مندرجات کا رخ کریں

گلزار احمد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گلزار احمد
 

معلومات شخصیت
پیدائش 2 فروری 1957ء (67 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
منصف اعظم پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
21 دسمبر 2019  – 1 فروری 2022 
آصف سعید خان کھوسہ  
عمر عطا بندیال  
عملی زندگی
مادر علمی سندھ مسلم لاء کالج   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

گلزار احمد (پیدائش:2 فروری 1957ء) ایک پاکستانی قانون دان ہیں جنھوں نے 21 دسمبر 2019ء سے 1 فروری 2022ء تک پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

[ترمیم]

گلزار احمد 2 فروری 1957ء کو کراچی میں ایڈووکیٹ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم گلستاناسکول کراچی اور بی اے کراچی کے گورنمنٹ نیشنل کالج۔ ایل ایل بی کا امتحان ایس ایم لا کالج کراچی سے پاس کیا۔[1]

عدالتی زندگی

[ترمیم]

1988ء میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ انرولمنٹ کے بعد وہ 2001ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ انھیں 1999ء-2000ء کے لیے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اعزازی سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ پرویز مشرف کے دور حکومت میں 27 اگست 2002ء کو وہ سندھ ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے جبکہ 16 نومبر 2011ء کو ان کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کیا گیا۔ جسٹس گلزاراحمد نے 20 تا 28 نومبر 2018ء اور 13 تا 17 مئی 2019ء کے دوران میں بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان فرائض ادا کیے۔ جسٹس گلزار احمد سولِ کارپوریٹ شعبے کے وکیل رہے، وہ کئی بین الاقوامی کمپنیوں اور بینکوں کے قانونی مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ 2007ء میں جنرل (ر)پرویز مشرف کی ایمرجنسی کے نتیجے میں غیر فعال ہونے والے ججز میں شامل تھے۔ جسٹس گلزار احمد کے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت ہونا ہے جن میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے حکومت کی طرف سے ممکنہ نظر ثانی اپیل اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے حالیہ فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت بھی شامل ہے۔جسٹس گلزار احمد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ بنچ میں بھی شامل تھے، آپ پہلے فیصلے میں سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ساتھ شامل تھے جنھوں نے نواز شریف کو لندن فلیٹس کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر نااہل قرار دے دیا تھا، پانامہ کیس کی بنیاد پر احتساب عدالت کے فیصلوں کی اپیلیں ابھی ہائی کورٹ میں ہیں جن کی سماعت کا مرحلہ بھی سپریم کورٹ میں آنا ہے جسٹس گلزار احمد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ڈیم فنڈ مہم میں بھی شامل رہے اور امریکا میں ڈیم فنڈ مہم کی ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔

جون 2021 میں، انھوں نے کراچی بھر میں جائیدادیں مسمار کرنے کا حکم دیا۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Dawn.com (2019-12-21)۔ "Profile: Justice Gulzar Ahmed — the 27th Chief Justice of Pakistan"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 دسمبر 2019 
  2. Ishaq Tanoli (2021-06-14)۔ "Supreme Court orders 'immediate' demolition of Pavilion End Club in Karachi"۔ DAWN.COM (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2021