ویلنگٹن
| ویلنگٹن | |
| Wellington | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| رقبہ | شہر: 290.11 مربع کلومیٹر |
| بلندی | 0 میٹر از سطحِ سمندر |
| آبادی | 195500 |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +12 (موسم گرما: +13) |
| رمزِ ڈاک | 6000 گروہ، 5000 اور 5300 سلسلہ |
| رمزِ بعید تکلم | 04 |
| موجودہ ناظم | کیری پریندرگاسٹ |
| www.wellingtonnz.com | |
|
|
|
ویلنگٹن نیو زیلینڈ کا دارالحکومت اور دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ بلحاظ آبادی اوقیانوسیہ کا سب سے بڑا قومی دارالحکومت ہے۔ یہ نیو زیلینڈ کے شمالی جزیرے کے جنوبی کنارے پر واقع ہے۔
دنیا بھر کے شہروں کی طرح ویلنگٹن کی آبادی بھی شہری حدود سے باہر تک پھیلی ہوئی ہے جسے عظیم تر ویلنگٹن یا ویلنگٹن خطہ کہا جاتا ہے۔
ویلنگٹن شہر کو آرتھر ویلزلی، اول ڈیوک ویلنگٹن سے موسوم کیا گیا جو جنگ واٹرلو کے فاتح تھے۔ ڈیوک کا خطاب انگلستان کے ضلع (کاؤنٹی) سمرسیٹ کے ایک قصبے ویلنگٹن سے ملا تھا۔
ویلنگٹن نیو زیلینڈ کا سیاسی مرکز ہے جہاں پارلیمان اور حکومتی وزارتوں اور شعبہ جات کے دفاتر واقع ہیں۔
2006ء کے مطابق یہ رہائش کے معیار کے لحاظ سے دنیا کا 12 واں بہترین شہر رہا ہے جبکہ انگریزی بولنے والے شہروں میں اس کا درجہ چوتھا تھا۔
شہر کو 1865ء میں آکلینڈ کی جگہ قومی دارالحکومت کا درجہ دیا گیا تھا۔
2009ء کے اندازوں کے مطابق شہر آبادی تقریبا دو لاکھ ہے جس میں بہت بڑی اکثریت یورپی النسل ہے جبکہ مقامی ماؤری نسل کے باشندے سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ آبادی بحر الکاہل کے جزائر، ایشیائی اور دیگر نسلوں سے تعلق رکھنے والے بھی اس شہر میں آباد ہیں۔
[ترمیم] جڑواں شہر
تاریخی جڑواں شہر
دوست شہر