ہے کہ ہمیں دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ ہر نئی ایجاد، ہی نئے تصور کیلئے ہم انگریزی سے گھبراتے ہیں اور عربی کا بہت ہی مشکل لفظ متبادل کے طور پر ڈھونڈنا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں، یہ خود ہی اپنی ٹکسال کھول کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایک بار یہاں پر مجھے سمجھایا گیا کہ کسی انگریزی لفظ کو شاہ مکھی حروف تہجی سے لکھنے سے لفظ اردو نہیں بن جاتا جو شائد ٹھیک ہو لیکن جب ہم نارویجن کیلئے ناروینی کا لفظ گھڑیں گے تو وہ لفظ صرف یہیں پر استعمال ہو گا، عام لوگوں کو نہ تو اس کی سمجھ آئے گئ اور نہ ہی اسے استعمال کریں گے۔ ایک لفظ ریکارڈ پروڈیوسر تھا جس کیلئے محصل سجل کا لفظ طے کیا گیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر انگریزی کا لفظ غیر ملکی ہے ےو عربی لفظ کیسے اردو ہو گیا۔ کیا مذہبی وابستگی کسی لفظ کو قبولیت بخش سکتی ہے، ریکارڈ کیلئے ایک لفظ توا استعمال ہوتا ہے جو شائد پڑھے لکھے لوگوں کی طبیعت پر ناساز گزرتا ہے، لہذا ریکارڈ کے لفظ کو استعمال کیا جا سکتا ہے، ویسے بھی یہ ہماری زبان میں بہت مستعمل ہو چکا ہے، پروڈیوسر کیلئے ساز جیسے فلم ساز ہے ریکارڈ پروڈیوسر کیلئے ریکارڈ ساز لفظ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی لفظ زیادہ چھبتا ہو تو اس کے نزدیک نزدیک لفظ ہونا چاہیئے جیسے ایران میں ٹیکسی کیلئے تاکسی کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
میری ناقص سمجھ کے مطابق وکیپیڈیا معلومات پہنچانے کا ذریعہ ہے نہ کہ زبان تخلیق یا سکھانے کا۔ زبان سکھانے کیلئے کوئی اور راستہ ڈھونڈا جائے۔ میں انہی عربی ثقیل لفظوں کی وجہ سے یہاں سے بھاگ گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری اہم بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں جو مجھے توقع ہے کہ سب کو بری لگے گی۔ اردو وکیپیڈیا، وکیپیڈیا کم ایک اسلامی سائٹ زیادہ لگتا ہے، کس صحابی نے کس جنگ میں کونسے رنگ کا پاجامہ پہنا ہوا تھا، اس کی تو شائد تفصیلات مل جائیں، لیکن باقی موضوعات پر معلومات یا تو بہت تھوڑی ہے یا سرے سے وہ صفحات ہے ہی نہیں۔ آج ہی دیکھا کہ نوبل امن انعام پر کوئی مضمون نہیں ہے، ایمی ایوارڈ جیسے بڑے انعام کا کوئی صفحہ نہیں جو میں نے کل مکمل کیا ہے۔۔۔ شرمین عبید چنائے پر دو سطری مضمون دیکھ کر بہت دکھ ہوا، یہ ہمارے مشاہیر ہیں جن پر زیادہ مواد یہاں ہونا چاہیئے نہ کہ اس کیلئے انگریزی وکیپیڈیا کا صفحہ دیکھا جائے۔ شاعروں، موسیقاروں اور دیگر فنکاروں پر کوئی مضمون نہیں، نہ ہی یہاں اور نہ ہی انگریزی وکیپیڈیا پر۔ بہت ہی کم مضامین ملیں گے۔ کل یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ استاد شوکت حسین خان اور استاد فتح علی خان پر کچھ موجود نہیں تھا، میں نے چند ایک لائنیں گھیٹ دیں۔ مذہب اور صحابہ کرام کے علاوہ ان لوگوں کی طرف بھی توجہ دینی چاہیئے، مذہب کے قصے کہانیاں سنانے کیلئے مولوی صاحبان کافی ہیں، اس سے ہٹ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔- --Jogibaba (تبادلۂ خیال) 02:38, 15 جنوری 2014 (م ع و)
تبصرہ:میرا خیال ہے کہ موضوع بدل گیا ہے۔جہاں تک میں سمجھتا ہوں،اردو ٹیکسٹ صاحب سے ہٹ کر ہم مشکل اور آسان اردو کے تنازع پر آگئے ہیں۔
شاید مشکل اردو جسے آپ حضرات جناتی اردو بھی کہتے ہیں ہی اصل مسئلہ ہے۔میں شعیب صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں وکیپیڈیا کو عوامی سطح پر سمجھنے کے قابل بنانا چائیے۔
اس کے علاوہ جتنے ثبوت اردو ٹیکسٹ صاحب کے خلاف مل گئےہیں اس کے علاوہ سمرقندی صاحب کو کیا چاہیے معلوم نھیں۔--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 07:18, 15 جنوری 2014 (م ع و)
ذرا نظرِ کرم ادھر بھی
اس صفحے پر لگائے گئے الزامات! واہ کیا خوب مضحکہ خیزیاں ہیں، لطف آگیا ان الزامات کو پڑھ کر۔ سمیع صاحب نے بہت خوب کہا کے یہ تمام الزامات لگا کر ہی نکالنا ہے تو اردو ٹیکسٹ بھائی سے زیادہ اس نکالے جانے کے مستحق اور موجود ہیں؛ بالکل سچ کہا، گو سمیع بھائی نے نام تو نہیں بتایا کسی کا لیکن کون ہے جس کو نہیں معلوم، یہ ناچیز سمرقندی ہے سب سے پہلے نکالے جانے کا مستحق تو، ذرا نظرِ کرم ادھر بھی، خاکسار نے کیا گناہ ایسا کیا جو اس نظرِ کرم سے محروم ہے۔ جو الزامات اردو ٹیکسٹ بھائی پر لگائے جارہے ہیں وہ ان سے زیادہ میرے پیغامات میں آپ حضرات کو دستیاب ہو جائیں گے؛ کام کرنا ہی ہے تو ابتداء درست جگہ سے کیجیے نا حضرات۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 10:39, 15 جنوری 2014 (م ع و)
حیرت
حیرت نگاہ شوق کی پسپائیوں پر ہے! کہاں ہیں وہ سارے جو ایک منتظم کو نکالنا چارہے ہیں بے بنیاد الزامات لگا لگا کر اور دوسرے منتظم کی بدنظمی اور بد انتظامی پر خاموش ہیں؟ کیا آپ لوگوں کو طاہر منتظم کی حرکات ناجائز نہیں معلوم ہوتیں؟ اسے بد دیانتی نہیں کہتے؟ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 11:23, 15 جنوری 2014 (م ع و) UTC|م ع و]])
مزید حیرت
ایک منتظم کو بچانے کے لیے کیسے کیسے لوگ اپنی نیند سے جاگ جاگ کر آ رہے ہیں۔
(تازہ ترین | قدیم ترین) دیکھیں(جدید 100) (قدیم 100) (20 | 50 | 100 | 250 | 500)۔
- 16:05, 15 جنوری 2014 (فرق | تاریخچہ) . . (0) . . ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Urdutext (←تنقید)
- 16:04, 15 جنوری 2014 (فرق | تاریخچہ) . . (+753) . . ویکیپیڈیا:معزولی/رائے شماری/Urdutext (←تنقید)
- 01:59, 4 جنوری 2013 (فرق | تاریخچہ) . . (+290) . . تبادلۂ خیال صارف:خاور (←اردو ویکی شارہ)
- 00:40, 3 جنوری 2013 (فرق | تاریخچہ) . . (+649) . . تبادلۂ خیال صارف:خاور (←اردو ویکی شارہ)
- 10:31, 20 نومبر 2012 (فرق | تاریخچہ) . . (+183) . . تلونڈى موسیٰ خان (←بیرونی لنک)
آخری پانچ ”ترامیم“ تین مختلف سن عیسوی میں۔ جس طرح نئے صارفین کے ووٹ شمار نہیں کیے جائیں گے، اسی طرح ایسے صارفین کے ووٹ بھی قابل قبول نہیں ہونے چاہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 11:32, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- کیا آپ یہ اندازہ بھی نہیں لگا سکتے کے وہ جو مناسب سمجھتے ہیں اس کو تحریر کرنے اور اپنا فرض ادا کرنے آگئے، اگر وہ دائرۃ المعارف کو بھول چکے ہوتے تو کیسے آتے؟ اعتراض برائے اعتراض کرنا اچھی بات نہیں۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 11:36, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- سمرقندی صاحب، اگر آپ میری طرف اشارہ کر رہے ہیں، تو عرض کر دوں کہ مجھے نہ تو اردو ٹیکسٹ صاحب کے متعلق کچھ علم ہے، نہ میں کسی اور کو یہاں پر جانتا ہوں، کس کو یہاں ہونا چاہیئے، کس کو نہیں، مجھے اس سے کسی قسم کا کوئی سروکار نہیں ہے، ویسے بھی میں کسی کو نکالنے کی بجائے مسائل کو صلح صفائی سے حل کرنے کا قائل ہوں۔ میں تو عرض کر رہا تھا کہ اردو وکیپیڈیا کو عام فہم زبان میں تحریر کیا جائے، خود زبان گھڑنے کی ٹکسال نہ لگائی جائے کیونکہ یہاں کے گھڑے ہوئے الفاظ یہاں پر ہی قید رہیں گے، زبان کا حصہ نہیں بن پائیں گے۔ دوسری بات میں نے موضوعات کی کمی کا کہا ہے۔ بہت عجیب لگا کہ اکیڈیمی ایوارڈ پر بھی مضمون نہیں ہے، حالانکہ شرمین عبید چنائے یہ ایوارڈ جیتی جو ابھی تک انڈیا جیسے ملک کے حصے میں نہیں آیا۔ میں سلم ڈاگ ملینئر کو انڈیں فلم تسلیم نہیں کرتا۔وہ ایک برطانوی فلم تھی۔ ان اعزازات کے علاوہ تھیٹر کے سب سے بڑے اعزاز ٹونی ایوارڈ اور موسیقی کے گریمی ایوارڈ پر کوئی مواد نہیں ہے۔ ان ایوارڈز کیلئے زمرے تخلیق کیئے جائیں۔ ہاں بتاتا چلوں کی ٹی وی کے سب سے بڑے اعزاز ایمی ایوارڈ پر مضمون کر چکا ہوں، آپ لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔ خالد۔--Jogibaba (تبادلۂ خیال) 13:30, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- جوگی بابا آپ پریشان نہ ہو۔ یہ آپ کی طرف اشارہ نہیں، میں نے اوپر ایک منتظم جو سالوں میں وکی پیڈیا پر چکر لگاتے ہیں کی طرف اشارہ کیا ہے، اُن کا نام خاور ہے۔ 4 جنوری 2013 کو اُن کی آخری ترمیم ریکارڈ پر ہے۔ اس کے ایک سال سے بھی زیادہ بعد آج جب سمر قندی صاحب نے اُن کے تبادلہ خیال پر رائے شماری کا ربط دیا تو اُن تک منٹوں میں اطلاع پہنچ گئی اور وہ پرانی دوستی نبھانے اور دوسروں کی نیت پر سوالہ نشان لگانے کے لیے یہاں پر آن موجود ہوئے۔ان سب اصحاب کی منتظمی میں اس وکی پیڈیا نے جتنی ترقی کی ہے وہ آپ کے سامنے ہے۔ ایک یہاں پر خالد صاحب ہوتے تھے۔ اُن کو بھی یہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔ انہوں نے پنجابی وکی پیڈیا کی بنیاد رکھی اور وہ آج اردو سے زیادہ آگے ہے۔ جوگی بابا آپ پریشان نہ ہوں۔ آپ نے رائے دے دی بات ختم، ٹینشن نہ لیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 13:59, 15 جنوری 2014 (م ع و)
منصوبہِ معزولی=وکیپیڈیا نقصان
کافی دیر سے اس بات کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔
جب سے اردو ٹیکسٹ صاحب کی معزولی کے لئے رائے شماری شروع ہے، وکیپیڈیا پر ترامیم کا سلسلہ تیز تر ہو گیا ہے۔
لیکن!
ترامیم وکیپیڈیا کے فائدے میں نھیں بلکہ ایک دوسرے کے تبادلہِ خیال پر جا کر کررہے ہیں۔
سمرقندی صاحب،امیں اکبر صاحب،طاہر صاحب کس کس کا نام لوں؟
ہر طرف صرف ایک دوسرے سے مسلسل سوالات کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک دوسرے کے گریبان کو پکڑے ہوئے ہیں۔
ہم سب سے اچھے تو عبدالرزاق قادری صاحب تھے جو کہ اس مسئلے میں پڑے ہی نھیں۔
خدارا اب مزید بحث نہ کی جائے۔اس کے وکیپیڈیا کو مسلسل نقصان ہی ہو رہا ہے۔
جن صاحب کو معزول کیا جارہا ہے وہ بھی منظر سے غائب ہیں۔
میرے ناقص رائے ہے کہ اردو ٹیکسٹ صاحب سے پوچھ لیا جائے کہ وہ منصوبے میں بیان کئے جانے والے الزامات کی وضاحت کر سکتے ہیں۔
اگر وہ کرسکتے ہیں اس کو سرے سے ختم کر کے ان کو تنبیہ کے ساتھ ان کا کام کرنے دیا جائے۔
ہم سب اصحاب اردو کی ترویج کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ماشاءاللہ سب مسلمان بھی ہیں اور حدیث کے مفہوم کے مطابق بھائی بھائی ہیں۔
ہم اکٹھے ہو کر ہی چلیں گے۔سارے منتظمیں ہمارے لیے معتبر ہیں۔
--عثمانخلیل_کوئی مسئلہ ہو حکم کریں 13:15, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- بات تو ٹھیک ہے آپ کی عثمان میاں، مگر اس صورتحال میں کہ جب کوئی دوسرا آپ کی ترمیم کو بغیر وجہ بیان کیے استرجع کر دے، مزید ترامیم کرنے کو دل نہیں چاہتا۔ بہت سارے کام شروع کیے تھے یہاں، سب نامکمل ہیں, ہو ہی جائیں گے اب آرام آرام سے مکمل۔ اوپر سے ایک صاحب اور آ گئے ہیں ، اس وکی پیڈیا کے حوالے سے ہمارے خلوص پر سوالیہ نشان لگانے والے۔آپ کام کرتے رہیں۔میں آپ کے ساتھ ہوں، یہ سلسلے تو اسی طرح چلتے ہی رہتے ہیں۔امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:04, 15 جنوری 2014 (م ع و)
- میں ڈنڈا بردار منتظمین کی حمایت نہیں کر سکتا۔ یہاں کچھ منتظمین ایسے بھی ہیں جو کسی دمدار ستارے کی طرح شاذ و نادر ہی آتے ہیں اور اپنی تھانے داری دکھا کر پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ ماضی میں اردو ویکیپیڈیا پر ایسا زہریلا مواد بو دیا گیا ہے کہ اب نئے آنے والوں کے لیئے سخت مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ جو کوئی ویکی پیڈیا پر مناسب توجہ نہیں دے سکتا اور یکساں معیار برقرار نہیں رکھ سکتا اور تھانے داری چھوڑنے پر بھی آمادہ نہیں اسے نکالنے کا کوئی طریقہ تو ہونا چاہئے۔
ماضی میں حیدر صاحب کو صرف اسی وجہ سے مدیر کے اختیار سے محروم کر دیا گیا تھا کہ وہ جناتی اردو کے خلاف تھے۔ اس وقت تو کسی کو انکا کام نظر نہیں آیا تھا۔ یہاں صرف جناتی اردو کے حامی شاہ ویکیپیڈیا کے "دوست" ہیں اور باقی سب غلام۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 14:42, 15 جنوری 2014 (م ع و)
دھوکہ بازی سے خبرداری کا پیغام - آغاز
کسی بھی نئے یا پرانے قاری کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مندرجہ ذیل قطعہ بنام -- یاد ماضی عذاب ہے یا رب -- کی عبارت کے بارے میں دھوکہ نا کھائیں! اس عبارت میں لکھنے والا نامعلوم ہے کہ اس کے دستخط نہیں۔ آخر میں موجود دستخط Urdutext صاحب کے نام سے ایک دھوکہ اور بد دیانتی ہے کیونکہ اردو ٹیکسٹ صاحب نے یہ عبارت کہیں نہیں لکھی۔ اسی طرح اس صفحے پر متعدد جگہوں پر دھوکہ دی اور بے بنیاد الزامات بھرے پڑے ہیں۔
دھوکہ بازی سے خبرداری کا پیغام - اختتام
--سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:32, 17 جنوری 2014 (م ع و)
میں urdutext صاحب سے معزرت خواہ ہوں کہ میں نے غلطی سے urdutekst کا پیغام ان سے منسوب کیا جو بظاہر urdutext ہی نظر آ رہا تھا۔
Shahab (تبادلۂ خیال) 18:28, 17 جنوری 2014 (م ع و)
یاد ماضی عذاب ہے یا رب
حیدر صاحب (سید عامر علی) اس ویکیپیڈیا پر مدیر بھی تھے اور انتہائی متحرک بھی۔ لیکن جب سے انہوں نے سمرقندی صاحب کی بنائی ہوئی جناتی اردو کی مخالفت شروع کی ان پر طرح طرح کی الزام تراشیاں شروع ہو گئیں اور آخ کار انہیں یہاں سے نکال باہر کیا گیا۔ حیدر صاحب کا بھی یہی شکوہ تھا
"میرے خیال میں آپ وکیپیڈیا سے یہ دعوے کرنا بند کر دیں کہ "ایک دائرۃ المعارف جو ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔" کیونکہ یہ جھوٹ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وکیپیڈیا پر متعصب اور تنگ نظر لوگوں کی اجارہ داری ہے جو کہ اپنی مرضی کے خلاف کچھ بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ جس کا واضح ثبوت ہے میری آئی ڈی iamsaa جو کہ ڈائریکٹ بلاک کر دی گئی اور میرے بنائے گئے صفحات حذف کر دیئے گئے ہیں۔ میرے خیال میں تو اردو وکیپیڈیا پر ایک خاص مکتبہء فکر کے تنگ نظر و تعصب پرست لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ میں وکیپیڈیا سے انتہائی مایوس ہوا ہوں۔"
- جب سمرقندی صاحب نے جناتی اردو کا مضمون بغیر کسی وارننگ کے حذف کیا تو urdutekst صاحب نے سمرقندی صاحب پر یہ تنقید کی تھی
"آج کیسا چاند نکل آیا ہے دیکھو وکی پیڈیا پر کون آیا ہے آتے ہی کیا خوب گل کهلایا ہے. جہاں تک کا علم ہے مضمون میں پہلے حذف کا سانچہ لگایا جاتا ہے اور مضمون کو حذف نہ ہونے کے لیے وجوہات درج کرنے کے لیے تبادلہ خیال صفحے کا استعمال کیا جاتا ہے اور کچھ مدت تک انتظار کیا جاتا ہے لیکن یہ اصول ہم جیسے منتظمین پر لاگو نہیں ہوتے ہم کسی صارف کی محنت سے لکھی ہوئی تحریر کو بہتر اور حذف نہ ہونے سے بچانے کے لیے کیوں وقت دیں؟ کیونکہ یہ وکی پیڈیا ہم جیسے تنگ ذہن لوگوں کی میراث ہے کسی مافیا کی طرح اس پر ہمارا قبضہ ہے۔ کچھ لوگ سمجهتے ہیں وکی پیڈیا کسی کی میراث نہیں۔ کس دنیا میں جی رہے ہو تم لوگ؟ یہاں صرف ہماری من مانی چلے گی اور کوئی صاحب ہم پر تنقید کرنے کی جرات نہ کرے تنقید کرنے کا حق صرف ہمیں ہے اور کوئی کرے تو پتہ تو ہے ہی اس کے ساتھ کیا ہوگا. "
- لیجیئے میں اپنے دستخط کیئے دیتا ہوں
Shahab (تبادلۂ خیال) 18:34, 17 جنوری 2014 (م ع و)
خدا کے لیئے اردو ویکیپیڈیا کو ذبح نہ کریں
چند منتظمین نے اردو ویکی پیڈیا کو قربانی کا بکرا سمجھ لیا ہے اور وہ اپنے ایجاد کیئے ہوئے الفاظ کو عوام پر مسلط کرنے کے لیئے اس پلیٹ فارم کو نہ صرف خود استعمال کر رہے ہیں بلکہ ڈنڈے کے زور پر دیگر صارفین کو بھی ایسا ہی کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر سمرقندی صاحب کے فرمان دیکھیئے
- سائنسی اصطلاح کی اردو اگر لکھی جاسکتی ہو تو کیوں نا لکھی جائے؟ کوئی ایک جگہ تو ایسی ہو جہاں اس اردو کو محفوظ کر دیا جائے جو ناپید ہونے کے قریب تر ہے۔ (ہائے بچارہ اردو ویکیپیڈیا! سارا نزلہ اسی پر گرنا تھا!)
- ایک لغتی نوعیت یا درجہ رکھنے کی وجہ سے اگر کسی لفظ کی اردو اس دائرہ المعارف پر نا مل سکے تو میرے خیال میں تو یہ ایک بہت بڑی کمی اور بہت بڑا نقص ہوگا۔ اس ویکی کا حدف آئندہ کی نسل ہے نا کہ موجودہ نسل۔ (نہیں جناب۔ یہ اردو لغت نہیں، اردو ویکی پیڈیا ہے۔ اور موجودہ نسل کے لیئے ہی ہے)
- جو الفاظ عام ہوگۓ ہیں اگر انکی اردو (جو کہ اردو کا کوئی ملک یا حکومت نا ہونے کی وجہ سے نا سامنے آسکی) دائرہ المعارف پر بھی نا مل سکے تو پھر اس اردو ویکی کو دائرہ المعارف کہنا لفظ دائرہ المعارف کے لفظ کی توہین ہوگی۔ (یعنی عام رائج اردو نہیں، صرف سمرقندی کی بنائی جناتی اردو سے ہی ویکیپیڈیا بن سکتا ہے)
- طویل چار مضامین سے بہتر ہے کہ چند سطور کی تعریف رکھنے والے چار ہزار مضامین ڈال دیۓ جائیں کیونکہ فی الحال مقصد اصطلاحات کو سامنے لانا ہے نا کہ معلومات کو؛ معلومات کو سامنے لانے کا کام تو مستقبل میں ہوتا رہے گا۔ (نہیں جناب۔ اردو ویکیپیڈیا کا مقصد معلومات کو سامنے لانا ہے، اصطلاحات کو نہیں)
- سوائے شاعری ، نثر (ادبی) اور مذہب کے ، تمام تر علوم میں انتہائی پسماندہ اردو زبان کے لیۓ اردو دائرۃ المعارف نے ابتداء سے ہی یہ کوشش رکھی کہ جس قدر ہوسکے ان علوم کی اصطلاحات کو اردو ہی میں درج کیا جاۓ جو کہ اردو سے غالباَ یکسر ناپید ہیں۔ اس کوشش کے دوران جب کسی اصطلاح کا ایسا اندراج سامنے آۓ کہ جو عربی ابجد کو استعمال کرتے ہوۓ انگریزی میں (یعنی عربیزدہ انگریزی) لکھا گیا ہو تو دائرۃ المعارف کی جانب سے اس کی اصلاح کر کہ اردو متبادل سے تبدیل کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔ (اور اس کے نتیجے میں جو جناتی اصطلاحات بنائی جاتی رہی ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں۔)
- " اتنا دم نہیں کسی میں۔ اگر ہے کسی میں تو میرا کھلا چیلینج ہے! آئے سامنے اور حذف کر کے دکھائے میری کوئی تحریر " (یہ اردو ویکیپیڈیا کے منتظم اعلیٰ سمرقندی صاحب کا لب و لہجہ ہے جو اکثریت کی رائے کو خاطر میں نہیں لاتے)
- اردو ٹیکسٹ صاحب نے فرمایا تھا "اگر مربوط اردو اصطلاحات کے ساتھ اردو سائنسی عمارت کھڑی کی جائے تو یہ وکیپیڈیا کی اہم کاوش ہو گی۔" اور "اردو میں سائنسی مضامین لکھنے کا مقصد ہی اردو میں مربوط سائنسی اصطلاحات کا نظام مرتب کرنا ہے۔" (سارا زور جناتی اصطلاحات پر ہے، معلومات پر نہیں)
Shahab (تبادلۂ خیال) 19:06, 17 جنوری 2014 (م ع و)
صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔شاید یہ فرانسیسی خونی انقلاب ہے وکیپیڈیا کے لیے۔اللہ رحمت ہی کرے۔ ﷽ ﷺ
درخواست
عاجز سمرقندی اور امین اکبر برادران سے گذارش کررہا ہے کہ انہوں نے مضیفین کو مخاطب کرکے جو پیغامات اوپر انگریزی میں درج کیے ہیں، وہ خود حذف کردیں ورنہ پھر مجھے حذف کرنا ہوگا۔ اس رائے شماری کو میں نے شروع کیا ہے، اور مضیفین کو کیا درست ہے اور کیا غلط یہ بتانے کے لیے میں موجود ہوں۔ میرے پاس بھی اختیارات ہیں، اس طرح کی حرکتیں خلاف اخلاق ہیں۔ نیز شہاب صاحب سے گذارش ہے کہ جو قطعہ انہوں نے اوپر اردو ٹیکسٹ صاحب کے حوالہ سے درج کیا ہے، یہ Urdutekst آپ کو کیسے پتہ کہ وہی منتظم اردو ٹیکسٹ صاحب ہیں؟ کیا ثبوت ہے آپ کے پاس؟ اسے حذف فرمادیں یا اس قطعہ پر اعلی ظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے معافی مانگیں۔ نیز دیگر جملہ صارفین سے گذارش ہے کہ اب مزید تبصرہ سے گریز فرمائیں تو بہتر ہوگا، اردو ٹیکسٹ صاحب پر جتنا اس صفحہ پر لکھا جا چکا وہ کافی ہے، مزید غیر متعلق گفتگو سے اپنے دامن تحریر بچائیں تو اس میں ہم سب کا فائدہ ہے۔ مجھے امید ہے آپ صاحبان برا نہ مانتے ہوئے میری درخواست کو قبول فرمائیں گے ممنون —خادم— 15:52, 17 جنوری 2014 (م ع و)
Y تکمیل امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:47, 17 جنوری 2014 (م ع و)
- شعیب بھائی آپ کو اجازت ہے کہ میرا قطعہ حذف کر دین۔ وہاں نیچے سمرقندی صاحب نے بھی بیان دیا ہوا ہے۔ اگر میں وہ قطعہ حذف کروں گا تو ہو سکتا ہے کہ موصوف کو برا نہ لگے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 17:25, 17 جنوری 2014 (م ع و)
Shahab (تبادلۂ خیال) 18:32, 17 جنوری 2014 (م ع و)
- آپ لوگ بے جا حرکات کر رہے ہیں۔ جب میں کل وہ دھوکہ بازی کی نشاندی کی تھی تب وہاں پر Urdutekst نہیں بلکہ Urdutext لکھا ہوا نظر آرہا تھا، سطح البین پر جو نظر آتا ہے اسی کو مانا جاتا ہے، روابط پر پیچھے کیا ہے وہ کسی کو نظر نہیں آتا رابطے پر جائے بغیر، عام قاری دھوکہ کھائے گا۔ اب کسی نے وہ Urdutext کے دستخط مٹا دیے ہیں تو آپ اچھل رہے ہیں کہ میں معذرت کروں؟ معذرت تو آپ کو کرنی چاہیے، تاریخچہ جاکر دیکھیں کہ یہ اوچھی حرکات کون کر رہا ہے۔
- میں شاید درست سمجھ نہیں پایا بہرحال اگر میں نے کچھ واقعی اوپر بیجا لکھا ہے تو معذرت قبول کریں، ویسے میں واقعی نہیں سمجھا
آپ زیادہ ماموراداری کا اور منتظم کا تکبر نا کریں، تبادلۂ خیال پر لکھا ہوا حذف نہیں کیا جاسکتا جب تک کہ وہ غیر مہذب نا ہو۔ آپ حذف کر سکتے ہیں تو میں بھی یہ کام کر سکتا ہوں، آئیے، آپا بوا کھیلیں گے؟ آپ نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری ہے مضیفین کو بتانا، تو اس اختصاص خودی کی وجہ بیان فرما سکتے ہیں؟ منتظم ہونے کے ناطے؟ ٹھیک ہے پھر میں نے بھی تو منتظم ہونے کے ناطے ہی کیا ہے۔ ویسے آپ میری عبارت سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ اس لیے کے اس میں حقیقت اس زبان میں لکھی ہے جس میں مضیف پڑھ کر سمجھ سکتا ہے؟ اور کیا واقعی آپ لوگ اس بات کو انصاف سمجھتے ہیں تمام نئے صارفین کو مدعو کر کر کے مثبت نشانات لگا لگا کر ایک رائے شماری اختراع کریں اور مضیف کو مکمل صورتحال بھی نا معلوم ہو؟ کیا واقعی یہ شفاف پسندی ہے --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 02:27, 18 جنوری 2014 (م ع و)
- آپ پھر ذاتی حملہ کررہے ہیں سمرقندی بھائی مجھے متکبر کہہ کر، میں مصالحت چاہ رہا تھا، میری کوشش تھی آپ میری انتظامی امور میں مداخلت نہ کریں، اس رائے شماری کے متعلق انتظامی نوٹ لگانا میری ذمہ داری ہے آپ کی نہیں، لیکن آپ بطور منتظم مضیفین کے لیے خود تبصرے فرمارہے ہیں (جیسا کہ آپ نے خود اوپر لکھا ہے) تو یہ میرے انتظامی امور میں مداخلت نہیں ہے؟ خیر میں حذف تو نہیں کررہا ہوں آپ کے تبصروں کو۔ میں ہمیشہ آپ سے علمی اور سنجیدہ انداز میں گفتگو کی ہے اور آپ ہیں کہ مسلسل غیر سنجیدہ زبان استعمال کررہے ہیں اور چیلنج کررہے ہیں۔ آپ کے چیلنج کے جواب میں تو بس میں اتنا کہوں گا کہ آپ جمہور کی طاقت کو شاید بھول رہے ہیں اور یہاں کے صارفین بھی شاید اپنی طاقت سے کماحقہ واقف نہیں ہیں، منتظم اور مامور اداری کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے جتنی جمہور صارفین کے پاس ہے۔ کاش مجھے انٹرنیٹ کی مشکل نہیں ہوتی، مجھے تو یہ بھی نہیں پتہ کہ میرے پاس کل انٹرنیٹ دستیاب ہوگا یا نہیں، اس مشکل کی وجہ سے میں یہاں پر دن رات میں آج کل صرف ایک مرتبہ آرہا ہوں۔ خیر جس زبان کو مضیفین جانتے ہیں وہ آپ کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی جانتے ہیں۔ والسلام —خادم— 10:47, 18 جنوری 2014 (م ع و)
- نہیں شعیب بھائی میں آپ تمام اشخاص کو بہت اچھی طرح سمجھ چکا ہوں، مجبوری یہ ہے کہ کوئی ذیادتی کو دیکھ کر یہ بھی نہیں کہہ رہا کہ یہ ذیادتی ہے۔ آپ مستقل اس انداز میں گفتگو فرما رہے ہیں کہ جیسے آپ اکیلے یہاں کے منتظم ہیں اور اکیلے ماموراداری؛ میں نے تو کبھی نہیں کہا اپنے بارے میں ایسا کیونکہ میرے نزدیک یہ اپنی بڑائی جتانے والی بات ہے، یہاں پرانے جاننے والے تمام جانتے ہیں کہ میں کبھی اپنی بڑائی نہیں کی۔ ہاں اگر آپ کے خیال میں اور تمام دیگر یہاں موجودہ اشخاص کے خیال میں یہ تکبر نہیں ہے تو پھر میں کہہ دیتا ہوں کہ میں بھی منتظم کی حیثیت سے اپنے انتظامی کام انجام دے رہا ہوں اور میں بھی ماموراداری کے طور پر یہاں موجود ہوں۔ مضیف کو اصل صورتحال سے آگاہ کرنا میری بطور منتظم ذمہ داری ہی نہیں فرض ہے۔ کیا بطور منتظم مضیفین کے لیے اردو میں ایک خود ساختہ رائے شماری کا اخراج کرنا اور خود تبصرے فرمانا (اور دوسروں کی تصیح نا کرنا) پھر میں کروں تو مجھے مشورہ دینا کہ میں چپ رہوں؟ تو یہ میرے انتظامی امور میں مداخلت نہیں ہے؟ اللہ مالک ہے، وہی بہتر حال جاننے والا ہے میں غلطی پر ہوا تو مجھے اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ایک دن تو سب کو اسی کے پاس جانا ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 11:11, 18 جنوری 2014 (م ع و)
نئے صارفین کو نکال بھی دیا جائے تو بھی 7 ووٹ حمایت میں اور 6 مخالفت میں ہی جاتے ہیں۔ ﷽ ﷺ
- میں تو یہ سوچ کر حیران ہو رہا ہوں کہ سمرقندی صاحب کے زمانہ مامور اداری منتظمی میں کیا کوئی سوچ بھی سکتا تھا کہ اردو ٹیکسٹ کے بارے میں رائے شماری کی جائے؟سمرقندی بھائی ، اتنے بڑے بڑے فقرے نہیں بولا کرتے۔ اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔ امین اکبر (تبادلۂ خیال) 14:25, 18 جنوری 2014 (م ع و)
فیصلہ
13 جنوری 2014 سے جاری رائے شماری اختتام کو پہونچی۔
اولا ان تمام صارفین کا تہ دل سے شکریہ جنہوں نے اپنی تائیدی یا تنقیدی آراء اور تبصروں کے ذریعہ رائے شماری میں حصہ لیا، اور انتظامیہ کو کسی فیصلہ پر پہونچنے کے لیے آسانی فراہم کی۔
منتظم موصوف ﮐﯽ ﺳﺒﮑﺪﻭﺷﯽ کے حق میں 19 اور مخالفت میں آنے والی آراء6 ہیں۔
جملہ آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے موصوف کو منتظمی سے سبکدوش کیا جاتا ہے۔ہمیں امید ہے موصوف اس رائے شماری کو ذاتی بنیادوں پر نہ لیتے ہوئے بدستور ویکیپیڈیا کے حق میں جاری نافع اور صحت بخش سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں گے، نیز تائیدی/ تنقیدی رائے کے حامل صارفین آئندہ کسی بھی قسم کی گفتگو میں اس رائے شماری کی بنیاد پر شخصی عناد اور ذاتی پرخاش کو جگہ نہ دیتے ہوئے صحتمندویکی برادری کے قیام میں مستقل ہماری معاونت فرمائیں گے۔ والسلام
Verdict in English
- In favor of removal of adminship: 19
- In opposition: 6
First of all I would like to thank all the users who took part in the various categories of this opinion poll and it possible for the administration to look fairly into the matter and reach unto a decisive closure to the situation.
After having considered the votes and circumstances that lay, the subjected admin would be dissociated from his adminship and hence his sysop privilege should be removed.
We are hopeful that Mr. Urdutext would not be considering this situation sentimentally on personal grounds and would keep up himself with the spirit of Wikipedia’s healthy and beneficial activities to be ongoing as usual.
Although, for the part this should be borne in mind by all the users who are subjected to disciplinary actions by the administration, that they should not become hostile towards any person particular who gave in their opinion on the matter and should cast aside every bitter sentiment in the wake of building this wiki community to realize and procure its purpose of free and beneficial knowledge to the utmost, which objectively is any concerned user’s objective.
Notes for related stewards: The above comments in English language projected by user: Samarqandi are biased in their own skins, going by his shady role, it should be made clear that all this while he was not present on this wikipedia (for almost two years) and has emerged all of a sudden with a narration style and mannerism similar as that of Mr. Urdutext.
Yet another co-incidence about the resistant votes that emerged, all their contributing users (and admins as well, such as khawar and ساجد امجد ساجد) were inactive and months have passed since they last showed up. So, they are unaware of the development and unfortunate events that occurred here
And lastly, it’s appropriate to say, there has been Mr. Samarqandi’s verdict as to his challenge to the administration and all urdu wiki users (in community portal) that they all won’t be able to delete a single word, self created terms and neologisms (disputed in entire urdu community) written down by him in urdu wiki pages without them undergoing serious repercussions that may arise in the future.
—خادم— 02:37, 19 جنوری 2014 (م ع و)
رائے شماری کے نتیجہ کے مطابق Urdutext صاحب سے منتظمی اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔ Urdutext صاحب بطور صارف اردو ویکیپیڈیا پر اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال) 05:02, 26 جنوری 2014 (م ع و)