شدھودن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شدھودن
Suddhodna seated on a throne Roundel 2 ivory tusk.jpg
شدھودن
پیشروسیہاہنو
بیویمایا
پرجاوتی گوتمی
نسل
خاندانشاکیہ
والدسیہاہنو
والدہکچنا
پیدائشکپل واستو، شاکیہ (کپل واستو کا قدیم شہر جسے موجودہ بھارت یا نیپال کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔[1][2])
وفاتکپل واستو، شاکیہ
مذہبہندومت

یسوع مسیح کی ولادت سے تقریباً چھ سو سال قبل شاکیہ خاندان میں شدھودن نامی راجا حکومت کرتا تھا۔ شدھودن نہایت مذہبی، فرض شناس اور بااصول حکمران تھا۔ اس کے عہدِ حکومت میں شاکیہ خاندان کو ہر حوالہ سے عروج حاصل تھا۔ ملک میں باہمی اتحاد و اتفاق، امن و امان اور خوشحالی کا دور دورہ تھا۔ شدھودن رعایا کی فلاح و بہبود اور آرام و آسائش کے لیے دن رات مصروف رہتا یہی وجہ تھی کہ غریب پر امیر کا جبر اور مظلوم پر ظالم کا ظلم اس کی سلطنت میں ناممکن تھا۔ کپل واستو کے مشرق کی طرف کلی نامی ایک چھوٹی سے ریاست کُلی یا کُلیا تھی، جس کا مالک راجہ انجن تھا۔ راجا شدھودن نے راجا انجن کی دو بیٹیوں مہا مایا اور پرجاوتی گوتمی (پرجاپتی بھی لکھا جاتا ہے) سے شادی کی اور شدھودن کی بیوی مہا مایا سے شہزادہ سدھارتھ پیدا ہوئے تھے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. تولادھر، سویمبھو ڈی۔ (نومبر 2002)، "دی اینشینٹ سٹی آف کپل واستو – ری وزٹڈ" (PDF)، اینشینٹ نیپال (151): 1–7  Check date values in: |date= (معاونت)
  2. کرس ہیلیئر (مارچ 2001). "کمپیٹنگ کلیمز آن بدھاس ہوم ٹاؤن". آرکیولوجی. 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2011. 
  3. کرشن کمار، خالد ارمان (2007ء). گوتم بدھ راج محل سے جنگل تک. آصف جاوید برائے نگارشات پبلشرز 24-مزنگ روڈ، لاہور.