اسیت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
اسیت
Weissagung des Sehers Asita Museum Rietberg RVI 11.jpg
گندھار سے حاصل تیسری/چوتھی صدی کی سلیٹ جس میں اسیت کی پیش گوئی کو دیکھایا گیا ہے۔ (Rietberg Museum, Zurich; Inv. No. RVI 11)
ذاتی
مذہب بدھ مت

اسیت چھٹی صدی قبل مسیح کے ایک زاہد مجتنب تھے جنہوں نے سدھارتھ گوتم کی پیدائش پر اُن کے غیر معمولی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اسیت اور راجا شدھودن (گوتم بدھ کے والد) بچپن کے ساتھی تھے اور سدھارتھ کی پیدائش پر وہ پہلی بار محل آئے۔ جب وہ اُس نوزائیدہ بچہ سے ملے تو بچے کی منفرد عظمت اور خصوصیات سے آگاہ تھے، انہوں نے نوزائیدہ بچے کے پیروں میں ماتھا ٹیکا۔ نوزائیدہ کے پاؤں اسیت کے جوتوں میں پھنس گئے۔ اسیت رو پڑے تو راجا نے پوچھا کہ اس بابرکت موقع پر کیوں روتے ہوتے ہو؟ اسیت نے کہا میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور مستقبل کی اس عظیم شخصیت کی عظمت سے محروم رہوں گا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. نارادا۔ دی بدھا اینڈ ہز ٹیچنگز۔ جائیکو پبلشنگ ہاؤس۔ صفحہ 3-4۔ آئی ایس بی این 978-81-7992-617-8۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔