مخدوم شہاب الدین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مخدوم شہاب الدین
Makhdoom Shahabuddin - 2010 (4615191774) (cropped).jpg 

معلومات شخصیت
پیدائش 7 اپریل 1947 (72 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
رحیم یار خان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی فورمن کرسچین کالج  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

مخدوم شہاب الدین جنوبی پنجاب پاکستان کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاست دان اور سابقہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نا اہلیت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک صدر و صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے وزات عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ اس سے پہلے وہ ٹیکسٹائل کے وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔

عملی سیاست[ترمیم]

  • 1990ء کے پارلیمانی انتخابات میں وہ کامیاب ہوئے لیکن ان انتخابات میں پیپلز پارٹی بری طرح ہار گئی تھی۔
  • 1993ء کے انتخابات میں وہ رکن ایوان زیریں پاکستان منتخب ہوئے اور وزیر بنا دیے گئے۔
  • 2002ء میں سابق فوجی جامع و سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کے دور حکومت میں انتخابات میں انہیں ان کے رشتہ دار مخدوم خسرو بختیار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مخدوم خسرو بختیار لندن سے اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے۔
  • 2008ء کے انتخابات میں مخدوم شہاب الدین اپنے آبائی حلقہ سے دوبارہ رکن ایوان زیریں منتخب ہوئے اور انہیں وفاقی وزیر بنا دیا گیا۔
  • 2009ء میں انہیں وزیر صحت بنایا گیا۔
  • دسمبر 2010ء میں کابینہ پاکستان میں رد و بدل ہوئی اور ڈیفنس پروڈکشن کا وفاقی وزیر بنا دیا گیا اور فروری 2011ء میں انہیں ٹیکسٹائل کا وزیر بنا دیا گیا۔

بیرونی روابط[ترمیم]