مندرجات کا رخ کریں

بمبا سدرلینڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بمبا سدرلینڈ
 

معلومات شخصیت
پیدائش 29 ستمبر 1869ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لندن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 مارچ 1957ء (88 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لاہور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ (29 ستمبر 1869–1924)
برطانوی ہند (1924–14 اگست 1947)
پاکستان (14 اگست 1947–10 مارچ 1957)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شریک حیات ڈیوڈ واٹرز سدرلینڈ (1915–19 اپریل 1939)[2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مہاراجہ دلیپ سنگھ   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ بمبا مولر   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
وکٹر دلیپ سنگھ ،  فریڈرک دلیپ سنگھ ،  کیتھرائن دلیپ سنگھ ،  صوفیہ دلیپ سنگھ   ویکی ڈیٹا پر (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی سومرویل کالج، اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شاہزادی بمبا سدرلینڈ (پیدائش: 29 ستمبر 1869ء – وفات: 10 مارچ 1957ء) سکھ سلطنت کے آخری مہاراجا دلیپ سنگھ کی بیٹی اور مہاراجا رنجیت سنگھ کی پوتی اور سکھ سلطنت کی شاہزادی تھیں۔ وہ لاہور میں وفات پانے والی سکھ شاہی سلطنت کی آخری فرد تھیں۔ وہ پنجاب میں سکھ شاہی خاندان کی لندن میں جلاوطنی بسر کرنے کے بعد قیامِ پاکستان سے قبل ہی لاہور میں آباد ہو گئی تھیں اور یہیں 1957ء تک مقیم رہیں۔ اُن کے پاس سکھ سلطنت کے نوادرات اور دستاویزات بڑی تعداد میں موجود تھے جو انھوں نے قلعہ لاہور کی سکھ گیلری کے لیے عطیہ کردیے تھے۔

بمبا کے والد مہاراجہ دلیپ سنگھ ـ (1875ء)
گورا قبرستان، لاہور میں واقع بمبا سدرلینڈ کی آخری آرام گاہ ـ (2008ء)

ابتدائی حالات اور خاندان

[ترمیم]

بمبا سدرلینڈ کے والد دلیپ سنگھ سکھ سلطنت کے آخری مہاراجا تھے جو 1849ء میں سکھ سلطنت کے خاتمے کے بعد لندن منتقل ہو گئے تھے۔ بمبا کی والدہ بمبا مولر تھیں جو جرمن تاجر لڈوِنگ مولر کی بیٹی تھیں۔ بمبا کی پرورش غیر معمولی حالات میں ہوئی جبکہ اُن کا خاندان سکھ سلطنت کے خاتمے کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی کی زیر نگرانی برطانیہ بھیج دیا گیا تھا جہاں وہ جلاوطنی کی سی زندگی بسر کر رہے تھے، حالانکہ اُن کے قیام اور دیکھ بھال کی کوششیں ملکہ وکٹوریہ کی جانب سے کی گئی تھیں۔ جب دلیپ سنگھ اپنی والدہ مہارانی جند کور سے ملاقات کرکے واپسی پر قاہرہ ٹھہرے تو وہاں اُن کی ملاقات مشنری اسکول کی ایک معلمہ بمبا مولر سے ہوئی جس سے انھوں نے 7 جون 864ء کو اسکندریہ میں شادی کرلی۔بمبا مولر سے ہی سکھ شاہزادی بمبا سدرلینڈ 29 ستمبر 1869ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔

پرورش اور تعلیم

[ترمیم]

بمبا کے والد مہاراجا دلیپ سنگھ نے برطانیہ منتقلی کے بعد عیسائیت اختیار کرلی تھی اور اِسی لیے بمبا کی پرورش اور ابتدائی تعلیم بھی عیسائیت کی طرز پر مشنری اسکول میں ہوئی۔1887ء تک بمبا ایلویڈن ہال میں اپنے والدین سمیت بھائیوں کے مقیم رہیں۔ 18 ستمبر 1887ء کو بمبا کی والدہ بمبا مولر گردے کے عارضہ میں مبتلا ء ہوکر انتقال کرگئیں تو بمبا کی پرورش آرتھر اولیفینٹ کے سپرد کردی گئی جس کا والد لیفٹننٹ کرنل جیمز اولیفینٹ دلیپ سنگھ کا گھڑسوار بھی تھا۔

وفات

[ترمیم]

بمبا سدرلینڈ عمر کے آخری سالوں میں کافی ضعیف اور ناتواں ہو گئی تھیں۔ انتقال سے دو سال قبل وہ بینائی کمزور ہوجانے کے سبب اچھی طرح دیکھ نہیں سکتی تھیں اور پھر فالج کے عارضہ میں مبتلا ہوجانے سے وہ کسی تحریر پر دستخط بھی نہ کرسکتی تھیں۔ طویل علالت کے بعد 10 مارچ 1957ء کو 88 سال کی عمر میں لاہور میں وفات پائی۔ اگلے روز برطانوی ہائی کمشنر کی زیرنگرانی تدفین گورا قبرستان میں کی گئی۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p44523.htm#i445223 — بنام: Bamba Sophia Jindan Duleep Singh — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — مصنف: ڈئریل راجر لنڈی — خالق: ڈئریل راجر لنڈی
  2. http://munksroll.rcplondon.ac.uk/Biography/Details/4298
  3. پیرایج پرسن آئی ڈی: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=4638&url_prefix=https://www.thepeerage.com/&id=p44523.htm#i445223 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 اگست 2020