روح اللہ خمینی
روح اللہ خمینی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(فارسی میں: سید روح الله موسوی خمینی) | |||||||
![]() |
|||||||
|
|||||||
مناصب | |||||||
رہبر معظم ایران[1] | |||||||
مدتِ منصب 3 دسمبر 1979 – 3 جون 1989 |
|||||||
|
|||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 24 ستمبر 1902[2][3] خمین |
||||||
وفات | 3 جون 1989 (87 سال)[4] تہران |
||||||
وجۂ وفات | پروسٹیٹ کینسر | ||||||
مدفن | حرم سید روح اللہ خمینی | ||||||
شہریت | ![]() |
||||||
جماعت | حزب جمہوری اسلامی | ||||||
زوجہ | خدیجہ ثقفی (1929–3 جون 1989) | ||||||
اولاد | مصطفیٰ خمینی،احمد خمینی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
استاد | سید حسین طباطبایی بروجردی | ||||||
پیشہ | سیاست دان،شاعر،مذہبی رہنما،آخوند،الٰہیات دان،متصوف | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | فارسی[5] | ||||||
دستخط | |||||||
![]() |
|||||||
ترمیم ![]() |
ایران کے مذہبی رہنما۔ بانی اسلامی جمہوریہ ایران۔ آیت اللہ العظمٰی امام روح اللہ موسوی خمینی 24 ستمبر 1902ء کو خمین میں پیدا ہوئے جو تہران سے تین سو کلومیٹر دور ایران، عراق اور اراک (ایران کا ایک شہر) میں دینی علوم کی تکمیل کی۔ 1953ء میں رضا شاہ کے حامی جرنیلوں نے قوم پرست وزیراعظم محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹ کر تودہ پارٹی کے ہزاروں ارکان کو تہ تیغ کر دیا تو ایرانی علما نے درپردہ شاہ ایران کے خلاف مہم جاری رکھی اور چند سال بعد آیت اللہ خمینی ایرانی سیاست کے افق پر ایک عظیم رہنما کی حیثیت سے ابھرے- آپ کے خاندان نے کشمیر سے ایران ہجرت کی اور خاندان کی نسبت سید علی ہمدانی سے ملتی ہے
فہرست
شاہ ایران کے قوانین[ترمیم]
28 اكتوبر 1964ء كا ذكر ہے شاہ كى حكومت نے اىک قانون كى منظورى دى جس كے تحت امرىكى فوجى مشن كے افراد كو سفارتكاروں كے ہم پلہ وہ حقوق دیے گئے جو وىانا كنونشن كے تحت سفارتكاروں كو حاصل ہیں اس كے معنى یہ ہیں کہ امرىكى جو چاہیں کرتے رہیں ان پر اىرانى قانون لاگو نہ ہو گا – اگلے دن امام خمینى نے مدرسہ فىضىہ قم مىں وہ شہرہ آفاق تقرىركى جو اىک عظىم انقلاب كا دىباچہ بن گئى انہوں نے کہا:
” | مىرا دل درد سے پھٹا رہا ہے میں اس قدر دل گرفتہ ہوں کہ موت كے دن گن رہا ہوں اس شخص (اشارہ: رضاشاہ پہلوی) نے ہمیں بىچ ڈالا ہمارى عزت اور ایران كى عظمت خاک میں ملا ڈالی،اہل ایران كا درجہ امریكى كتے سے بهى كم كر دیا گیا ہے اگر شاہ ایران كى گاڑی كسى امریكى كتے سے ٹکرا جائے تو شاہ كو تفتىش كا سامنا ہو گا لىكن كوئى امریكى خانساما شاہ ایران یا اعلى ترىن عہدے داروں كو اپنى گاڑی تلے روند ڈالے تو ہم بے بس ہوں گے، آخر كیوں ؟ كیونكہ ان كو امریكى قرضے كى ضرورت ہے- اے نجف، قم،مشہد، تہران اور شیراز كے لوگو! میں تمہیں خبردار كرتا ہوں یہ غلامى مت قبول كرو كیا تم چپ رہو گے اور كچھ نہ کہو گے ؟ کیا ہمارا سودا كر دیا جائے اور ہم زبان نہ كهولىں۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟ | “ |
گرفتاری و جلا وطنی[ترمیم]
اس تقرىر نے تخت شاہی کو ہلا كر ركھ دىا پورا اىران ارتعاش محسوس كرنے لگا سات دن بعد امام خمینى كو گرفتار كركے تہران کے مہر آباد ہوائى اڈے سے جلا وطن كر دىا امام ایک سال ترکی میں رہے اور 4 اکتوبر 1965ء میں نجف اشرف چلے گئے۔ عراق کی سرزمین بھی آپ کے لیے تنگ ہو گئی تو 6 اکتوبر 1978ء کو فرانس منتقل ہو گئے۔ اور پیرس کے قریب قصبہ نوفل لوش تو میں سکونت اختیار کی۔ جلاوطنی کے اس سارے عرصے میں شاہ ایران کے خلاف تحریک کی ’’ جس میں ملک کے تمام محب وطن عناصر شامل تھے‘‘ رہنمائی کرتے رہے۔ 17 جنوری 1979ء کو شاہ ایران ملک سے چلے گئے۔
وطن واپسی[ترمیم]
امام خمینى جب 1 فرورى 1979ء كو سولہ سالہ جلا وطنى كے بعد وطن واپس لوٹے تو تہران کے مہر آباد ہوائى اڈے سے بہشت زہرا كے قبرستان تک لاكهوں اىرانىوں نے ان كا استقبال كىا بعض لوگوں نے یہ تعداد 1 كروڑ سے بهى زىادہ لكهى ہے یہ بهى عجىب دن تها شاہانہ جاہ و جلال ركهنے والا اىک حكمران امرىكہ كى بهرپور سرپرستى اىک بڑى سپاہ اور ساواک جىسى خونخوار اىجنسى كے باوجود اىک خرقہ پوش كے ہاتهوں شكست كها كر ملک سے فرار ہو چكا تها اس كى نامزد كردہ حكومت خزاں رسىدہ پتے كى طرح كانپ رہى تهى شاہ پور بختىار تمام تر كاغذى اختىارات كے باوجود ردى كے كاغذ كا اىک پرزہ بن چكا تها جو كسى لمحے کوڑا دان كا رزق بننے والا تها- شاہ نے قم كے حوزہ علمىہ فىضىہ كى آواز دبانے كے لئےكىا كىا جتن نہ کیے كون كون سے مظالم نہ توڑے لىكن امام خمینى كى آواز نہ دبائى جاسكى امرىكہ كى گود مىں بیٹها بادشاہ اہل اىران كى خودى اور ان كى زندگیوں سے كهىل رہا تهاامام خمینى كچھ وقت قم میں گزارنے کے بعد تہران آئے تو کہا میں عوام کے درمىان كسى سادہ سے گھر میں رہوں گا حجت الاسلام سىد مہدى نے بارگاہ حسىنىہ جماران سے متصل اپنا گھر پىش كىا امام خمینى نے کہا میں كرائے كے بغىر نہیں رہوں گا 80 ہزار اىرانى رىال ىعنى تقرىباً 650 روپے ماہانہ كراىہ مقرر ہوا جنورى 1980ء سے 3 جون 1989ء تک امام اسى كواٹر نما گھرمیں مقىم رہے یہ وہ دور تها جب اىران میں ان كى فرمانروائى تهى ان كے اشارہ ابرو كے بغىر ایک پتا بهى حركت نہ كرتا تها اىران كے انقلاب كى سارى صورت گرى اسى حجرے میں ہوئى۔ آپکا انقلاب اسلامی اس بات کی واضح دلیل تھی کہ آپ کچھ کر گزرنے والے انسان تھے۔ جس چیز کا عزم فرماتے اسے پورا کرنے کے لیے رکاوٹوں کے ہونے باوجود بلا جھجھک اس میں کود پڑتے اور جان کی بازی لگانے سے کبھی نہ ڈرتے تھے ان کے قول اور فعل میں تضاد بالکل نہ تھا یہاں تک فرانس والے وعدے کو عالم اسلام کے ہر فرد نے دیکھا جب اسے ہر سال حج کے موقع پر اخبارات کی شہ سرخیوں میں درج ڈیل باتیں ملاحظہ کرنی پڑیں:
- 10,000 دس ہزار ایرانیوں کا خانہ کعبہ کے سامنے مظاہرہ۔
- کئی ہزار ایرانی مردوں اور عورتوں نے مسجد نبوی کے سامنے امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے۔
- تین سو ایرانیوں کو حج کے موقع پر نعرہ بازی کے جرم میں سعودی عرب سے نکال دیا گیا۔
- ایک لاکھ ایرانیوں نے خانہ کعبہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔[6]
وفات[ترمیم]
کینسرکی وجہ سے ان کا انتقال 3 جون 1989ء میں ہوا۔ تہران کے قریب دفن ہوئے۔[7]
مکتوبات خمینی[ترمیم]
|
|
عکس[ترمیم]
-
خمینی در حیاط۔JPG
-
بچه و خمینی۔JPG
-
خمینی و نوهها۔JPG
-
خمینی و مردم۔JPG
-
خمینی در نماز۔JPG
مزید دیکھیے[ترمیم]
سیاسی دفاتر | ||
---|---|---|
پیشرو New title |
Supreme Leader of Iran 1979–1989 |
جانشین آیتاللہ علی خامنہای |
![]() |
ویکی کومنز پر روح اللہ خمینی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ترتیب در سلسلہ: 1
- ↑ NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/ruhollah-khomeyni — بنام: Ruhollah Khomeyni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Nationalencyklopedin
- ↑ قبر ڈھونڈیں شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/cgi-bin/fg.cgi?page=gr&GRid=10150 — بنام: Ayatollah Ruhollah Khomeini — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11907692p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb11907692p — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ جنگ اخبار، 3ستمبر، 1984ء
- ↑ عرفان صدىقى روزنامہ جنگ - كالم ىہ خرقہ پوش
- 1902ء کی پیدائشیں
- 24 ستمبر کی پیدائشیں
- 1989ء کی وفیات
- 3 جون کی وفیات
- تہران میں وفات پانے والی شخصیات
- روح اللہ خمینی
- آیت اللہ
- اسلامی الٰہیات
- اسلامی فلسفی
- اسلامی فلسفہ
- ایران میں اسلام
- ایران میں سرطان سے اموات
- ایران میں مذہب
- ایرانی اسلامی انقلاب کی شخصیات
- ایرانی انقلابی
- ایرانی شخصیات
- ایرانی شعراء
- ایرانی فضلا
- ایرانی مذہبی رہنما
- ایرانی مصنفین
- بیسویں صدی کے ائمہ کرام
- بیسویں صدی کے شعرا
- جلاوطن ایرانی شخصیات
- حزب اللہ
- سرد جنگ کے رہنما
- شیعیت
- شیعہ اثناعشری
- شیعہ اعتقادات
- صوبہ مرکزی کی شخصیات
- ضد سامراجیت
- لبنان میں اسلامی دہشت گردی
- مجتہدین
- مجددین
- مخالفین قوم پرستی
- مراجع تقلید
- مسلم فلاسفہ
- مسلم مذہبی شخصیات
- موسوی خاندان
- علمائے شیعہ