ناروہیتو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نارو ہیتو سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
ناروہیتو
(جاپانی میں: 徳仁 خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
Emperor Naruhito (may 2019).jpg 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (جاپانی میں: 浩宮徳仁親王 خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیدائشی نام (P1477) ویکی ڈیٹا پر
پیدائش 23 فروری 1960 (59 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Japan.svg جاپان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب شنتو مت
زوجہ ملکہ ماساکو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شریک حیات (P26) ویکی ڈیٹا پر
اولاد آئیکو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں اولاد (P40) ویکی ڈیٹا پر
والد آکی ہیتو ساما  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والد (P22) ویکی ڈیٹا پر
والدہ میچیکو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والدہ (P25) ویکی ڈیٹا پر
بہن/بھائی
سایاکو کورودا،  فومی ہیتو  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں بہن/بھائی (P3373) ویکی ڈیٹا پر
خاندان یاماتو خاندان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں خاندان (P53) ویکی ڈیٹا پر
مناصب
Flag of the Japanese Emperor.svg شہنشاہ جاپان (126 )   خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں منصب (P39) ویکی ڈیٹا پر
آغاز منصب
1 مئی 2019 
Fleche-defaut-droite-gris-32.png آکی ہیتو ساما 
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
دیگر معلومات
مادر علمی میرٹن کالج، اوکسفرڈ
گاکوشوین یونیورسٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
تعلیمی اسناد ایم اے  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیمی اسناد (P512) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ بادشاہ[2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان جاپانی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
شعبۂ عمل تاریخ جاپان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شعبۂ عمل (P101) ویکی ڈیٹا پر
اعزازات
JPN Order of Culture BAR.svg آرڈر آف کلچر (2019)
Orderelefant ribbon.png آرڈر آف ایلی فینٹ (2004)[3]
PHL Order of Sikatuna - Member BAR.png آرڈر آف سیکا تونا (2002)
Order Zayed rib.png آرڈر آف زاید (1995)
QAT Order of Merit of the State of Qatar ribbon.svg نشان استحقاق دولت قطر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں وصول کردہ اعزازات (P166) ویکی ڈیٹا پر

ناروہیٹو (جاپانی: 徳仁، پیدائش: 23 فروری 1960ء) جاپان کے موجودہ شہنشاہ ہیں۔ان کے والد آکی ہیتو 30 اپریل 2019ء کو تخت سے دستبردار ہوئے اس سے اگلے دن ولی عہد نارو ہیتو 1 مئی 2019ء کو تخت نشین ہو گئے۔

نام[ترمیم]

جاپانی شہنشاہ کا نام نہيں ليا جاتا بلکہ اس کے ليے احتراماً تین نو ہیکا (تے ن نو ہے ی کا / 天皇陛下) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، جیسے مغل شہنشاہوں کے ليے عالم پناہ اور ظل الہی کے الفاظ استعمال کیے جاتے تھے اور اگر کہیں نام لینے کی ضرورت پڑے تو نام کے بعد ساما (محترم / جناب) کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ہر بادشاہ کے دور کا ایک نام منتخب کیا جاتا ہے جس کو اس نام کی جیدای کہتے ہیں (جیدای کے معنی عہـد / دور کے ہیں)۔نارو ہیتو کے والد آکى ہى طو صاحب کے دور کا نام حے سے (درست تلفظ حے ی سے ی ہے جو رواں بول چال میں حے سے ہے) تھا۔

ابتدائی حالات[ترمیم]

نارو ہیتو 23 فروری 2019 کو ٹوکیو کے شاہی محل میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ ملکہ می چیکو شودا نے رومی کاتھولک مسیحیت ترک کے شنتو مت قبول کیا تھا۔ نارو ہیتو کی ولادت سے قبل ان کے والد (جو اس وقت ولی عہد تھے) کی می چیکو شودا کے ساتھ شادی رجعت پسند جماعتوں کے ہاں تنقید کا ہدف بنی ہوئی تھی۔کیوں کہ می چیکو شودا ایک رومن کیتھولک خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور انہوں نے کیتھولک اسکولوں میں تعلیم پائی تھی۔ گرچہ ان کا بپتسمہ نہیں کیا گیا تھا۔

تعلیم[ترمیم]

چار سال کی عمر میں نارو ہیتوگاکوشوین(Gakushuin) اسکول سسٹم میں داخل ہوئے جو جاپان کا ایک مایہ ناز اور متمول خاندانوں کا پسندیدہ تعلیمی ادارہ ہے۔مارچ 1982ء میں نارو ہیتو گاکوشوین یونیورسٹی سے تاریخ میں بیچلر کی ڈگری لے کر فارغ ہوئے۔جولائی 1983ء وہ انگریزی زبان کے ایک سہ ماہی کورس میں شرکت کرنے میرٹن کالج آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ چلے گئے جہاں وہ 1986ء تک زیر تعلیم رہے۔اسی دوران انہوں نے اپنا مقالہ بھی تحریر کیا جس کا عنوان تھا:

A Study of Navigation and Traffic on the Upper Thames in the 18th Century

یہ مقالہ انہوں نے 1989ء میں جمع کروایا۔ نارو ہیتو رطانیہ میں قیام کے دوران مختلف کھیلوں میں بھی شریک رہے جن میں گولف، ٹینس اور میرتھن ریس شامل ہیں۔

انہوں نے اس دوران دنیا کے مختلف خطوں کی سیاحت بھی کی اور وہاں کے حکمرانوں سے بھی ملے۔ وہ ملکہ برطانیہ کی سادگی سے خصوصی طور پر متاثر ہوئے۔

تصنیفات[ترمیم]

  • 2006 - دریائے تھیمز اور میں، آکسفورڈ میں گزرے دو سالوں کا آئینہ
  • 1993 – Temuzu to tomoni: Eikoku no ninenkan (テムズとともに: 英国の二年間

القاب[ترمیم]

  • عزت مآب شہزادۂ جاپان (23 فروری 1960 تا 23 فروری 1991)
  • عزت مآب ولی عہد جاپان ( 23 فروری 1991 تا 1 اپریل 2019)
  • جلالت مآب شہنشاہ سلطنت جاپان (1 مئی 2019 تا حال)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Naruhito — بنام: Naruhito — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  2. https://edition.cnn.com/2019/04/30/asia/japan-emperor-naruhito-reiwa-era-intl/index.html — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مئی 2019
  3. http://kongehuset.dk/modtagere-af-danske-dekorationer