افغانستان میں پاکستانی
Appearance
کل آبادی | |
---|---|
(60،0000 (2006)) | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
صوبہ ننگرہار، صوبہ قندہار، صوبہ ہلمند، صوبہ غزنی، صوبہ میدان وردک، صوبہ کابل | |
زبانیں | |
پشتو زبان، اردو، پاکستانی انگریزی، دری | |
مذہب | |
اسلام | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
نورزئی اچکزئی |
افغانستان میں پاکستانی وہ افراد ہیں جو ریاستِ پاکستان کے شہری ہیں لیکن کچھ وجوہات کے بنا افغانستان میں مقیم ہیں۔ ان میں تاجران،سفارتکار،لیبرز وغیرہ شامل ہیں۔ چونکہ پاکستان اور افغانستان دونوں پڑوسی ممالک ہیں اس لیے سرحد کے دونوں طرف آمد و رفت ہوتا رہتا ہے۔ دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں نورزئی اور اچکزئی قبیلے کے لوگ آباد ہیں جو ہم زبان ہیں جن کی رشتہ داریاں بھی ہوتی ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے سے بہت بڑا سرحد رکھتے ہیں اور اس سرحد کے اوپر کوئی خاص قسم کا منظم نظام نہیں ہے جو دونوں جانب لوگوں کی جانچ پڑتال کرسکے اور آمد و رفت کو کنٹرول کرسکے اس لیے کئی علاقوں میں لوگ سرحد پار کر کے آسانی سے دوسرے ملک داخل ہو سکتے ہیں، تاہم سرحد پر شدت پسندی اور دیگر چیزوں کو روکنے کے لیے اصلاحات کیے جار رہے ہیں۔