ناروہیتو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
ناروہیتو
(جاپانی میں: 徳仁 ویکی ڈیٹا پر مقامی زبان میں نام (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Emperor Naruhito (may 2019).jpg، Emperor Naruhito.jpg، Prince Naruhito wearing Sokutai.jpg، Emperor Naruhito at TICAD7 (cropped).jpg، Enthronement Ceremony of Emperor Naruhito 2.png  ،  ویکی ڈیٹا پر تصویر (P18) کی خاصیت میں تبدیلی کریں 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (جاپانی میں: 浩宮徳仁親王 ویکی ڈیٹا پر پیدائشی نام (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 23 فروری 1960 (59 سال)[1][2]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Japan.svg جاپان  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب شنتو مت
زوجہ ملکہ ماساکو  ویکی ڈیٹا پر شریک حیات (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد آئیکو  ویکی ڈیٹا پر اولاد (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد آکی ہیتو ساما  ویکی ڈیٹا پر والد (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ میچیکو  ویکی ڈیٹا پر والدہ (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی
سایاکو کورودا، فومی ہیتو  ویکی ڈیٹا پر بہن/بھائی (P3373) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
خاندان یاماتو خاندان  ویکی ڈیٹا پر خاندان (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
Flag of the Japanese Emperor.svg شہنشاہ جاپان (126 )   ویکی ڈیٹا پر منصب (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
1 مئی 2019 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png آکی ہیتو ساما 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
دیگر معلومات
مادر علمی میرٹن کالج، اوکسفرڈ
گاکوشوین یونیورسٹی  ویکی ڈیٹا پر تعلیم از (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے  ویکی ڈیٹا پر تعلیمی اسناد (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ بادشاہ[3]  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان جاپانی  ویکی ڈیٹا پر زبانیں (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تاریخ جاپان  ویکی ڈیٹا پر شعبۂ عمل (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
JPN Order of Culture BAR.svg آرڈر آف کلچر (2019)
Orderelefant ribbon.png آرڈر آف ایلی فینٹ (2004)[4]
PHL Order of Sikatuna - Member BAR.png آرڈر آف سیکا تونا (2002)
Order Zayed rib.png آرڈر آف زاید (1995)
QAT Order of Merit of the State of Qatar ribbon.svg نشان استحقاق دولت قطر  ویکی ڈیٹا پر وصول کردہ اعزازات (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ناروہیٹو (جاپانی: 徳仁، پیدائش: 23 فروری 1960ء) جاپان کے موجودہ شہنشاہ ہیں۔ان کے والد آکی ہیتو 30 اپریل 2019ء کو تخت سے دستبردار ہوئے اس سے اگلے دن ولی عہد نارو ہیتو 1 مئی 2019ء کو تخت نشین ہو گئے۔

نام[ترمیم]

جاپانی شہنشاہ کا نام نہيں ليا جاتا بلکہ اس کے ليے احتراماً تین نو ہیکا (تے ن نو ہے ی کا / 天皇陛下) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، جیسے مغل شہنشاہوں کے ليے عالم پناہ اور ظل الہی کے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے اور اگر کہیں نام لینے کی ضرورت پڑے تو نام کے بعد ساما (محترم / جناب) کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ہر بادشاہ کے دور کا ایک نام منتخب کیا جاتا ہے جس کو اس نام کی جیدای کہتے ہیں (جیدای کے معنی عہـد / دور کے ہیں)۔نارو ہیتو کے والد آکى ہى طو صاحب کے دور کا نام حے سے (درست تلفظ حے ی سے ی ہے جو رواں بول چال میں حے سے ہے) تھا۔

ابتدائی حالات[ترمیم]

نارو ہیتو 23 فروری 2019 کو ٹوکیو کے شاہی محل میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ ملکہ می چیکو شودا نے رومی کاتھولک مسیحیت ترک کے شنتو مت قبول کیا تھا۔ نارو ہیتو کی ولادت سے قبل ان کے والد (جو اس وقت ولی عہد تھے) کی می چیکو شودا کے ساتھ شادی رجعت پسند جماعتوں کے ہاں تنقید کا ہدف بنی ہوئی تھی۔کیوں کہ می چیکو شودا ایک رومن کیتھولک خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور انہوں نے کیتھولک اسکولوں میں تعلیم پائی تھی۔ گرچہ ان کا بپتسمہ نہیں کیا گیا تھا۔

تعلیم[ترمیم]

چار سال کی عمر میں نارو ہیتوگاکوشوین(Gakushuin) اسکول سسٹم میں داخل ہوئے جو جاپان کا ایک مایہ ناز اور متمول خاندانوں کا پسندیدہ تعلیمی ادارہ ہے۔مارچ 1982ء میں نارو ہیتو گاکوشوین یونیورسٹی سے تاریخ میں بیچلر کی ڈگری لے کر فارغ ہوئے۔جولائی 1983ء وہ انگریزی زبان کے ایک سہ ماہی کورس میں شرکت کرنے میرٹن کالج آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ چلے گئے جہاں وہ 1986ء تک زیر تعلیم رہے۔اسی دوران انہوں نے اپنا مقالہ بھی تحریر کیا جس کا عنوان تھا:

A Study of Navigation and Traffic on the Upper Thames in the 18th Century

یہ مقالہ انہوں نے 1989ء میں جمع کروایا۔ نارو ہیتو رطانیہ میں قیام کے دوران مختلف کھیلوں میں بھی شریک رہے جن میں گولف، ٹینس اور میرتھن ریس شامل ہیں۔

انہوں نے اس دوران دنیا کے مختلف خطوں کی سیاحت بھی کی اور وہاں کے حکمرانوں سے بھی ملے۔ وہ ملکہ برطانیہ کی سادگی سے خصوصی طور پر متاثر ہوئے۔

تصنیفات[ترمیم]

  • 2006 - دریائے تھیمز اور میں، آکسفورڈ میں گزرے دو سالوں کا آئینہ
  • 1993 – Temuzu to tomoni: Eikoku no ninenkan (テムズとともに: 英国の二年間

القاب[ترمیم]

  • عزت مآب شہزادۂ جاپان (23 فروری 1960 تا 23 فروری 1991)
  • عزت مآب ولی عہد جاپان ( 23 فروری 1991 تا 1 اپریل 2019)
  • جلالت مآب شہنشاہ سلطنت جاپان (1 مئی 2019 تا حال)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Naruhito — بنام: Naruhito — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  2. Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/naruhito — بنام: Naruhito — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  3. https://edition.cnn.com/2019/04/30/asia/japan-emperor-naruhito-reiwa-era-intl/index.html — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مئی 2019
  4. http://kongehuset.dk/modtagere-af-danske-dekorationer