دلائی لاما پنجم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

پانچویں دلائی لاما 1617ء میں تبت کے دارالحکومت کے ایک وسطی علاقے لہوکا چنگر میں پیدا ہوئے ،چوتھے دلائی لامہ کے نگران اعلیٰ کو کچھ آثار پانچویں دلائی لامہ کے ایک لڑکے میں معلوم ہوئے جس کو دیکھنے کے لیے وہ لہوکا چنگر گیا یہ تمام کارروائی انتہائی خفیہ رکھی گئی مطلوبہ لڑکے کے بارے میں تمام تر چھان بین کے بعد اسے پانچواں دلائی لامہ قراردیدیاگیا اوراسے نیگونگ لوبسانگ کا نام دیاگیا ،نیگونگ گستاؤ کو بطوردلائی لامہ اس وقت نامزدکیاگیا جب تبت میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی تھی نیگونگ 1645ء میں تبت کے سیاسی رہنما اورروحانی پیشوا کے طور پر سامنے آئے انہوں نے اعلیٰ حکام کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں ملکی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کا حکم صادر کیا۔ پانچویں دلائی لامہ ایک عظیم سکالر بھی تھے انہوں نے مختلف موضوعات پرکئی کتابیں لکھی جس میں ان کی شعری مجموعہ جات بھی تھے، انہوں نے 2 تعلیمی ادارے بھی قائم کئے انہوں نے 65 سال کی عمرمیں 1682ء میں وفات پائی۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]