مندرجات کا رخ کریں

1956ء گرمائی اولمپکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

1956 گرمائی اولمپکس جو اولمپکس کمیٹی کے سرکاری نام Games of the XVI Olympiad، سے بھی مشہور ہیں۔ دور جدید کے سولہویں اولمپکس تھے، جو آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں 1956ء میں 22 نومبر تا 8 دسمبر کے دوران منعقد ہوئے۔

تفصیل

[ترمیم]

17 کھیلوں میں 151 مختلف مقابلے، 17 مختلف میدانوں میں منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں کل 3,314 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن میں سے اکثریت مردوں پر مشتمل تھی، صرف 376 خواتین ہی مقابلوں میں شریک تھیں۔ سوویت اتحاد نے سب سے زیادہ طلائی تمغے حاصل کیے جن کی تعداد 37 تھی، چاندی اور کانسی کے تمغے ملا کر یہ تعداد 98 بنتی ہے۔ اس کے بعد امریکا اور آسٹریلیا نے بالترتیب 32 اور 13 طلائی تمغے حاصل کیے جب کہ ان کے مجموعی تمغوں کی تعداد بالترتیب 74 اور 35 تھی۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
  • "اولمپک"۔ اولمپک.آرگ۔ بین الاقومی اولمپک کمیٹی