اشتراکیت

وکیپیڈیا سے
(کمیونزم سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

سوشلزم Socialism

اشتراکیت

مارکسی اشتراکیت
کسبی اشتراکیت
گلڈ اشتراکیت
فیبین
سوشل سامراج

فہرست

[ترمیم] نظریے کا محرک

لینن اشتراکیت کے نمائندہ جھنڈے "سرخ پرچم" کے ساتھ

معاشی اور سیاسی نظریہ، جس کا دعوی ہے کی سرمایہ دارانہ نظام اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ اور اس کی وجہ سے دولت کی پیداوار اور تقسیم میں رکاوٹ ہوتی ہے کیونکہ دولت پیدا کرنے کے بنیادی ذرائع : زمین، جنگلات، بینک، معدنیات بڑے بڑے کارخانے اور فیکٹر یاں وغیرہ چند لوگوں کی ذاتی ملکیت ہیں اور وہ ان سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے بہت سی اخلاقی اور معاشی و معاشرتی قدروں کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ وہ اس دولت کو نہ اپنے ملازموں کی بھلائی اور نہ ہی معاشرے کی فلاح و بہبود کی خاطر کام میں لاتے ہیں۔ حالانکہ ان کے لیے دولت پیدا کرنے والے محنت کش عوام ہی ہوتے ہیں۔ جن کو ان کی محنت کا مناسب صلہ نہیں ملتا۔

[ترمیم] نظریے کے مطابق مسائل کا حل

ان مسائل کو حل کرنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ دولت پیدا کرنے کے تمام بنیادی ذرائع کو قوم کی مشترکہ ملکیت بنا دیا جائے۔ تاکہ دولت کی پیداوار اور تقسیم قومی مفادات کے مطابق ہو۔ یہ کام سماجی انقلاب کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ جو محنت کش عوام کی راہنمائی میں برپا ہو گا اور وہی اشتراکی ریاست کی تنظیم کریں گے۔

[ترمیم] سوشلزم کے مشاہیر

اشتراکیت کا نمائندہ نشان

[ترمیم] اشتراکی گروہوں کی تقسیم بلحاظ نظریات

موجودہ اشتراکی فلسفلہ بنیادی طور پر چار گروہوں میں منقسم ہے۔ چاروں گروہ اس بات پر متفق ہیں کہ چونکہ تمام معاشرتی امراض و مسائل کی جڑ شخصی حق ملکیت ہے، اس لیے وسائلِ پیدائش کی شخصی ملکیت کو ختم کر دینا چائیے۔ ان گروہوں میں اختلاف اس بات پر ہوتا ہے کہ ایسی ریاست کو تشکیل دینے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا جائے۔

[ترمیم] اشتراکیت کا عروج

اسکی واضح مثالیں انقلاب روس اور انقلاب چین ہیں


[ترمیم] اشتراکیت کا تنزل

1991ء میں سوویت یونین، چیکو سلواکیہ اور یوگو سلاویہ کے ٹوٹنے سے اس نظام کی جڑیں کھوکھلی ہو گئی ہیں۔

سیاسی نظریات
انارکی
عیسائی جمہوریت
اسلامی جمہوریہ
اشتراکیت
قدامت پسندی
فاشزم
نصوانیت
اسلام ازم
لبرل ازم
قوم پرستی
سوشلزم
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں