دریائے کرشنا
وکیپیڈیا سے
وجئے واڑا کے قریب دریائے کرشنا، 2007 میں۔
دریائے کرشنا (مراٹھی: कृष्णा नदी, کنڑ: ಕೃಷ್ಣಾ ನದಿ , تیلوگو: కృష్ణా నది), بھارت کے بڑے دریاؤں میں سے ایک ہے۔ اور جنوبی ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا دریا ہے۔ اس کی لمبائی 1300 کلومیٹر ہے۔
فہرست |
[ترمیم] معلومات
یہ دریا مہاراشٹر میں واقع مغربی گھاٹ میں پیدا ہوتا ہے۔ مہاراشٹر سے ہوتے ہوئے، کرناٹک سے گذر کر آندھرا پردیش میں داخل ہوتا ہے۔ اور آندھراپردیش میں طویل راستہ طئے کرکے خلیج بنگال میں جا ملتا ہے۔
دریائے کرشنا کے کنارے واقع شہروں میں سب سے بڑا شہر وجئے واڑا ہے۔ جو ضلع کرشنا میں واقع ہے۔
[ترمیم] معاون دریا
- تُنگا بھدرا - (تنگا اور بھدرا)
- دریائے کوئنا
- دریائے بھیما
- دریائے کُنڈلی
- دریائے مالاپربھا
- دریائے گھٹاپربھا
- دریائے موسی
- دریائے اندرائنی
[ترمیم] ڈیم
- بساوا ساگر ڈیم
- المٹی ڈیم
- سریسیلم ڈیم
- ناگارجناساگر ڈیم
- پرکاشم بیریج
- جورالا ڈیم
- دھوم ڈیم
- امار ڈیم
[ترمیم] کرشنا بیسن
کرشنا بیسن تقریبا 258,948 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔۔ آندھرا پردیش میں 113271 مربع کلومیٹر، کرناٹک میں 76،252 مربع کلومیٹر، مہاراشٹر میں 69،425 مربع کلومیٹر کی توسیع رکھتا ہے۔