ن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

اردو کا بتیسواں حرف 'ن' (نون) ہے۔ فارسی کا انتیسواں، عربی کا پچیسواں اور ہندی کا بیسواں حرف ہے۔ حسابِ ابجد کی رو سے اعداد 50 شمار ہوتے ہیں۔ اس کی ایک اور شکل نونِ غنہ کہلاتی ہے۔ جس کو 'ں' لکھا جاتا ہے یعنی نونِ غیر منقوطہ۔ اس کی آواز ناک کی مدد سے نکالی جاتی ہے اور کچھ دیگر زبانوں میں بھی ملتی ہے جیسے فرانسیسی میں۔


لفظ میں مقام: سادہ آخر میں درمیان میں شروع میں
شکل: ن ـن ـنـ نـ

حرفی رمز بندی[ترمیم]

حرف ن
یونیکوڈ نام ARABIC LETTER NUN
علامتی رمز اعشاری اساس سولہ
یونیکوڈ 1606 U+0646
یو ٹی ایف-8 217 134 D9 86
عددی حرف حوالہ ن ن

مزید[ترمیم]