سرائیکی حروف تہجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سرائیکی تحریر دائیں سے بائیں لکھی جاتی ہے۔ عربی رسم الخط کو بنیاد بنا کر مناسب ترمیم سے سرائیکی حروف بنائے گئے ہیں۔[1] عربی میں تو صرف اٹھائیس حروف ہیں۔ سرائیکی میں چوالیس حروف تہجی ہیں۔ ٻ، ڄ،ݙ، ڳ اور ݨ سرائیکی کے پانچ خاص حروف ہیں۔

سرائیکی میں اردو کے سارے حروف شامل ہیں۔ ان حروف کے علاؤہ سرائیکی کے پانچ خاص حروف ٻ، ڄ، ݙ، ڳ، ݨ ہیں۔ نون غنہ کے ساتھ دو مخلوط مرکب الفاظ نڄ اور نڳ ہیں اور دو چشمی ھ کے ساتھ مرکب حروف ستراں ہیں۔ اس طرح اردو کے انتالیس، سرائیکی کے خاص پانچ، دو نون غنہ والے اور ستراں ھ والے کل تریسٹھ حروف ہیں، ان میں سے ا، ء، ے، ں اور ھ کے علاوہ باقی اٹھاون حروف صحیح ہیں۔
ٻ ٻلی، ٻکری، ٻوہا، ٻال، ٻلونگڑا، ٻلہݨ، ٻکاٹ، ٻیر، ٻُہاری، ٻاگھڑ ٻلا، ٻچہ، ٻڈھا، ٻُدھ، ٻلہانگ، ٻلی ٻوہاری
ڄ ڄموں، ڄوانترہ، ڄہا، ڄام، ڄنگھ، ڄُل، ڄٹ، ڄبھ، ڄلم، ڄواہاں، ڄلم،
ڊ ڊوں۔ ڊہ، ڊُدھ، ڊوا، ڊاند، ڊیپال پور (ماہرین اس کو علاحدہ حرف شمار نہیں کرتے)

ݙ ݙانگ، ݙوئی، ݙاتری، ݙکھݨ، ݙیوا، ݙیـݨ، ݙہی، ݙیݙر، ݙاکو، ݙاڑھی، ݙاند، ݙند، ݙول، ݙانگ، ݙاچی
ڳ ڳاں، ڳوہا، ڳاہـݨـے، ڳیرا، ڳبھرو، ڳاوا، ڳنڈھیری، ڳاں، ڳاہ، ڳُتھلا، ڳٹھ، ڳٹا، ڳچی، ڳُڑ ڳاناں
ݨ وݨ، کھݨ، مکھݨ، کھمݨ، لوݨ، پاݨـی، راݨی، سوہݨاں، ݙیݨ، ڳݨ، چُݨ، وڄݨ، اݨ بݨ، واݨ، سن٘ڄاݨ، کݨ مݨ
ن٘ڄ: ون٘ڄ، تھن٘ڄ، سُن٘ڄاݨ،
ن٘ڳ: ون٘ڳ،رنڳ، انڳ،


سرائیکی حروف[ترمیم]

سرائیکی کے چوالیس مفرد حروف یہ ہیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15
ا ب ٻ پ ت ٹ ث ج ڄ چ ح خ د ڈ ݙ
16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30
ذ ر ڑ ز ژ س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق
31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44
ک گ ڳ ل م ن ں ݨ و ہ ھ ء ی ے

سرائیکی مرکب حروف[ترمیم]


سرائیکی کے انیس مرکب حروف یہ ہیں۔ ان میں سے سترہ ھ سے مخلوط ہیں اور دو نون غنہ سے،

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10
بھ پھ تھ ٹھ جھ چھ دھ ڈھ رھ ڑھ
11 12 13 14 15 16 17 18 19
کھ گھ لھ مھ نھ وھ یھ ن٘ڄ ن٘ڳ

مزید حروف[ترمیم]

آ أ ؤ ئ ڊ ة

شیکل نے ݨھ کو بھی شامل کیا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]