دوپٹہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
دوپٹہ

دوپٹہ (Dupatta) (ہندی: दुपट्टा، پنجابی: ਦੁਪੱਟਾ/ਚੁੰਨੀ، دوپٹہ) (متبادل چادر، چنری، چنریا، چنی) عام طور پر جنوبی ایشیاء میں مستعمل عورتوں کی اوڑھنی ہے۔ دوپٹہ عمومی طور ہر شلوار قمیض یا کرتا کے ساتھ پہنا جاتا ہے لیکن بسا اوقات اسے چولی گھاگھرا سے ساتھ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ دوپٹہ طویل عرصے سے جنوبی ایشیائی لباس میں حیا کی علامت رہا ہے۔[1]

تاریخ اور ابتدا[ترمیم]

لفظ دوپٹہ دو اور پٹہ (کپڑے کے پاٹ) سے مل کر بنا ہے جس کی اصل سنسکرت ہے۔[2] دوپٹہ کے استعمال کا آغازوادیٔ سندھ کی تہذیب سے ملتا ہے جو موجودہ دور میں پاکستان اور شمالی ہند کا علاقہ ہے۔[3][4]

استعمال[ترمیم]

دوپٹہ روایتی طور پر دونوں کندھوں پر پہنا جاتا ہے۔ دوپٹہ کے لیے سوٹ کے مطابق مختلف رنگ اور کپڑا استعمال ہو رہا ہے۔ دوپٹہ کے لیے عام طور پر کپاس، جارجٹ، ریشم، شیفون اور قسم کا کپڑا استعمال ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Mark Magnier (23 فروری 2010)۔ "For Pakistani women, dupattas are more than a fashion statement"۔ Los Angeles Times۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  2. "American Heritage Dictionary Entry: dupatta"۔ www.ahdictionary.com۔ Houghton Mifflin Harcourt Publishing Company۔ 2014۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-05-12۔
  3. "Dupatta: a statement of style"۔
  4. Jill Condra۔ The Greenwood Encyclopedia of Clothing Through World History۔ Westport, , Connecticut: Greenwood Press۔ صفحہ 220۔ آئی ایس بی این 978-0-313-33662-1۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔